• یہ اُن دنوں کی یادگار تصویر ہے جب فلسطینی "بڑے مزے" سے زندگی گزار رہے تھے.
    GC7e-O3y-Xs-AAQQbg.jpg
    امریکہ نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف (ICJ) میں دائر کرنے پر جنوبی افریقہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایسا کچھ نہیں کیا، جو "نسل کشی" کے زمرے میں آتی ہوں۔
    غزہ جنگ میں اسرائیل کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
    جاپان میں تقریباً 7.6 ریکٹر اسکیل کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد سونامی الرٹ جاری کر دیا گیا اور ساحلی علاقے میں موجود لوگوں کو جلد از جلد کسی اونچے مقام کی طرف نکل جانے کی تنبیہ کر دی گئی۔
    امریکہ اور اسرائیل دونوں دہشت گرد ریاستیں ہیں۔
    اللّٰه ان دونوں کو برباد کرے۔
    سید رافع
    سید رافع
    امریکہ اور اسرائیل ، پاکستان اور ہندوستان کی طرح زمین کے نقشے پر کھنچی کچھ لکیریں ہیں۔ وہاں بھی دیگر ممالک کی طرح معصوم لوگ رہتے ہیں۔ دعا یوں کیجیے کہ امریکی اور اسرائیلی حکومتوں میں شامل سفاک کفار اور ظالم شیاطین تباہ و برباد ہوں۔ یوں دعا شاید قبولیت کے نزدیک تر ہو۔
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    میں نے ریاستوں کے ٹوٹنے کی دعا کی ہے نہ کہ عوام الناس کی بربادی کی۔
    اگر امریکہ کی ریاستوں کا الحاق ٹوٹ جائے تو اس کی غنڈہ گردی بھی یقیناً ختم ہو جائے گی ۔
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    مجھے یہودیوں سے بھی کوئی بیر نہیں مسلمان ریاستوں نے ہمیشہ ان کے ساتھ اچھا رویہ رکھا ہے لیکن اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے، دنیا میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اسے ختم کرنا ضروری ہے۔
    فلسطین کا کوئی حصہ محفوظ نہیں رہا اور وہاں کے حالات کو محسوس تو کیا کیا جائے وہاں سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کو برداشت کرنا ہی ناممکن ہے۔
    اللّٰه مومنین /مجاہدین کے دلوں کا قرار، ان کے نقصانات کا مداوا، ان کے زخموں کا مرہم اور ان کی ہمتوں کا عزم بن جائے۔
    Screenshot-20231205-091200.jpg


    یا اللّٰه!!!!
    جن لوگوں کو فلسطینی مسلمانوں کا قتلِ عام دکھائی نہیں دے رہا وہ چاہے مسلمان ہوں کہ غیر مسلم انہیں اندھا کر دے۔
    جاسمن
    جاسمن
    یا اللہ رحم!
    La Alma
    La Alma
    فقط تسلیم کر لینے سے بھی بات نہیں بنے گی۔ درد صرف اور صرف مداوا چاہتا ہے۔
    علی وقار
    علی وقار
    عبدالرؤوف بھائی، حسبِ توقع بے حسی چھا چکی ہے۔ اس ظلم و ستم کو تقدیر کا لکھا ہوا تسلیم کیا جا چکا ہے۔ مظلومین کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ یہ اِس دنیا کا دستور ہے۔ یہ جنگ یوں ہی چلتی جائے گی اور دنیا کا نظام بھی۔ بظاہر قیامت اُسی کے لیے ہے جو کہ اس خطے میں موجود ہے۔
    لَا يُكَلِّفُ اللّٰہ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا ۚ
    اللہ کسی کو اس کی طاقت کے سوا تکلیف نہیں دیتا

    اس آیت کو پڑھ کر فلسطینی اور افغانی مسلمانوں کے ایمان پر رشک آتا ہے۔ اللّٰہ پاک ان کو اور تمام امت مسلمہ کو دنیا اور آخرت کی آسانیاں عطاء فرمائے۔ آمین
    قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" بدا الإسلام غريبا، وسيعود كما بدا غريبا، فطوبى للغرباء".
    ترجمہ: رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام کے آغاز اجنبی کی حیثیت سے ہوا اور عنقریب پھر اسی طرح اجنبی ہو جائے گا جیسے شروع ہوا تھا، خوش بختی ہے اجنبیوں کے لیے۔“
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top