پروین شاکر صیاد تو امکانِ سفر کاٹ رہا تھا۔۔۔۔۔ کلامِ پروین شاکر

NAZRANA

محفلین
صیاد تو امکانِ سفر کاٹ رہا تھا۔۔۔

صیاد تو امکانِ سفر کاٹ رہا تھا۔۔۔۔۔ کلامِ پروین شاکر

صیّاد تو امکان سفر کاٹ رہا ہے
اندر سے بھی کوئی مرے پر کاٹ رہا ہے

اے چادر منصب، ترا شوقِ گلِ تازہ
شاعر کا ترے دستِ ہُنر کاٹ رہا ہے

جس دن سے شمار اپنا پناہگیروں میں ٹہرا
اُس دن سے تو لگتا ہے کہ گھر کاٹ رہا ہے

کس شخص کا دل میں نے دُکھایا تھا، کہ اب تک
وہ میری دعاؤں کا اثر کاٹ رہا ہے

قاتل کو کوئی قتل کے آداب سکھائے
دستار کے ہوتے ہوئے سر کاٹ رہا ہے

کلامِ پروین شاکر
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب

نذرانہ جی، آپ ہماری محفل کی رونق ہیں۔ میں صرف اتنی سی گزارش کروں گا کہ اگر ہوسکے تو شاعرانہ کلام یونیکوڈ اردو میں پوسٹ کیا کریں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ اتنا خوبصورت نہیں دکھائی دیتا جتنا کہ تصویری ورژن میں ہوتا ہے لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعتبار سے یونیکوڈ اردو ٹیکسٹ کہیں زیادہ معنی رکھتا ہے۔ یہ انفارمیشن سرچ انجنز پر بہتر انڈکس ہو سکتی ہے۔

میں کوشش کروں گا کہ آپ جیسے شاعری کے قدر دانوں کے لیے شاعرانہ کلام کو مزید بہتر انداز میں پوسٹ کرنے کے مواقع فراہم کروں۔ اس سلسلے میں جہانزیب نے HTML ٹیگز کے استعمال کا ذکر کیا ہے۔ اگر اس سلسلےمیں آپ کے ذہن میں کوئی تجویز ہو تو ضرور ہم تک پہنچائیں۔
 
NAZRANA

محفلین
بہت خوب

نبیل نے کہا:

محترم نبیل صاحب،
آداب،
گو کہ آپ نے اشارتًا بھی مجھے پوسٹ تبدیل کرنے کا مشورہ نہ دیا،
لیکن محض اس خیال سے کہ آئندہ کوئی دوست اس پوسٹ کو جواز بنا
کر اسی غلطی کا اعادہ نہ کرے میں نے پوسٹ ازخود تبدیل کردی ہے۔

میری جانب سے اس خوبصورت اور حقیقی معنی میں اردو کی محفل
سجانے پر دلی مبارکباد قبول فرمائیے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ

نذرانہ جی، یہ خوبصورتی تو آپ کی نظر کا کمال ہے۔ امید ہے کہ آپ اسی طرح اس محفل کی شمع کو روشن رکھیں گے۔ میں سوچ رہا تھا کہ محفل میں آنے والوں کے لیے کوئی اچھا سا شعر ہونا چاہیے۔اگر اس مناسبت سے کوئی بر محل شعر معلوم ہو تو ارشاد فرمائیں۔
 
بہت خوب ! ماشا اللہ ۔۔۔۔
اردو کی ترویج کا اس سے بہتر زریعہ اور کیا ہو سکتا ہے۔
نذرانہ جی بہت خوب ۔ بزم کو اسی طرح سجاتے رہیں ۔

خوش رہو
 
الف عین

لائبریرین
میں ان پیج/ امیج فائل کو انگریزی میں wasteful text کہتا ہوں۔ دیکھیں یہ دو زبانی پوسٹ کیسی دکھتی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جس دن سے شمار اپنا پناہگیروں میں ٹہرا
اُس دن سے تو لگتا ہے کہ گھر کاٹ رہا ہے

کس شخص کا دل میں نے دُکھایا تھا، کہ اب تک
وہ میری دعاؤں کا اثر کاٹ رہا ہے

قاتل کو کوئی قتل کے آداب سکھائے
دستار کے ہوتے ہوئے سر کاٹ رہا ہے

کیا بات ہے پروین شاکر کی۔
 
Top