مبارکباد خوشخبری

الف عین

لائبریرین
جوجو کی یہ نباء العظیم میں بھی دے سکتا تھا لیکن خود کو روک لیا کہ کسی وجہ سے شاید محفل میں اس نے بتاناگوارا نہ کیا ہو۔ اب بھی جوجو یہاں آئی نہیں ہے۔ مجھے اس نے ذ پ کیا تھا۔
جوجو۔ عبد اللہ کی آمد ایک بار پھر مبارک۔ اللہ اس کو تمھارے لئے سکون کا باعث بنائے۔ اور دیکھو اللہ نے اس حادثے کا کیسا نعم البدل دیا ہے۔
مزید یہ کہ یہ عبد اللہ نہیں ہے، بلکہ عبدَ اللہ ہے، دال پر زبر کے ساتھ۔ ویسے معنی میں تو کوئی فرق نہیں ہوتا۔
 
مبارک ہو جیہ بٹیا۔

اللہ اس بچے کو فرمانبردار اور صالح بنائے۔

چاچو عبد اللہ کو د پر پیش کے ساتھ ہی بولا جاتا ہے۔ د پر زبر تب آتا ہے جب عبد کا ما قبل کوئی مفتوح عامل ہو۔ جیسے عبد اللہ کو آواز دیں "یا عبد اللہ" یعنی اے عبد اللہ تو یہاں عبد کے د پر زبر ہوگا۔ کیوں کہ "یا" حرف ندا اس کے شروع مین ہے جو اپنے اسم کو مفتوح کر دیتا ہے۔ اسی طرح کچھ حالات میں د پر زیر بھی ہو سکتا ہے۔ مثلاً کوئی حرف جر اس کے شروع میں آ جائے۔

اوہو یہ عبد اللہ کی خوشی میں میں عربی نحو بیان کرنے لگ گیا۔
 

مکی

معطل
الف مبروك

imglarge716cl7.jpg
 

تیشہ

محفلین
باجو اس کا مطلب ہے آپ محفل میں رہتی ہیں لیکن لکھتی نہیں ہیں۔


:confused:

نہیں جناب ،ایسے کیسے ہوسکتا ہے کہ اگر میں موجود ہوں اور لکھوں کچھ ناں :confused: ۔
میں آئی ہی کل تصویریں لگانے کو تھی ، تو یہ خوشخبری پے نظر اچانک پڑی اور چلی آئی مبارک دینے ۔
 

رضوان

محفلین
جیہ بہت بہت مبارک ہو، خدا اسے صحت و درازیء عمر سے نوازے۔ عبداللہ آپ کے اور تمام خاندان والوں کے لیے حقیقی طور پر نویدِ مسرت ثابت ہو۔
 
لیکن نام میں کیا فرق پڑتا ہے اس سے سعود؟

چاچو الگ سے صرف عبد اللہ لکھا ہو تو اسے د پر زبر کے ساتھ پڑھنا نحوی اعتبار سے غلط ہے اور اس کا کوئی معنی نہیں ہوگا۔ کیوں کہ عبد اللہ مرکب اضافی ہے اور اس کے مضاف کا اعراب تبھی بدل سکتا ہے جب کوئی عامل اس سے قبل موجود ہو۔ ورنہ اسے د پر پیش کے ساتھ ہی پڑھا جانا چاہئے۔

اور ایسے عوامل جن کے باعث‌ ما بعد کا اعراب متاثر ہوتا ہے ان کی تعداد کم و بیش 100 ہے۔ جن پر مزید تفصیلات عربی نحو کی کسی کتاب میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ویسے مجھے ایک نظم کے کچھ حصے یاد آ رہے ہیں جن میں سو عوامل کا مکمل بکھان ہے۔

عامل اندر نحو صد باشد چنیں فرمودہ اند
شیخ عبد القاہرِ جرجانیِ پیرِ ہدیٰ
انّ بانّ کانّ‌ لیت لاکنّ‌ لعلّ
ناصب اندر اسم و رافع در خبر ضد ما و لا
با و تا و کاف و لام و واو منذ و مذ خلا
ربّ‌ حاشہ من عدا فی عن علیٰ حتّیٰ الیٰ
۔۔۔۔۔۔۔

یہ نظم خاصی طویل تھی اب اس وقت اتنی ہی یاد آ رہی ہے۔ ممکن ہے اس میں غلطیاں بھی کافی ہوں۔ اگر کسی کے علم میں یہ منظوم نحو تو ضرور آگاہ کریں۔ ویسے اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو میں‌نے اسے "شرح ماۃ عامل" کے اخیر میں پڑھا تھا۔ اب تیرہ سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ان چیزوں سے کوئی تعلق ہی نہیں رہا تو سب کچھ دھیرے دھیرے بھول رہا ہے۔

نظامی بھیا کی بڑھاپے کے تعلق سے کہی ہوئی بات کا کیا جواب دوں۔ :) شاید اتنا ہی کافی ہوگا کہ جب بھی آتا ہوں تو موضوع سے بہک جاتا ہوں۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی، نظامی بھائی، باجو، زین صاحب، عمران صاحب، نبیل بھائی، فہیم، عندلیب بہن، زیک، راسخ جی، طالوت جی، ماوراء، قیصرانی صاحب، تعبیر بہن، جہانزیب بھائی، وارث صاحب، جیا راؤ بہن، فہد (ابو شامل) بھائی، تیلے شاہ بھائی، عمار بھیا، ملائکہ بہن، ابو کاشان جی، زہرا بہن، مرک بہن، بلال صاحب سارہ بہن، ڈالٹر عباس بھائی، سعود بھیا۔ بابا جانی، مکی جی، شکاری بھائی، رضوان صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ سب کا بے حد شکریہ ۔ اور ان کا بھی جن کا نام میں لکھنا بھول گئی ہوں
شکریہ مبارک کے لئے ۔۔۔۔ شکریہ دعاؤں کے لئے ۔ جزاکم اللہ

کچھ تفصیل بچے کے بارے میں۔۔۔۔

بچہ اس دنیا میں 27 نومبر 2008 کو صبح 5 بجے آیا۔
دو نام رکھے ہیں ۔ عبدَاللہ مشتاق ۔
دوسرا نام پشتو میں ہے "گبین" جس کے معنی ہیں: شہد، شہد جیسا میٹھا، پیارا۔
صحت ماشاء اللہ اچھی ہے۔ شروع میں ہلکا سا یرقان ہوا تھا جو کہ نومولود وں میں عام ہے۔ خود ہی ٹھیک ہوگیا۔
 

جیہ

لائبریرین
الحمداللہ و تبارک اللہ۔
مجھے دلی خوشی ہوئی ہے یہ خبر سن کر۔ اللہ تعالی جویریہ بہن کو اور ان کے گھر والوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ان کے بیٹے کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین۔

بہت بہت شکریہ نبیل بھائی۔ اللہ آپ کی دعا قبول فرمائے
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی، نظامی بھائی، باجو، زین صاحب، عمران صاحب، نبیل بھائی، فہیم، عندلیب بہن، زیک، راسخ جی، طالوت جی، ماوراء، قیصرانی صاحب، تعبیر بہن، جہانزیب بھائی، وارث صاحب، جیا راؤ بہن، فہد (ابو شامل) بھائی، تیلے شاہ بھائی، عمار بھیا، ملائکہ بہن، ابو کاشان جی، زہرا بہن، مرک بہن، بلال صاحب سارہ بہن، ڈالٹر عباس بھائی، سعود بھیا۔ بابا جانی، مکی جی، شکاری بھائی، رضوان صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ سب کا بے حد شکریہ ۔ اور ان کا بھی جن کا نام میں لکھنا بھول گئی ہوں
شکریہ مبارک کے لئے ۔۔۔۔ شکریہ دعاؤں کے لئے ۔ جزاکم اللہ

کچھ تفصیل بچے کے بارے میں۔۔۔۔

بچہ اس دنیا میں 27 نومبر 2008 کو صبح 5 بجے آیا۔
دو نام رکھے ہیں ۔ عبدَاللہ مشتاق ۔
دوسرا نام پشتو میں ہے "گبین" جس کے معنی ہیں: شہد، شہد جیسا میٹھا، پیارا۔
صحت ماشاء اللہ اچھی ہے۔ شروع میں ہلکا سا یرقان ہوا تھا جو کہ نومولود وں میں عام ہے۔ خود ہی ٹھیک ہوگیا۔
جویریہ ۔۔۔ اگر میں ابھی نہیں آتا اور تم یہ پوسٹ نہیں‌کرتیں‌ تو شاید میں یہ ٹاپک دیکھ نہیں‌ پاتا کہ گذشتہ چار ماہ سے اپنے کام میں بہت بزی ہوں ۔ جو بھی پورٹل پر نظر آتا ہے اس کا جواب دے دیتا ہوں ۔
بہت خوشی ہوئی اور بہت مسرت ہوئی کہ اللہ نے تم کو اولاد کی نعمت سے نوازا ۔ اللہ اس بچے کو عمرِ دراز کیساتھ ایمان اور اچھی قسمت بھی عطا کرے ۔ اور اس پر اس کے والدین کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے ۔ آمین ثم آمین
 

جیہ

لائبریرین
بہت بہت شکریہ ظفری ۔ دیر آید درست آید۔ اللہ آپ کی دعائیں قبول فرمائے (ویسے بھی آپ پہنچے ہوئے ہیں:) )
 

جیہ

لائبریرین
سلام مسنون جیہ بیٹا۔

آپ کو محفل میں پاکر بہت مسرت ہوئی۔ اب کچھ اپنی صحت اور حال احوال بھی سنائیں۔

شکریہ سعود بھیا۔ میں بالکل ٹھیک ہوں ، شیشو بھی:) حالات البتہ خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں ۔


سعود بھیا عبدُ اللہ اور عبدَ اللہ کے بارے آپ کی نحوی تحقیق درست ہے ۔ میں مکمل اتفاق کرتی ہوں مگر عبدَ اللہ لفظ بولنے میں کانوں کو بہت بھلا لگتا ہے۔
 
اللہ حالات بھی سازگار کرے اور امن قائم کرے۔

پُتری آپ بھی ایک سے بڑھ کر ایک ہندی شبد چن کر لاتی ہیں۔ :grin: کیا کریں شیشو کی ماتا شری جو ہوئیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرجیہ، آپ کوبیٹے کی بہت بہت مبارک بادقبول ہو۔ اللہ تعالی اسکو والدین کے نیک اورصالح بنائے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

طالوت

محفلین
آنکھ کھولتے ہی توپوں کی گھن گرج سنی ہے شہزادے نے ، یرقان شرکان کی کیا اوقات بھلا ۔۔
اب لگے ہاتھوں ایک تصویر بھی شئیر کر دیں عبداللہ کی ۔۔
وسلام
 
Top