آنکھ، چشم، نین، دیدہ، نگاہ، نظر پر اشعار

محمد وارث

لائبریرین
شاید لیجیے ہو لیجے کی جگہ. وزن تو ویسے یوں بھی درست ہے.
شکریہ قریشی صاحب میں ڈھونڈ ہی رہا تھا یہ شعر، 'لیجے' کے ساتھ ایک دو جگہ ملا تو سوچا کہ وزن تو یوں بھی درست ہے لیکن آپ کی بات زیادہ قرینِ قیاس لگتی ہے سو تدوین بھی کر رہا ہوں۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
یہ تو ابھی آغاز ہے جیسے اس پنہائے حیرت کا
آنکھ نے اور سنور جانا ہے، رنگ نے اور نکھرنا ہے
منیر نیازی
 

جاسمن

لائبریرین
کیوں قحط ہے نیندوں کا آنکھوں کے جزیرے پر
ا،س دن کے مقدر میں اب رات نہیں ہے کیا
رئیس الدین رئیس
 

زیرک

محفلین
ہم نے پڑھی ہیں صاف صاف، ہم نے سنی ہیں غور سے
نظریں کہ جو اٹھیں نہیں، باتیں کہ جو ہوئیں نہیں
جمال احسانی
 
Top