اپنا bif فوٹوگرافی کا طریقہ تو بتائیں
مجھے بہت زیادہ ایکسٹینسیومہارت تو نہیں بس بیسک انڈرسٹینڈنگ ہی ہے اپچر سائز شٹر سپیڈ اور آئی ایس او وغیرہ سے کام چلا لیتا ہوں ۔
جہاں تک موونگ آبجیکٹ کا تعلق ہے تو زیادہ تر تو یہی اہم پوائنٹ ہے کہ یہ کام اچھی روشنی اور ہائی شٹر سپیڈ کا تقاضا کرتا ہے ۔کینن میں مینؤل کے علاوہ دو سیمی آٹومیٹک موڈ ہوتے ہیں ۔ جن میں۔ ٹی وی۔ موڈ سپیڈ کنٹرول کرتا ہے باقی اپرچر آٹو ہو جاتا ہے۔ وہ بھی اچھا موڈ ہے ۔
1/800 یا اور اچھی روشنی ہو تو 1/1600 تک کی سپیڈ کام آتی ہے ابجیکٹ کی حرکت کے لحاظ سے ۔
(یا کبھی اس سے بھی زیادہ جیسے دھوپ میں )
ایک پوائنٹ یہ بھی کہ آپ پرندے یا چھوٹے بڑے حیوان کی حرکت کو اینٹی سیپیٹ کر پائیں ۔ اور روشنی کی سمت اور اینگل مناسب رکھیں اگر ممکن ہو لیکن ایسا شاذ ہی ہوتا ہے ۔
دوسرا پوائنٹ یہ کہ ٹرائی پوڈ پر سیٹ کر کے موبائل ایپ سے ٹرگر کر لیں یہ اچھا آپشن ہے کلوز اپس کے لیے ۔
اب تو موبائل سے شٹر کنٹرول والا آپشن شاید سب کیمروں میں ہی ہوتا ہو گا۔
ویسے ایک عدد ٹیلی ٍفوٹو لینس بھی ضروری ہے۔ میرے پاس تو ایک اکلوتا کینن 75-300 ہی ہے (اٹھارہ پچپن کے علاوہ)لیکن آئی ایس سے اکثر اچھا رزلٹ دیتا ہے ۔
اچھی بات یہ بھی ہے کہ آپ کئی کئی شاٹس لے لیتے ہیں اور ایک آدھ اچھا نکل ہی آتا ہے یا برسٹ شاٹ ۔
البتہ ہے یہ پھر بھی بہت صبر آزما کام۔