انتباہ اور بین

زیک

مسافر
محفل پر کچھ ارکان بدقسمتی سے یہاں کے ماحول اور قواعد و ضوابط کا خیال رکھے بغیر بحث کر رہے ہیں۔ بطور منتظمین و ناظمین ہم وارننگ دینا ناپسند کرتے ہیں مگر ایسی صورتحال میں یہ ناگزیر ہو جاتا ہے۔

محفل کی وی‌بلیٹن سافٹویر میں انتباہ یا infraction کا اپنا انتظام ہے اور واننگ اور انتباہ اسی کے ذریعہ ایشو کئے جاتے ہیں۔

ہم نے اب اس نظام میں کچھ خودکار بین شامل کئے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اگر کوئ رکن بار بار بدتمیزی کرے تو وہ خود بخود تھوڑے عرصے کے لئے بین ہو جائے تاکہ اسے سوچنے کا موقع ملے اور وہ ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ واپس آئے۔

یہ خوکار بین ان ارکان کو ایشو ہو گا جن کے تین یا زیادہ ایکٹو انتباہ کے پوائنٹ ہوں گے۔ خیال رہے کہ انتباہ کے پوائنٹ کچھ عرصے بعد ایکسپائر ہو جاتے ہیں۔ لہذا یہ بین محض ان ارکان پر لاگو ہو گا جو تھوڑے ہی عرصے میں بار بار قواعد کی خلاف‌ورزی کریں گے۔

یہ خودکار بین کچھ دنوں کے لئے ہوں گے جن کا مقصد گرم دماغوں کو ٹھنڈا کرنا ہے۔ مستقل بین خودکار نہیں بلکہ منتظمین کی طرف سے کافی سوچ بچار کے بعد ہی دیئے جائیں گے۔
 

ساجد

محفلین
زیک ، اس نظام کو فعال کرنے کا بہت شکریہ۔ دراصل میں آج یہی سوچ رہا تھا کہ منتضمین سے گزارش کروں کہ اراکین محفل حال ہی میں جس رفتار سے بین کئیے گئے ہیں اس سے کوئی اچھا تاثر نہیں ملتا کیوں نہ وارننگ سسٹم لاگو کر دیا جائے۔ اس کا فائدہ تو آپ بتا ہی چکے ہیں کہ تلخی کے عالم میں قواعد کی خلاف ورزی ہونے کی صورت میں متعلقہ رکن ایک مخصوص وقت کے بعد خود بخود فعال ہو جائے گا اور تب تک زیر بحث معاملہ بھی ٹھنڈا ہو چکا ہو گا۔
 

dxbgraphics

محفلین
بین ہوجانے سے بحث جوں کی توں بڑھتی رہے گی۔ اور بے جا وارننگ سے کچھ حاصل بھی نہیں ہوتا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
بین ہوجانے سے بحث جوں کی توں بڑھتی رہے گی۔ اور بے جا وارننگ سے کچھ حاصل بھی نہیں ہوتا ہے
ہم صرف اپنی کوشش کر سکتے ہیں۔ بحث کو مکمل نہیں روکا جا سکتا لیکن جن لوگوں کو بات کرنے کی تمیز نہیں ہوتی اور جو ہر وقت ماحول خراب کرنے کے درپے رہتے ہیں، ان پر پابندی ضرور لگائی جا سکتی ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
میں یہی گذارش کرونگا کہ یہ ضرور دیکھا جائے کہ جس پوسٹ کے رد عمل میں ایسی نوبت پیش آئے اس کا بھی ضرور جائزہ لیا جائے۔
 

عثمان رضا

محفلین
یہ خوکار بین ان ارکان کو ایشو ہو گا جن کے تین یا زیادہ ایکٹو انتباہ کے پوائنٹ ہوں گے۔ خیال رہے کہ انتباہ کے پوائنٹ کچھ عرصے بعد ایکسپائر ہو جاتے ہیں۔ لہذا یہ بین محض ان ارکان پر لاگو ہو گا جو تھوڑے ہی عرصے میں بار بار قواعد کی خلاف‌ورزی کریں گے۔

انتظامیہ اگر تھوڑی سے مزید تفصیل بتادے تو کافی آسانی ہوجائے گی ۔
1۔انتباہ اگر کسی کو مل گیا تو کتنا عرصے تک وہ ایکٹو رہے گا ۔
2۔جو ارکان بین ہوگئے ان کی واپسی کتنے عرصے بعد ممکن ہوگی ۔

شکریہ
 
زکریا بھائی کیا اس مسئلہ سے دو چار احباب کی کیفیت Banned کے بجائے "عارضی پابندی" جیسا کچھ کرنا ممکن ہے؟
 

عثمان رضا

محفلین
یہ خودکار بین کچھ دنوں کے لئے ہوں گے جن کا مقصد گرم دماغوں کو ٹھنڈا کرنا ہے۔ مستقل بین خودکار نہیں بلکہ منتظمین کی طرف سے کافی سوچ بچار کے بعد ہی دیئے جائیں گے۔

جناب اوپر تحریر میں موجود ہے کہ عارضی ہوگا مگر کتنے دن کا ہوگا یہ معلوم نہیں
 

عثمان رضا

محفلین
اس کا پہلا شکار کون بنے گا ذرا سوچ کر بتائیں:grin:

بنے گا ؟؟؟
یا بن گیا

منتظمین سے گزارش ہے اگر برا نہ محسوس کریں تو سوالات کا جواب بھی دے دیں

1۔انتباہ اگر کسی کو مل گیا تو کتنا عرصے تک وہ ایکٹو رہے گا ۔
2۔جو ارکان بین ہوگئے ان کی واپسی کتنے عرصے بعد ممکن ہوگی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
صدیق آپ حد سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ کسی پر الزام تراشی مت کریں۔

آپ سب کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اردو محفل کا نہ تو کسی سیاسی گروہ یا پارٹی سے تعلق ہے اور نہ ہی کسی مذہبی جماعت یا گروہ سے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد بھائی، آپ کو اس قسم کی وضاحت پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس قسم کے لوگوں کی سوچ کو نہیں بدلا جا سکتا۔
یہ صاحب محفل فورم کو بلاک کروانے کی دھمکی دے کر بین ہوئے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بنے گا ؟؟؟
یا بن گیا

منتظمین سے گزارش ہے اگر برا نہ محسوس کریں تو سوالات کا جواب بھی دے دیں
فی الحال یہ سیٹنگ اس طرح ہے کہ تین وارننگز ہونے پر متعلقہ ممبر ایک ہفتے کے لیے بین ہو جائے گا۔ ابھی تک ایک ممبر اس طریقے سے بین ہوئے ہیں اور دو تین روز میں ان پر سے یہ پابندی ختم ہو جائے گی۔
 
یہ میں نے بھی محسوس کیا ہے کہ کچھ احباب گلی محلے کی زبان کو محفل تک لے آئے ہیں اور اپنی علمی صلاحیت کے مطابق ہی جواب برائے جواب اور تنقید برائے تنقید کی بحث چھیڑے ہوئے ہیں ، اگرچہ کوشش یہی رہی ہے کہ اس سے دور رہا جائے لیکن جمہوری اقدار کے مطابق کبھی کبھی جواب دینا کو بھی دل چاہتا ہے لیکن گریز کیا ہے، اس سے بہتر ہے کہ انتباہی نظام کے ذریعے کچھ ذہنوں کی اصلاح کی جائے تو انکی آگہی میں بھی کچھ اضافہ ہو سکےاور محفل کی وہی پرانی معیاری رونق کوجاری و ساری رکھا جا سکے۔
 

علی فاروقی

محفلین
بھی بہت اچھی بات ہے، اصل میں اس قسم کے اقدامات انتہا پسندی کو پیدا ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ورنہ فضول اعترازات تو بہت وقت ضائع کر رہے تھے، امید ہے کہ اب مفید اور بارآور تحریریں پڑھنے کو ملیں گی۔ اور "میں ناں مانوں" کے انداز میں لکھی گئ فضول چیزوں سے جان چھو ٹے گی۔
 

ساجد

محفلین
"جنونی" ،حضرت ،یہ کیا خوف ناک نام لکھ دیا آپ نے۔
ہمارا یہی مشورہ ہے کہ اگر آپ خود کو ایک مسلم کہلواتے ہیں تو ادب و آداب اور بات کرنے کے اسلامی اور مسنون طریقوں پہ غور فرما لیجئیے۔
آپ کے جیسا طرزِ تخاطب اسلام کے اصولوں سے قطعی مطابقت نہیں رکھتا۔
 

MyOwn

محفلین
اردو فورمز کا المیہ ہے کہ اس میں اراکین کی تعداد محدود ہے تو قارئیں بھی وہی لگے بندھے ہیں۔ جو ایک فورم سے دوسرے فورم میں "کودتے پھاندتے" رہتے ہیں۔ اور بدقسمتی سے اس قلیل تعداد میں بھی کچھ مخصوص گروہ "اپنے مقاصد" کے حصول کے لیے اردو فورمز کو اپنا تحتہ مشق بناتے ہیں۔ بھلے اپکا سالوں سے چلتا ہوا فورم بدمزگی کا شکار ہو جائے لیکن ان کی تلخ کلامی پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ اور نہ ہی یہ سدھرنے کے لیے فورمز پر تشریف لاتے ہیں۔
ایک اچھا طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ کچھ انتباہ کے بعد ان حضرات کو مکمل طور پر "ماڈریٹ" گروپ میں ڈال دیا جائے کہ ان کا شکریہ بھی ناظمین کی منظوری کے بغیر نظر نہ آئے۔ لیکن اس میں قباحت سٹاف پر لوڈ کا بہت زیادہ بڑھ جانا ہے۔

چلیں دیکھتے ہیں اپ کیا کیا طریقے اختیار کرتے ہیں اور "وہ" کن کن طریقوں سے بچ نکلتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 

الف عین

لائبریرین
میں تو پھر اپنا وہی نظریہ پیش کروں گا، نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔ کو محض اردو کمپیوٹنگ اور شعر و ادب تک محدود کر دیا جائے۔ مذہب اور سیاست تو ایسے ہی خار زار ہیں کہ لا محالہ چل نہ پائیں گے ارکان۔ ہاں گپ شپ بھی چلنے دیں۔
 
Top