رگ رگ میں ایک شخص ہے جو شوخ و شنگ ہے
پھر بھی مری حیات کا پھیکا سا رنگ ہے
کیوں میری آہ کا نہیں پڑتا ہے کچھ اٹر
سینے میں ہے جو تیرے وہ دل ہے کہ سنگ ہے
مجھ کو نہیں ہے باعثِ آزار اب کچھ اور
دل کو جو کھائے جاتی ہے دل کی امنگ ہے
یوں دشتِ جاں میں گلشنِ ہستی ہے کھل اٹھا
ہر زخم زخم آج مرا لالہ رنگ ہے...
جانے چمک اٹھا ہے، کیوں ہم نورد میرا
جس دم ہوا ہے غم سے، رخ زرد زرد میرا
اُس شخص سے بچاؤں کیسے مکانِ دل کو
جس سے ملا ہوا ہے ہر گھر کا فرد میرا
اک پاسِ عاشقی سے چپ ہے زبان میری
دیتا ہے گو دہائی ہر درد درد میرا
یہ عشق کا ہے حاصل، اے رہ نوردِ الفت
کپڑے پھٹے پھٹے سے، سر گرد گرد میرا
اس درجے میرے...
محفل بہت جلد ریڈ اونلی اور پھر آرکائیو میں بدلنے والی ہے۔ دعا ہے کہ یہ فعال نہ سہی کم از کم ریڈ اونلی پر ہی قائم رہے۔ میں سوچتا ہوں کبھی کوئی بھولا بھٹکا، جسے سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز سے کبھی فرصت نہ ملی یا وہ محققین ، طلبا اور لسانیات کے عشاق پر جب اردو محفل کا یہ شہر دریافت ہو گا کس...
گپ شپ تو چلتی ہی رہتی ہے اور چلتی ہی رہنی چاہیے اور چلتی کا نام ہی تو گاڑی ہے۔ اسی سے تو گاڑی چھنتی ہے اوہو۔۔۔۔ وہ تو گاڑھی ہوتا ہے ۔۔ چلیں کوئی نا۔۔۔۔