چاند پر اشعار

زیرک

محفلین
مدت کے بعد چاند نے دستک بدن پہ دی
پھر حجلۂ حیات میں آئی ہے خاص شب
پروین شاکر
 

زیرک

محفلین
سانولی چاند سے اُجلی ہے اور اِس پر اُس نے
نینوں میں اجمیر کا کجلہ ڈال رکھا ہے
 

زیرک

محفلین
ہائے وہ لوگ، جو گئے چاند سے ملنے اور پھر
اپنے ہی ٹوٹے ہوئے خواب اٹھا کر لے آئے
 

زیرک

محفلین
پھر یوں ہوا کہ ہجر کی شامیں ہوئیں طویل
پھر یوں ہوا کہ چاند اندھیروں میں جا چھپا
 
اے کاش ہماری قسمت میں ایسی بھی کوئی شام آ جائے
اک چاند فلک پر نکلا ہو اک چاند سر بام آ جائے

انور مرزا پوری
 

زیرک

محفلین
فلک سے توڑ لایا ہوں، مگر پھر بھی نئی ضد ہے
ستارے میں نہیں لوں گی، مجھے تم چاند لا کر دو
 

زیرک

محفلین
چاند بھی حیران، دریا بھی پریشانی میں ہے
عکس کس کا ہے کہ اتنی روشنی پانی میں ہے
فرحت احساس
 

جاسمن

لائبریرین
تپتی دھوپوں میں بھی آ کر اپنی یاد دلاتے ہیں
چاند نگر کے انشاؔ صاحب آلے جن کا ہالا تھا
جمیل الدین عالی
 

زیرک

محفلین
آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔
ایک دوہا
آنکھیں جیسے کومل کرنیں، چاندی جیسے ہاتھ
پریتم تم کو چاند کہوں یا پورے چاند کی رات​
 

زیرک

محفلین
آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔
اسی تاریک زمیں کا منظر
چاند پر چاندنی جیسا ہو گا​
 

زیرک

محفلین
چاند بھی میری کروٹوں کا گواہ
میرے بستر کی ہر شِکن کی طرح​

آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان پروین شاکر کا جنم دن ہے
 

زیرک

محفلین
یہی تھا چاند اور اس کو گواہ ٹھہرا کر
ذرا سا یاد تو کر تو نے کیا کہا تھا مجھے​

آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان پروین شاکر کا جنم دن ہے
 

زیرک

محفلین
اپنے ماتھے سے جو بال اس نے ہٹائے، ہائے
میں تو میں چاند بھی کرنے لگا، ہائے، ہائے
حارث بلال
 

زیرک

محفلین
وہ چاند ہے تو عکس بھی پانی میں آئے گا
کردار خود ابھر کے کہانی میں آئے گا
اقبال ساجد
 

زیرک

محفلین
سانولی چاند سے اجلی ہے اور اِس پر اُس نے
نینوں میں اجمیر کا کجلا ڈال رکھا ہے
زین شکیل​
 

زیرک

محفلین
کل رات تنہا چاند کو دیکھا تھا میں نے خواب میں
محسن مجھے راس آئے گی شاید سدا آوارگی
محسن نقوی​
 
Top