تو اب جمہوریت کاحسن و جمال یہ ہے کہ کسی بھی درجہ میں ہارنے والے اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں۔اُنھیں الیکشن میں کھڑے ہونےکا حق اوراب آرام سے بیٹھ جانے کی یہ سہولت پاکستان کے دم سے ملی ہے چنانچہ اپنی اپنی حیثیت اوراپنی اپنی استعدا د کے مطابق پاکستان کا کھویا ہواحسن اور دبی دبی رعنائی اِسے لوٹانے کے لیے دِن رات کام کریں ۔دن رات ایک کردیں جیتنے والے بھی اِسی کام میں ۔وطنِ عزیز کا بجھابجھا چہرہ اور تھکی تھکی روح جواِن سے کہہ رہی ہے ، وہ اسے سمجھیں۔۔۔
 
آخری تدوین:
ثابت قدمی ، استقامت اور خلوصِ دل سے پاکستان کی خدمت کی جائے توآپ دیکھیں گے پاکستان کے چہرے پر رونق،اِس کی آنکھوں میں خوشی کی چمک اور اِس کے بدن میں توانائی کی نئی لہر ہوگی اور یہ سب کچھ میری اور آپ کی تسلی کا باعث بنے گی۔ہمیں اطمینان ہوگا ہم اپنے بچوں کے لیے محفوظ، مضبوط اور خود کفیل پاکستان چھوڑ کر جارہے ہیں جسے وہ اپنی محنت سے اور زیادہ خوشحال بنائیں گے۔۔۔
 

وجی

لائبریرین
ثابت قدمی ، استقامت اور خلوصِ دل سے پاکستان کی خدمت کی جائے توآپ دیکھیں گے پاکستان کے چہرے پر رونق،اِس کی آنکھوں میں خوشی کی چمک اور اِس کے بدن میں توانائی کی نئی لہر ہوگی اور یہ سب کچھ میری اور آپ کی تسلی کا باعث بنے گی۔ہمیں اطمینان ہوگا ہم اپنے بچوں کے لیے محفوظ، مضبوط اور خود کفیل پاکستان چھوڑ کر جارہے ہیں جسے وہ اپنی محنت سے اور زیادہ خوشحال بنائیں گے۔۔۔
جناب لیکن یہ چمک، رونق اور جو تسلی خدا کی عبادت سے ملے گی
وہ کسی اور چیز سے نہیں ملے گی۔
 
چودھویں کے چاند کی طرح جگمگادیتی ہے سچی ، بے ریا ،اورخالص اللہ واحدہٗ لاشریک لہ ٗ کی عبادت۔ نہ صرف بندگانِ خدا کو بلکہ اُن کے گردو پیش اور قرب و جوار تک کو۔۔توکیوں نہیں ہمارا وطن جس کے پرچم پر حسین چاند اور خوبصورت ستارہ ہے ،ہماری سچی ، بے ریا اور خالص اپنے رب واحدہ ٗ لاشریک لہ ٗ کی عبادت سے بقعہ ٔ نور ہوگا ۔۔۔۔۔ضرور ہوگا، ان شاء اللہ۔
 

La Alma

لائبریرین
خیریت چاہتے ہیں تو حلوہ کا نام بے احتیاطی سے مت لیں۔ کیونکہ ملاؤں کو حلوہ اتنا مرغوب ہے کہ اسکی بے حرمتی بھی انہیں توہینِ ِ مذہب لگتی ہے۔
 
ڈم ڈم ڈگا ڈگا کی پیشن گوئی ہے کل سے ہفتہ تک کراچی اوربیشتر بلادِ وطن ِ عزیز میں۔۔بلکہ محکمہ ٔ موسمیات نے ژالہ باری کی نویدبھی دی ہے،واہ!
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ذکر اس کا بھی ضروری ہے کہ پچھلی شام میں امریکہ واپس آ گیا ہوں، حیدر آباد سے دونوں طرف کے ٹکٹ خرید کر، یعنی اب ان شاء اللہ 31 اکتوبر 2024 کو حیدر آباد کا سفر ہو گا۔
 
ذکر اس کا بھی ضروری ہے کہ پچھلی شام میں امریکہ واپس آ گیا ہوں،
رنگ و نور کی دنیا، خوشیوں اور مسرتوں کا نگر اور علم وہنر کا جہاں امریکہ اور زیادہ جگمگا گیا ہوگا آپ کی تشریف آوری سے اور وہاں کی بہاریں آپ کے دیدار اور پھر استقبال میں ہمہ تن جوش ہوں گی۔۔۔
 

وجی

لائبریرین
زبردست موسم ہورہا ہے ابھی کراچی کا
اور سنا ہے زبردست پانی برسنے کا بھی امکان ہے۔
 
صادق ہوں اپنے قول کا غاؔلب۔ خدا گواہ
کہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے​
غالب نے یہ شعر غالباًمحکمہ ٔ موسمیات کے لیے اِرشاد فرمایاتھا اگر نہیں تو اب اِسے اِس ادارے سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اتنی ایڈوانس جو ہوگئی ہےکون جانے اب یہ بھی ممکن ہوجائے کہ اِدھر خبر ملی آندھی طوفان اور بادو باراں پیش قدمی کررہے ہیں اُدھر جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے اُن کا رخ پھیر دیا جائے یا اُن کی شدت کمزور کردی جائےیا اُن میں دیگر موسمی اثرات مکس کردئیے جائیں یا اُن کی کایا ہی پلٹ دی جائے۔۔​
 

عظیم

محفلین
شروع شروع میں تو محکمہ ٔ موسمیات کی پیشین گوئیاں ہوائیوں سے زیادہ نہیں ہوتی تھیں اب مگر مستند ہے اس کا فرمایا ہوا۔۔
عین ممکن ہے کہ لاہور کے موسم کے بارے میں محکمہ موسمیات کا فرمایا ہوا آج درست نہ ہو! کل پڑھا تھا کہ آج لاہور میں طوفانی بارش ہے، مگر ابھی تک صرف ہوائیں ہی ہیں
 

سید عاطف علی

لائبریرین
طا ق میں بیٹھے ہوتے ہیں چھٹی کے لیئے سندھ حکومت والے
اور خاص طور پر جب چھٹی ہفتے کے آخر میں آئے تو۔
ظلم ہوا یہ تو ۔۔۔غلط ہے یہ طاق کا ذکر۔
سندھ حکومت کوئی موم بتی ہے جو طاق میں بیٹھی ہے۔
تاک کہیے بھئی تاک۔
 
Top