تعارف وحشی کو سکوں سے کیا مطلب۔۔۔۔

عثمان قادر

محفلین
نام : مریم افتخار
شعبہ: نباتیات
شہر: ساہیوال
"جاننا" میرا مشغلہ بھی ہے اور مقصد بھی!

گیارہ سال کی عمر سے اردو ادب سے لگاؤ ہے مگر ہائے افسوس کہ ابھی تک اس میدان میں کچھ لکھنے کے قابل نہیں ہو پائی۔۔۔۔۔
زندگی کی بیس بہاریں دیکھ چکی ہوں۔
بلال اعظم بھائی کے توسط سے یہ خوشنصیبی میرا مقدر بنی کی میں اردو محفل فورم میں شامل ہو پائی۔
خوش آمدید
 
آداب بجالاتے ہوئے خوش آمدید کہتے ہیں:welcome:
آپ کے ادبی ذوق کااصل منزل یہی ہے، یہاں آپ کوہرپتھرکے نیچےکوئی نہ کوئی ادیب دیکھ ہی جائےگا
استادبھی بآسانی میسرآجائیں گے، بس شرط مستقل مزاجی اوروقت نکالنا ہے۔
 
ناصر رانا

محفلین
خوش آمدید مریم
تفصیل؟؟
خوبصورت شہر، پیارے اور ملنسار لوگ
"جاننا" میرا مشغلہ بھی ہے اور مقصد بھی!
بہت خوب
گیارہ سال کی عمر سے اردو ادب سے لگاؤ ہے مگر ہائے افسوس کہ ابھی تک اس میدان میں کچھ لکھنے کے قابل نہیں ہو پائی۔۔۔۔۔
خام خیالی۔ (جب تک ایسا سوچتی رہیں گی آپ قابل نہیں ہو پائیں گی)
بلال اعظم بھائی کے توسط سے یہ خوشنصیبی میرا مقدر بنی کی میں اردو محفل فورم میں شامل ہو پائی۔
امید ہے آپ کے توسط سے اردو فورم اور اس کے محفلیں کو بھی کچھ سیکھنے یا سکھانے کو ملے گا۔
 
سجاد علی

محفلین
نام : مریم افتخار
شعبہ: نباتیات
شہر: ساہیوال
"جاننا" میرا مشغلہ بھی ہے اور مقصد بھی!

گیارہ سال کی عمر سے اردو ادب سے لگاؤ ہے مگر ہائے افسوس کہ ابھی تک اس میدان میں کچھ لکھنے کے قابل نہیں ہو پائی۔۔۔۔۔
زندگی کی بیس بہاریں دیکھ چکی ہوں۔
بلال اعظم بھائی کے توسط سے یہ خوشنصیبی میرا مقدر بنی کی میں اردو محفل فورم میں شامل ہو پائی۔
بھلی کرے آیا۔۔۔ ویلکم
 
خوش آمدید مریم

تفصیل؟؟

خوبصورت شہر، پیارے اور ملنسار لوگ

بہت خوب

خام خیالی۔ (جب تک ایسا سوچتی رہیں گی آپ قابل نہیں ہو پائیں گی)
امید ہے آپ کے توسط سے اردو فورم اور اس کے محفلیں کو بھی کچھ سیکھنے یا سکھانے کو ملے گا۔
بہت شکریہ۔۔۔۔
ان شا اللہ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید مریم!! :) :)
امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا اور ہمیں بھی آپ کے ذوق اور شوق سے فیض یاب ہونے کا موقع ملے گا۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
ادبی فورم پر سچ بول کر مشکل میں پڑ جاؤں گا۔

ویسے بھی میں کونسا شاعر ہوں، بس شاعری بھگتا لیتا ہوں۔
:D
یہ تو میری بات پر استدلال ہے کہ آپ سائنس دانی زیادہ کرتے ہیں اور شاعری کم لیکن کم کرنے کے باوجود عروض ڈاٹ کام جیسی سائنسی شے بنا کر شاعری میں وہ کام کر دیا جو ہزاروں اساتذہ کو بے روزگار کر گیا۔
 
سلمان حمید

محفلین
سب سے پہلے تو محفل میں خوش آمدید اور اس کے بعد آپ کو بہت بہت مبارکباد کہ آپ تقریباً صحیح عمر میں محفل میں تشریف لائی ہیں اور اب آپ یہاں سے بہت کچھ سیکھ سکیں گی۔ کچھ لوگ میری طرح اپنی قیمتی عمر ادھر ادھر ضائع کر کے ادھیڑ عمری میں محفل میں شامل ہوئے تو قوی قیاس یہی تھا کہ کچھ سیکھنے کو ملے گا اور ملا بھی بہت لیکن سیکھنے کی عمر تو گزار کر آئے تھے اور باقی محفلین سمجھتے رہے کہ بزرگ آدمی ہے کچھ سکھائے گا مگر سکھانا کیا خاک تھا، کچھ سیکھا ہوتا تو سکھاتا۔
لیکن آپ خوب سیکھیے اور سکھائیے اور جُگ جُگ جیتی رہئیے :)
 
سید ذیشان

محفلین
یہ تو میری بات پر استدلال ہے کہ آپ سائنس دانی زیادہ کرتے ہیں اور شاعری کم لیکن کم کرنے کے باوجود عروض ڈاٹ کام جیسی سائنسی شے بنا کر شاعری میں وہ کام کر دیا جو ہزاروں اساتذہ کو بے روزگار کر گیا۔

یعنی مجھے ولن بنانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ :rollingonthefloor:
 
Top