تعارف وحشی کو سکوں سے کیا مطلب۔۔۔۔

ماشاء اللہ
اللہ سوہنا آپ کو اسم بامسمی فرمائے آمین
اردو محفل میں دلی دعاؤں کے ہمراہ خوش آمدید
" م " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موڈی بھی ہیں اور مودت بھی رکھتی ہیں ۔ محترم بٹیا

پھل پھول پیڑ پودے ۔۔۔۔۔۔۔۔ زندگی کی دلیل اور قربانی کا پیغام
اگر ہو سکے تو نباتات بارے کچھ ریسرچ محفل پر شریک کیجئے گا ۔۔۔

سبحانک لا علم لنا الا ما علمتنا انک انت العلیم الحکیم
جس نے اس ذات کے سامنے اپنے جہل و عاجزی کا اعتراف کرلیا ۔
بلاشبہ اس نے جان کر گیان پا لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ مشغلہ کس صورت اپنا رکھا ہے ؟
اور مقصد کس صورت حاصل ہوتا ہے ۔ ؟

ماشاء اللہ
پڑھاکو بٹیاؤں میں اک اضافہ
سب سے پہلی کتاب کون سی پڑھی ۔۔؟
کچھ برا لگے تو معذرت ۔
بہت دعائیں
آمین
سپاس گزار ہوں
مشغلہ کُتب کی صورت ہے
اور
مقصد گرد و نواح میں غوروفکر کی صورت ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
مجھے تو پہلی باری میں ہی حفظ ہو جاتا ہے :laughing:
میں نے بھی اسی لیے پوچھا تھا کہ پہلی بار کے بعد پڑھنے پر تو عموماً اگلا لفظ یا اگلا جملہ پہلے ہی ذہن میں موجود ہوتا ہے اور انہوں نے دس مرتبہ پڑھا۔
ویسے یہ مریم کے استقلال پر دلیل ہے۔ :laughing:
 
میں نے بھی اسی لیے پوچھا تھا کہ پہلی بار کے بعد پڑھنے پر تو عموماً اگلا لفظ یا اگلا جملہ پہلے ہی ذہن میں موجود ہوتا ہے اور انہوں نے دس مرتبہ پڑھا۔
ویسے یہ مریم کے استقلال پر دلیل ہے۔ :laughing:
تب میں ہفتم میں تھی۔۔۔ اور گھر پر ایک ہی کتاب موجود تھی اور مجھے معلوم نہیں تھا کہ اور کتابیں حاصل کرنے کیلئے کیا کِیا جائے؟ خاندان میں اور احباب میں دور دور تک کسی کتاب دوست کا شائبہ نہ تب تھا نہ اب ہے :(
 
آپکی تو کیا ہی بات ہے۔۔۔۔!!!
مجھے کچھ بھی حفظ ہوتا نہیں اور بھولتا بھی نہیں۔۔۔
اسے میری کمزوری جانیں یا طاقت۔۔۔ :)
بھولتا بھی نہیں اور حفظ بھی نہیں ہوتا مطلب کہیں درمیان میں اٹکا رہتا ہے
ویسے نسیم حجازی صاحب کے ناولز میں میرا پسندیدہ ناول یوسف بن تاشفین ہے
 
بھولتا بھی نہیں اور حفظ بھی نہیں ہوتا مطلب کہیں درمیان میں اٹکا رہتا ہے
ویسے نسیم حجازی صاحب کے ناولز میں میرا پسندیدہ ناول یوسف بن تاشفین ہے
میرے لیے لفظ بہ لفظ کچھ یاد کرنا جان جوکھوں کا کام ہے۔
میرا میمورائزنگ میتھڈ کانسیپٹ ہے.
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
کیا کہیں گی آپ کہ آپ کی پڑھی سب سے پہلی کتاب نے آپ کو کیا پیغام دیا ۔؟
اس کتاب بارے جو یاد ہے اگر شئیر کر سکیں ۔
مشغلہ کُتب کی صورت ہے
وقت گزارنے کا بہترین مشغلہ ہے یہ بلا شبہ
کس قسم کی کتب شوق سے پڑھتی ہیں ۔ ؟
مقصد گرد و نواح میں غوروفکر کی صورت ہے۔
یہ غوروفکر بیرون ذات سے اکتساب حاصل کرتے کس صورت اندرون ذات پر اثر انداز ہوتا ہے ۔
اب تک کے مطالعے میں کون سی کتاب نے از حد متاثر کیا ؟
بہت دعائیں
 
فاتح

لائبریرین
تب میں ہفتم میں تھی۔۔۔ اور گھر پر ایک ہی کتاب موجود تھی اور مجھے معلوم نہیں تھا کہ اور کتابیں حاصل کرنے کیلئے کیا کِیا جائے؟ خاندان میں اور احباب میں دور دور تک کسی کتاب دوست کا شائبہ نہ تب تھا نہ اب ہے :(
ارے واہ یہ تو پھر واقعی بہت فخر کی بات ہے۔ جیتی رہو۔
(شرمندہ ہی کر دیا)
میں نے مذاقاً یہ بات کی تھی لیکن اس بات کی وجہ سے اتنی خوبصورت بات یعنی آپ کی علم سے محبت کا علم ہو گیا ۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید۔ یہاں آپ کو تقریباً ہر ایک دھاگے میں ہی کوئی نہ کوئی شاعر مل جائے گا، تو اجنبیت محسوس نہیں ہو گی۔ :D
اور بدترین صورت حال تو یہ ہے کہ یہاں کے سائنس دان بھی شعرا ہیں۔ اب خدا جانے یہ سائنس کی بد قسمتی ہے یا اردو ادب پر برا وقت آ چکا ہے۔
 
6aae08ca2bee017922ddd5475fb3c022.jpg
 
سید ذیشان

محفلین
اس مراسلے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ادب اور سائنس میں سے آپ کا جھکاؤ سائنس کی جانب ہے تبھی اس کا دکھ کھائے جا رہا ہے۔ :laughing:

ادبی فورم پر سچ بول کر مشکل میں پڑ جاؤں گا۔

ویسے بھی میں کونسا شاعر ہوں، بس شاعری بھگتا لیتا ہوں۔
:D
 
کیا کہیں گی آپ کہ آپ کی پڑھی سب سے پہلی کتاب نے آپ کو کیا پیغام دیا ۔؟
اس کتاب بارے جو یاد ہے اگر شئیر کر سکیں ۔

وقت گزارنے کا بہترین مشغلہ ہے یہ بلا شبہ
کس قسم کی کتب شوق سے پڑھتی ہیں ۔ ؟

یہ غوروفکر بیرون ذات سے اکتساب حاصل کرتے کس صورت اندرون ذات پر اثر انداز ہوتا ہے ۔
اب تک کے مطالعے میں کون سی کتاب نے از حد متاثر کیا ؟
بہت دعائیں
یہ کتاب اس دور سے متعلق ہے جب حضور پُر نور صلی علیہ والہ وسلم کی وفات کے بعد خلافتِ راشدہ کا دور شروع ہوا۔ اس قدر پُر تقدس ماحول میں لکھا گیا یہ ناول مجھ پر بیت سے دَر وا کرتا چلا گیا۔ کوئی ایک بات بتانا سہل نہیں۔۔۔ کیونکہ اس کتاب نے مہرے اندر مزید جاننے کیلئے تشنگی پیدا کی اور ذات کے حصار سے نکلنے کیلئے وسیلہ۔۔۔۔۔۔۔

میں زیادہ تر ناولز پڑھتی ہوں۔۔۔ لیکن کوشش کرتی ہوں وہ کتاب پڑھوں جسکی کوئی سمت ہو۔۔۔۔۔ کہانی برائے کہانی پڑھنے کا شوق نہ لکھنے کی آرزو۔۔۔۔۔
مصحف
علی پُور کا ایلی
نے کافی سے زیادہ متاثر کیا :)
 
Top