• گلیوں اور شاہراہوں پر پڑی فلسطینی مسلمانوں کی لاشوں پر اسرائیلی فوج ٹینک چڑھانے سے بھی دریغ نہیں کر رہی ہے۔
    اللھم اغثنا، اللھم اغثنا
    اگر اس مخنث تنظیم نے محض بیان بازی ہی کرنی تھی تو گھر ہی بیٹھے رہتے، ان سے اچھے بیان تو غیر مسلم ممالک کے سربراہان دے رہے ہیں۔
    اے آر وائی نیوز
    غزہ کے الشفا اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 39 نومولود دم توڑ گئے 😭😭😭
    علی وقار
    علی وقار
    جس قدر ظلم بڑھ چکا، معاملات زمین والوں کے اختیار میں نہیں رہ گئے۔ آسمانی فیصلہ ہی قبول کرنا ہو گا۔
    بی بی سی نیوز۔
    اسرائیلی فوج نے الشفا ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ کو نشانہ بنایا ہے
    غزہ کے الشفا ہسپتال میں ایندھن ختم، علاج معالجہ معطل
    یا اللّٰه رحم فرما، مولا رحم فرما، مالک رحم فرما 😭😭😭😭
    Screenshot-20231111-001538.jpg
    آج صبح دس بجے تک یہ کیفیت تھی۔

    وزارت صحت غزہ کا انتباہ
    ” ہم اپنی محدود حیثیت میں کام کرنے کے لئے جو کر سکتے تھے ہم نے کیا۔ چند گھنٹے بعد سب ہسپتال آوٹ آف سروس ہو جائیں گے۔“
    جاسمن
    جاسمن
    غمناک کی ریٹنگ کیا اس غم کو ظاہر سکتی ہے جو دلوں میں ٹھاٹھیں مارتا ہے۔
    کیا ان کے رستے زخموں والے دلوں کا درد کوئی سمجھ سکتا ہے؟ کوئی سمجھنا چاہتا ہی نہیں۔ بے بسی میں سوائے ان کے لیے دعاؤں اور ظالموں کے لیے بددعاؤں کے علاؤہ منہ سے اور کیا نکلے!!
    علی وقار
    علی وقار
    یہ سب ایک دن میں نہیں ہوا۔ اگر مسلم ممالک مل جاتے تو میرا خیال ہے کہ یہ سانحہ نہ ہو پاتا۔ میں چاہتا ہوں کہ اب کم از کم عارضی جنگ بندی ہو جائے۔تاہم، یہ بات بالکل سچ ہے کہ جو سانحات گزر چکے ہیں، اور جو ان کا شکار ہوئے، ان کے غموں کا مداوا کسی صورت ممکن نہیں۔ اس کا وبال تو سر پر پڑے گا۔
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    اگر مسلم ممالک مل جائیں تو اسرائیل کا وجود بھی نہ رہے۔ یہ اصل کمزوری تو مسلمانوں کی اپنی ہی ہے۔
    اور اگر کوئی مخلص بننے کی کوشش کرتا بھی ہے تو وہ "Two States Solution " کی بات کرتا ہے، جو ایک تو غلط ہے اور دوسرا فلسطینیوں کی قربانی کو رائیگاں کرنے کے مترادف۔
    یہی شیخ حرم ہے جو چرا کر بیچ کھاتا ہے
    گلیم بوذر و دلق اویس و چادر زہرا

    علامہ اقبال رح
    سیما علی
    سیما علی
    ہوگیا مانند آب ارزاں مسلماں کا لہو
    مُضطرب ہے تُو کہ تیرا دل نہیں دانائے راز
    علامہ اقبال رح
    اسرائيل حماس کے ٹھکانوں کا بہانہ بنا کر مساجد، اسکول، اسپتالوں اور یونیورسٹیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ غزه میں خان یونس کی خالد بن ولید مسجد کو بھی حماس کا ٹھکانہ بنا کر میزائل حملے سے تباہ کر دیا۔
    جاسمن
    جاسمن
    یا اللہ رحم! یا کریم! معافی!!
    جاسمن
    جاسمن
    تاریخ ایسے بڑے بڑے واقعات سے بھری ہے کہ جو اصل میں منصوبہ بند جھوٹ تھے لیکن دنیا کو باور کرایا گیا کہ یہی حقیقت ہے۔ اور ان جھوٹوں کی بنیاد پہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی۔ پورے کے پورے ملک تاراج کر دیے گئے۔ نسلوں تک کو معزور کر دیا گیا۔
    ابھی بھی کچھ لوگ ان جھوٹوں سے ہمدردی کے جذبات رکھتے ہیں۔
    کس قدر بے بسی ہے۔ ہمارے سارے بچے مار ڈالے۔ تباہ کر دیا۔ خاندان کے خاندان۔ ہسپتال نہیں چھوڑے ظالموں نے۔
    خورشیداحمدخورشید
    خورشیداحمدخورشید
    ظالموں سے رحم کی امید کی جائے یا مظلوموں کی دادرسی کی کوئی سبیل کی جائے؟
    جاسمن
    جاسمن
    سبیل۔
    سلامتی کونسل کا 2 گھنٹے کا اجلاس بے نتیجہ، غزہ پر قرارداد منظور نہ ہوسکی، جیو نیوز
    محمداحمد
    محمداحمد
    صاحبِ اختیار لوگ انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں
    علی وقار
    علی وقار
    سلامتی کونسل کو تو ایک طرف رہنے دیں، معلوم نہیں کہ عرب لیگ یا اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے یا نہیں۔ جو کچھ کر سکتے ہیں، مسلم دنیا کے حکمران تو اس کا عشرِ عشیر بھی نہیں کر رہے۔ اب تو ہم یہی کہتے ہیں کہ ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مِٹ جاتا ہے۔ یہی قانون قدرت بروئے کار آئے گا۔
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    کوئی بھی کچھ نہیں کر رہا اور نہ ہی کچھ کرنے کا ارادہ نظر آتا ہے۔
    ظلم مٹ جائے گا لیکن کب۔۔۔۔
    اب اسرائیل مسلسل کیمپوں اور ہسپتالوں پر بمباری کر رہا ہے۔ کچھ دیر پہلے بریج کیمپ پر شدید بمباری کی گئی اور کل رات سے بجلی، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کے مکمل طور پر کنکشن منقطع ہو چکے ہیں۔
    گزشتہ رات اسرائیل کا ایک اور کیمپ پر فضائی حملہ ، جس میں تیس افراد شہید اور درجنوں زخمی۔
    انا للّه و انا الیہ راجعون
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    اللّٰہ پاک ان کا حامی و ناصر ہو ، مسلم حکمرانوں نے تو بے غیرتی دکھانے کی انتہا کر دی لیکن عام مسلمان فلسطین کے لیے کڑھ رہے ہیں۔
    دعا ہے اللّه پاک اب امام مہدی کو بھیج دے۔
    علی وقار
    علی وقار
    جاسمن صاحبہ! دعا ہو، پیسے ہوں یا کوئی اور طریقہ، اسے ضرور بالضرور بروئے کار لانا چاہیے۔ المیہ در المیہ ہے۔ حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ امدادی سامان بھی غزہ تک پہنچنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارا شمار اول درجے کے ظالمین میں ہو گا اگر ہم بساط بھر کاوش بھی نہ کریں گے۔ گو کہ اب بھی میں خود کو خطاوار گردانتا ہوں۔ بے بسی بھی ہے، بے حسی بھی ہے۔
    جاسمن
    جاسمن
    1. دعا
    2. مالی مدد کسی ایسے ادارے کو جو قابلِ اعتماد ہو۔ (ہم الخدمت کو دے رہے ہیں)
    3. یہودی اور مددگاروں کی مصنوعات کا بائیکاٹ
    ہم یہ تین کام کر سکتے ہیں۔
    سورت البقرہ
    اُولٰٓئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ ۖ وَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُوْنَ (157)
    یہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے مہربانیاں ہیں اور رحمت، اور یہی ہدایت پانے والے ہیں۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top