ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
محفل کی رحلت طے کر دی گئی ہے اور موصوفہ اب کسی بھی دن چپکے سے داغِ مفارقت دے جائیں گی۔ افسوس کہ محترمہ کی رخصت کے بعد محفلین کو یہ موقع بھی نہیں مل سکے گا کہ وہ اس کی جواں مرگی پر اپنے رنج و غم کا اظہار کر سکیں۔ سو لازم ہے کہ یہ رونا بھی مرحومہ کی رحلت سے پہلے ہی رو لیا جائے۔ مجھے یقین ہے کہ عنقریب کوئی مستقبل بین پھرتیلا محفلین جلد ہی اس قسم کی لڑی کا اجرا کرے گا کہ جس میں دیر آید غلط آید قسم کے محفلین اپنا اپنا واویلا مچا سکیں ۔ اُس لڑی میں شمولیت کے لیے میں اپنا تعزیت نامہ (obituary) پہلے ہی یہاں لکھ ڈالتا ہوں مبادا الوداعی تقریبات اور آخری سالگرہ کی متوقع دھوم دھام میں اس کا موقع نہ مل سکے۔
آپ حضرات بھی خوشی خوشی اپنے فکاہیہ تعزیت نامےپہلی فرصت میں سپردِ قلم فرمائیں اور اس تعزیتی کتاب میں درج کرتے جائیں تاکہ ماضی اور مستقبل کے قارئین انہیں پڑھ پڑھ کر مرحومہ کی روح کو ایصالِ خندہ و ابتسام پہنچاتے رہیں۔

آخری تدوین: