چاند پر اشعار

محمداحمد

لائبریرین
دشت کی تیز ہواؤں میں بکھر جاؤگے کیا​
ایک دن گھر نہیں جاؤ گے تو مر جاؤگے کیا​
پیڑ نے چاند کو آغوش میں لے رکھا ہے​
میں تمھیں روکنا چاہوں تو ٹھہر جاؤ گے کیا​
لیاقت علی عاصم​
 
محمداحمد

لائبریرین
کسی کا ایک قطعہ یاد آرہا لیکن پہلا مصرعہ کہیں ذہن کے نہاں خانے میں جا کر چھپ گیا ہے۔ آپ کو پتہ ہو تو لکھ دیجے جسے شوق ہو وہ اس کی جگہ اپنا مصرعہ بھی ٹانک سکتا ہے۔ :)
------------------------​
وہ بھی موجوں کی طرح آیا تو پل بھر ٹھہرا​
چاند پاگل تھا چلا آیا جو میری جانب​
میں تو دریا تھا ہمیشہ سے ہی بے گھر ٹھہرا​
 
واسطی خٹک

محفلین
زمیں پر چاند اترا ہے
کبھی دیکھا نہیں تم نے
کبھی گر دیکھنا چاہو
مجھے کہنا
ٹهکانہ میں بتا دو گا
ہمارے گھر سے بس کچھ ہی
مسافت پر
وہ مغرب کی طرف مسجد
وہ مسجد سے لگا کمرہ
اُسی کے سامنے والا
جو گھر تم کو نظر آئے
وہ میرے چاند جی کا ہے

ارشد خان
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
کسی کا ایک قطعہ یاد آرہا لیکن پہلا مصرعہ کہیں ذہن کے نہاں خانے میں جا کر چھپ گیا ہے۔ آپ کو پتہ ہو تو لکھ دیجے جسے شوق ہو وہ اس کی جگہ اپنا مصرعہ بھی ٹانک سکتا ہے۔ :)

------------------------
وہ بھی موجوں کی طرح آیا تو پل بھر ٹھہرا
چاند پاگل تھا چلا آیا جو میری جانب
میں تو دریا تھا ہمیشہ سے ہی بے گھر ٹھہرا​
میں تو ساحل تھا، جو چلتا بھی تو کیسے چلتا
وہ بھی موجوں کی طرح آیا تو پل بھر ٹھہرا
چاند پاگل تھا چلا آیا جو میری جانب
میں تو دریا تھا ہمیشہ سے ہی بے گھر ٹھہرا​
 
فلک سے پوچھ بیٹھا ہوں، سبب میں ناز کے اس کا
جواب آیا اندھیروں میں ہیں مجھ پر چاند کے میلے
کہا میں نے کہ اپنے پاس وہ مہتاب رکھتا ہوں
کہ جس کی چاشنی کو وہ فلک کا چاند نا جھیلے
 
Top