سکاٹ لینڈ: آخر میں فقط ایک ہو گا

زیک

فوٹوگرافر
وارڈلا میوزیم کے باغ میں سینٹ اینڈریو کا مجسمہ

اب آپ پوچھیں گے کہ اگر یہ سینٹ اینڈریو تھا تو پھر شہر کا نام St Andrews کیوں؟ وجہ اس کی یہ ہے کہ اس زمانے میں ابھی انگریزی میں apostrophe ایجاد نہ ہوا تھا
 

زیک

فوٹوگرافر
ڈنر کے لئے ہم نے مقامی یعنی اپنی بیٹی پر انحصار کیا۔ اس نے ایک ریستوران میں بکنگ کرائی ہوئی تھی۔ دلچسپ بات ہے کہ برطانیہ میں اکثر ریزرویشن لازم لگی۔ اکثر جگہوں پر آپ اسی شام کا ڈنر بھی بک کر سکتے تھے لیکن بغیر بکنگ ریستوران جانا کم کم ہی کامیاب رہا۔

 

زیک

فوٹوگرافر
پانچواں دن
صبح ناشتے کے بعد بی اینڈ بی سے چیک آؤٹ کیا اور بیٹی کو اس کی ڈورم سے پک کیا۔ پھر ہم لمبی ڈرائیو پر روانہ ہو گئے کہ آج افقی لحاظ سے پورا سکاٹ لینڈ کراس کرنا تھا۔ ہماری منزل تھی Isle of Skye

ہم سینک روٹ سے جھیلوں اور پہاڑیوں سے ہوتے ایک جگہ کافی کے لئے رکے
 

زیک

فوٹوگرافر
جیسے ہی آپ Scottish Highlands میں داخل ہوتے ہیں سڑک پر ہر بورڈ پر انگریزی کے ساتھ ساتھ Gaelic میں نام بھی لکھے نظر آتے ہیں
 

زیک

فوٹوگرافر
فورٹ ولیم کے ساتھ Loch Linnhe۔ یہ ایک sea loch ہے

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں موسم کے معاملے میں اب ہماری قسمت اتنی اچھی نہ رہی تھی۔ ابھی تک ہم بارش سے محفوظ تھے لیکن بادل کافی بڑھ چکے تھے
 
Top