انتباہ اور بین

میں تو پھر اپنا وہی نظریہ پیش کروں گا، نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔ کو محض اردو کمپیوٹنگ اور شعر و ادب تک محدود کر دیا جائے۔ مذہب اور سیاست تو ایسے ہی خار زار ہیں کہ لا محالہ چل نہ پائیں گے ارکان۔ ہاں گپ شپ بھی چلنے دیں۔

سو فیصد متفق ہوں، محفل میں‌اردو کمپیوٹنگ اور دیگر تکنیکی معاملات کی کشش ہی مجھے یہاں‌کھینچ لائی ہے، لیکن سیاسی، مذہبی اور سطحی گفتگو کی وجہ سے کچھ عرصہ سے دوری اختیار کر رکھی ہے، امید ہے منتظمین اس جانب بھی توجہ دیں گے، بلکہ اگر ہو سکے تو ایک سروے کروالیا جائے اور اس میں شمولیت کی شرط صرف اتنی ہو کہ ممبران کی مدت ممبر شپ کم از کم دو سال ہو۔ بہت زیادہ نئے ممبران کو شرکت کی اجازت نہ دی جائے، کیا خیال ہے دیگر احباب کا اس بارے میں؟
 

arifkarim

معطل
اعجاز انکل کا مشورہ کوئی نیا نہیں۔ میں پہلے دن سے یہاں پر موجود بے تکے سیاسی و مذہبی سیکشنز کے خلاف رہا ہوں اور انتظامیہ کو کئی بار انہیں ہٹانے کی طرف اشارع بھی کروایا ہے۔ مگر پھر شاید انتظامیہ رہی سہی ٹریفک لاس ہونے کے ڈر سے انکو ابھی تک قائم رکھے ہوئی ہے!
 

زیک

مسافر
بات ٹریفک کی نہیں ہے عارف۔ محفل کے شروع کے دنوں میں یہاں سیاست اور مذہب پر فورم موجود نہیں تھے۔ ارکان ہی کی خواہش پر انہیں قائم کیا گیا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز انکل کا مشورہ کوئی نیا نہیں۔ میں پہلے دن سے یہاں پر موجود بے تکے سیاسی و مذہبی سیکشنز کے خلاف رہا ہوں اور انتظامیہ کو کئی بار انہیں ہٹانے کی طرف اشارع بھی کروایا ہے۔ مگر پھر شاید انتظامیہ رہی سہی ٹریفک لاس ہونے کے ڈر سے انکو ابھی تک قائم رکھے ہوئی ہے!
سیاست اور مذہب سیکشن بے تکے نہیں ہیں بلکہ کچھ ممبر نہایت بے تکی پوسٹس کرکے اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کرتے رہتے ہیں۔ اور ہمیں اتنی ہی ٹریفک کی ضرورت ہوتی تو ہم فرقہ وارانہ مباحث کا روک تھام نہ کرتے۔
 
آپ کی بات درست ہے نبیل۔ سیاست اور مذہب والے سیکشن بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ لیکن کیا علاج کیا جائے ہماری سیاسی اور مذہبی جذباتیت کا، بات کرتے وقت ہم حدیں پھلانگ جاتے ہیں۔ (میں خود وہاں بات کرتے اکثر پٹڑی سے اتر جاتا ہوں)

آپ (انتظامیہ خصوصاً نبیل) پر اکثر قادیانی نواز یا شیعہ نواز ہونے کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔ میرا الزامات لگانے والوں سے یہ سوال ہے کہ ایک لمحہ کیلیے اپنے آپ کو نبیل کی جگہ رکھ کر سوچیں کہ اگر آپ نبیل کی جگہ ہوتے تو کیا اس فورم پر اخلاق اور تہذیب سے گری ہوئی زبان برداشت کرتے؟
اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو مجھے افسوس ہے کہ آپ غلط جگہ پر آ گئے ہیں!
 

خورشیدآزاد

محفلین
میں اعجاز بھائی سے متفق ہوں کہ سیاست اور مذہب پر اظہار خیال کی اجازت بھی ہواور پھر اس پر حدبھی مقرر کرنے کی کوشش ناممکنات میں سے ہے۔ بہرحال میرا خیال ہے دو سال کی ممبرشب والی تجویز اچھی ہے ، اس کے علاوہ محفل کے قوائد وضوابط لاگو کرانے میں مستقل مزاجی لازمی شرط ہے۔
 

قمراحمد

محفلین
میں نے بنیادی طور پر اس فورم کی رکنیت اس لئے حاصل کی تھی کہ مجھے اُردو زبان سے محبت ہے۔ پاکستان سے دور رہتے ہوئے انسان اپنے ہم وطنوں اور زبان کی کمی بہت محسوس کرتا ہے۔ میں دو اور فورمز کا بھی بہت ایکٹو ممبر ہوں۔ اور یہاں آنے پر میں نے سوچا یہی تھا کے اس فورم پر بھی اچھی اور عمدہ پوسٹنگ کرنے کی کوشش کروں گا۔ مگر یہاں پر موجود سیاسی ،مذہبی ، لسانی اور فرقہ بندی پر مشتمل بہت سارے موضوعات دیکھ کر اور اُن میں کی گئی اخلاق سے گری ہوئی گفتگو پڑھ کر میں نے اپنے آپ کو دو، تین سیکشن تک ہی محدود کرنا بہتر خیال کیا۔

ایک بار تو میں نے ایک پوسٹ کی تو یہاں کے ایک بہت ہی اچھے ممبر جن کی میں عزت کر رہا تھا، میری کی گئ پوسٹ کے جواب میں فرماتے ہیں کے آپ نے جو پوسٹ کیا ہے وہ سب بکواس ہے۔ جواب میں ، میں نے خاموشی اختیار کرلی ۔ افسوس مجھے اس بات کا ہوا کے یار ایک 28،29سال کا انسان جو اپنے آپ کو بہت سمجھدار ، مذہبی اور مہذب بتا رہا ہے اُس کا اندازِ گفتگو کیا ہے؟؟؟ یہ فورم مجھے بہت جگہ پر کسی مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا نظر آیا۔

پتا نہیں کیوں لوگ اپنے آپ کو ہی سب سے اچھا مسلمان اور باقی سب کو اپنے سے کم کا مسلمان تو دور کی بات ہے انسان سمجھنا بھی نہیں چاہتے۔ کسی بھی مذکرے یا گفتگو کرنے کے کچھ تو آداب ہوتے ہیں ۔ ہر بار وہی درست نہیں ہوتا جو کسی کو اُس کے مولوی، رہنما یا سیاسی قائد نے بتایا ہے۔جب تک آپ دوسرے انسان کی بات کو برداشت اور سکون سے نہیں سنیں گے تو پر یہی ہو گا جو یہاں ہورہا ہے۔ کہ کبھی کوئی بین ہوگیا تو کبھی کسی کو وارننگ مل گئی ہے۔ عزت کرنے سے ہی عزت ملتی ہے۔ نا کہ فضول قسم کی بحث اور گالی گلوچ کرنے سے۔

میرے خیال سے جب تک دونوں طرف سے دالائل کے ساتھ بات کرنے والے اور ادب کے ساتھ گفتگو کرنے والے افراد نا ہوں تو اُس موضوع پر غیر ضروری بحث کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ کسی فورم کو کس طرح سے چلانا ہے اُس کے بارے میں انتظامیہ بہتر طور پر صورتحال کو سمجھ سکتی ہے۔ مجھے اِس بات کا اندازہ اِس لئے بھی ہے کیونکہ میں خود بھی ایک فورم کی انتظامیہ میں شامل ہوں۔ اگر یہاں کی انتطامیہ ہر کسی کو کھلی چھٹی دے گی تو پھر یہاں کا اللہ ہی حافظ ہوگا۔
 

جیسبادی

محفلین
"بین" تو شاید کسی کے مرنے پر کیا جاتا ہے۔ یا پھر شاید سانپ کے سامنے بجایا جاتا ہے۔ معلوم نہیں اس چوپال میں کس لیے استعمال ہوتا ہے؟
 
اعجاز انکل کا مشورہ کوئی نیا نہیں۔ میں پہلے دن سے یہاں پر موجود بے تکے سیاسی و مذہبی سیکشنز کے خلاف رہا ہوں اور انتظامیہ کو کئی بار انہیں ہٹانے کی طرف اشارع بھی کروایا ہے۔ مگر پھر شاید انتظامیہ رہی سہی ٹریفک لاس ہونے کے ڈر سے انکو ابھی تک قائم رکھے ہوئی ہے!

عارف صاحب محفل اردو زبان کے حوالے سے سب سے بڑا فورم ہے اس لئے اس کو محض چند ایک موضوعات کے لئے محدود نہیں کیا جانا چاہیئے۔ مذہب اور سیاست پوری دنیا میں اس وقت سب سے بڑے اور اہم موضوعات ہیں اب یہ اور بات ہے کہ کچھ اراکین بدتمیزی کر جاتے ہیں۔ تو اس کے لئے طریقہ کار وضع ہونا چاہیئے بجائے اس کے کہ محفل کو محدود کر دیا جائے۔

اراکین کو بھی چاہیئے کہ اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ایسی زبان استعمال نہ کریں تو اخلاقی اقدار کے منافی ہوں۔ ضروری نہیں کہ ہر کسی کی رائے سے ہر دوسرا شخص متفق ہو۔ اپنی مرضی مسلط کرنے کے کہیں بہتر ہے کہ خاموشی اختیار کی جائے۔

رہی بات شاعری کی تو اس سلسلے میں عرض ہے کہ اردو شاعری ہی کوئی ایسا پلیٹ فارم نہیں ہے جہاں سے اردو کی ترویج میں خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ "اگر اردو کی خدمت کے حوالے سے بات کی جائے"

کیوں کہ شاعری کو سمجھنے والا طبقہ ہے ہی کتنا۔ میں جہاں تک سمجھی ہوں کہ اگر محفل اردو ترویج کے لئے قائم کی گئی ہے اور اردو کو انٹر نیٹ کی دنیا میں ایک خاص مقام دینا چاہتی ہے تو صرف شاعری شاید ۲ فیصد بھی یہ کام نہیں کر سکتی اس کے لئے تمام سیکشز کو فعال رکھنا ہوگا ۔
 
Top