میری تصاویر اور ڈیجیٹل آرٹ گیلری

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک زمانہ تھا کہ سعودیہ میں کسی نے اتنا چھوٹا انجن نہ دیکھا تھا نہ سنا۔ وہاں امریکی گیس گزلرز عام تھے
یہاں آٹھ نو سال پہلے میرا ٹینک (40لٹر)۔24 ریال میں بھرتا تھا ۔ اب 90 ریال میں بھرتا ہے ۔ اس لیے چھوٹے انجن والی گاڑیاں بھی کافی ہو گئی ہیں ۔
یہ فرق دو مرتبہ تبدیلی کے ساتھ بڑھا ہے ۔
 

زیک

ایکاروس
یہاں آٹھ نو سال پہلے میرا ٹینک (40لٹر)۔24 ریال میں بھرتا تھا ۔ اب 90 ریال میں بھرتا ہے ۔ اس لیے چھوٹے انجن والی گاڑیاں بھی کافی ہو گئی ہیں ۔
یہ فرق دو مرتبہ تبدیلی کے ساتھ بڑھا ہے ۔
ابھی بھی ہماری طرف سے سستی ہے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اپنا bif فوٹوگرافی کا طریقہ تو بتائیں
مجھے بہت زیادہ ایکسٹینسیومہارت تو نہیں بس بیسک انڈرسٹینڈنگ ہی ہے اپچر سائز شٹر سپیڈ اور آئی ایس او وغیرہ سے کام چلا لیتا ہوں ۔
جہاں تک موونگ آبجیکٹ کا تعلق ہے تو زیادہ تر تو یہی اہم پوائنٹ ہے کہ یہ کام اچھی روشنی اور ہائی شٹر سپیڈ کا تقاضا کرتا ہے ۔کینن میں مینؤل کے علاوہ دو سیمی آٹومیٹک موڈ ہوتے ہیں ۔ جن میں۔ ٹی وی۔ موڈ سپیڈ کنٹرول کرتا ہے باقی اپرچر آٹو ہو جاتا ہے۔ وہ بھی اچھا موڈ ہے ۔
1/800 یا اور اچھی روشنی ہو تو 1/1600 تک کی سپیڈ کام آتی ہے ابجیکٹ کی حرکت کے لحاظ سے ۔
(یا کبھی اس سے بھی زیادہ جیسے دھوپ میں )
ایک پوائنٹ یہ بھی کہ آپ پرندے یا چھوٹے بڑے حیوان کی حرکت کو اینٹی سیپیٹ کر پائیں ۔ اور روشنی کی سمت اور اینگل مناسب رکھیں اگر ممکن ہو لیکن ایسا شاذ ہی ہوتا ہے ۔
دوسرا پوائنٹ یہ کہ ٹرائی پوڈ پر سیٹ کر کے موبائل ایپ سے ٹرگر کر لیں یہ اچھا آپشن ہے کلوز اپس کے لیے ۔
اب تو موبائل سے شٹر کنٹرول والا آپشن شاید سب کیمروں میں ہی ہوتا ہو گا۔
ویسے ایک عدد ٹیلی ٍفوٹو لینس بھی ضروری ہے۔ میرے پاس تو ایک اکلوتا کینن 75-300 ہی ہے (اٹھارہ پچپن کے علاوہ)لیکن آئی ایس سے اکثر اچھا رزلٹ دیتا ہے ۔
اچھی بات یہ بھی ہے کہ آپ کئی کئی شاٹس لے لیتے ہیں اور ایک آدھ اچھا نکل ہی آتا ہے یا برسٹ شاٹ ۔
البتہ ہے یہ پھر بھی بہت صبر آزما کام۔
 
آخری تدوین:

زیک

ایکاروس
جن میں ٹی وی۔ موڈ سپیڈ کنٹرول کرتا ہے باقی اپرچر آٹو ہو جاتا ہے۔ وہ بھی اچھا موڈ ہے ۔
اس کا مسئلہ یہ ہے کہ اپرچر فل اوپن ہو جاتا ہے۔ اگر سلو لینز ہے تو ٹھیک لیکن بہتر لینز پر ڈیپتھ آف فیلڈ کم ہو تو مشکل ہوتی ہے۔

فوکس کے لئے کیا سیٹنگ کرتے ہیں؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اس کا مسئلہ یہ ہے کہ اپرچر فل اوپن ہو جاتا ہے۔ اگر سلو لینز ہے تو ٹھیک لیکن بہتر لینز پر ڈیپتھ آف فیلڈ کم ہو تو مشکل ہوتی ہے۔
ہاں یہ ہے تو سہی لیکن موونگ آبجیکٹس خصوصا آزاد پرندے وغیرہ میں آپ کے پاس ٹائم نہیں ہوتا نا اس لیے سیکریفائس کرنا پڑتا ہے اور آپ کے پاس صرف سپیڈ ہینڈل کرنی پڑتی ہے ۔شاید مجھے یہی ٹھیک لگتا ہے۔ اگر گھریلو پیٹس وغیرہ آپ کو ری ٹیک کا موقع دیتے ہیں تو آپ کافی اور کچھ ٹرائی کر سکتے ہیں ۔آزاد پرندوں یا حیوانات میں ٹائم کا کھیل بہت اہم ہے ۔
فوکس کے لئے کیا سیٹنگ کرتے ہیں؟
یہ زیادہ تر مینیؤل رنگ سے ہی کنٹرول کرنا پسند کرتا ہوں ۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
میرا ایک فیوریٹ حیوان جو کبھی ان فیوریٹ تھا ۔

p5TAn9L.jpg
 
Top