رمضان کی آمد؛ خیر کی آمد: رمضان نشریات 2018

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی مساجد نمازیوں سے بھر گئیں۔ ایک مسجد کا منظر
پتہ نہیں لاہور ہے یا نہیں۔
FB_IMG_1526736840165.jpg
اس تصویر میں ایک بات یہ بھی توجہ طلب ہے کہ تمام افراد غالبا قبلہ کے جانب ٹانگیں کرکے لیٹے ہوئے ہیں۔
 
‏مولوی صاحب خطبہ میں بیان فرما رہے تھے ،
کہ جتنی زیادہ تکلیف اور گرمی کی شدت ہو روزہ کا اجر اتنا زیادہ ہے ۔
پہلی صف سے ایک بھائی صاحب اٹھے اور محراب والا پنکھا آف کر دیا۔۔
 
آخری تدوین:
‏ہم من حیث القوم اخلاقی انحطاط کا شکار ہو چکے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں رمضان مبارک کے میسجز موصول ہوئے تھے لیکن افطاری کی ابھی تک ایک بھی دعوت نہیں آئی ، یہ قوم تباہی کی طرف جا رہی ہے۔
 
سحری میں کثیر مقدار میں پانی پینے سے وہ سارا دن آپ کے پیٹ میں نہیں رہے گا یہ خاصیت صرف " اونٹ " کے ساتھ مخصوص ہے۔
سحری میں زیادہ پانی پینے کے حوالے سے ڈاکٹر صاحب نے ٹی وی پر یہی بات سب سے پہلے کہی تھی کہ انسان اونٹ نہیں ہوتا۔
 

م حمزہ

محفلین
سحری میں زیادہ پانی پینے کے حوالے سے ڈاکٹر صاحب نے ٹی وی پر یہی بات سب سے پہلے کہی تھی کہ انسان اونٹ نہیں ہوتا۔
انسان کومعلوم ہے کہ وہ اونٹ نہیں ہے۔ یہ معلوم نہیں کہ ڈاکٹر صاحب کو اس پر لیکچر دینے کی کیا ضرورت تھی!!!
 
انسان کومعلوم ہے کہ وہ اونٹ نہیں ہے۔ یہ معلوم نہیں کہ ڈاکٹر صاحب کو اس پر لیکچر دینے کی کیا ضرورت تھی!!!
کیونکہ بہت سے لوگ سحری کے وقت بہت زیادہ پانی پی لیتے ہیں، کہ سارا دن کام آئے گا، تو ڈاکٹر صاحب نے وضاحت کی کہ انسان جسم میں اونٹ کی طرح پانی ذخیرہ نہیں کر سکتا تھوڑی دیر بعد جسم سے خارج ہوجاتا ہے مگر ساتھ ساتھ کچھ ضروری نمکیات بھی نکال دیتا ہے اس لئے بہتر ہے کہ نارمل مقدار میں پانی پیا جائے۔
 

محمدظہیر

محفلین
سحری میں کثیر مقدار میں پانی پینے سے وہ سارا دن آپ کے پیٹ میں نہیں رہے گا یہ خاصیت صرف " اونٹ " کے ساتھ مخصوص ہے۔
ڈی ہائڈریشن سے بچنے کے لیے سحر میں بھی زیادہ پانی پینا چاہیے اس کے علاوہ افطار سے سحر کے درمیان وقفے وقفے سے پانی پیتے رہنا چاہیے :)
 
کل بھی کافی گرمی تھی گھر پر تو پتہ نہیں چلتا لیکن گراسری کرنے باہر نکلیں تو لگ پتا جاتا ہے
کویت میں گھریلو خواتین کبھی کبھی یہ ڈائلاگ مارتی ہیں کہ کویت میں اتنی شدید گرمی کے باوجود بھی روزوں کا پتہ بھی نہیں چلتا ، پھر مردوں کی لک دیکھنے والی ہوتی ہے۔
 
روزہ دارو! اللہ دے پیارو!
پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پہلا عشرہ گزر گیا۔
باقی علاقوں کے احباب اپنے اپنے علاقے میں عشرہ گزرنے کا انتظار فرمائیں۔
 
Top