Recent content by بنگش

  1. ب

    بش کی رخصتی کے موقع پر وائٹ ہاؤس پر جوتوں کی بارش

    میرے خیال میں بش کو بہت جوتے پڑ چکے، اب ہمیں بش ازم پر جوتے برسانے کی تیاری کرنی چاہیے،مگر مسلم حکمرانوں میں اتنی طاقت آے کہاں سے،،یہاں تو "ہر شاخ پہ الُو بیٹھا ہے"
  2. ب

    عابدہ پروین یار کو ہم نے جا بچا دیکھا - عابدہ پروین

    بہت شکریہ سخنور صاحب،ایسی سحر زدہ کرنے دینے والی موسیقی تو اب کم کم ہی ملتی ہے سننے کو۔
  3. ب

    ضمیرِ مغرب ہے تاجرانہ - علامہ اقبال

    لا جواب باسط صاحب، بہت شکریہ شیہر کرنے کا
  4. ب

    مصطفیٰ زیدی دردِ دل بھی غمِ دوراں کے برابر سے اٹھا مصطفی زیدی

    دردِ دل بھی غمِ دوراں کے برابر سے اٹھا آگ صحرا میں لگی اور دھواں گھر سے اٹھا تابشِ حُسن بھی تھی آتشِ دنیا بھی مگر شُعلہ جس نے مجھے پُھونکا، میرے اندر سے اٹُھا کسی موسم کی فقیروں کو ضرورت نہ رہی آگ بھی ، ابر بھی، طوفان بھی ساغر سے اٹُھا بے صَدف کتنے ہی دریاوں سے کچھ بھی نہ ہوا بو جھ...
  5. ب

    مصطفیٰ زیدی غزل - آندھی چلی تو نقشِ کفِ پا نہیں ملا - مصطفٰی زیدی

    آندھی چلی تو نقشِ کفِ پا نہیں ملا مصطفی زیدی آندھی چلی تو نقشِ کفِ پا نہیں ملا دل جس سے مل گیا وہ دوبارہ نہیں ملا ہم انجمن میں سب کی طرف دیکھتے رہے اپنی طرح سے کوئ اکیلا نہیں ملا آواز کو توکون سمجھتا کہ دور دور خاموشیوں کا درد شنا سا نہیں ملا قدموں کو شوقِ آبلہ پائ...
  6. ب

    حبیب جالب نیلو حبیب جالب

    تو کہ ناوا قفِ آدابِ شہنشاہی تھی رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے تجھ کو انکار کی جرّات جو ہوئ تو کیونکر سایہ ِءشاہ میں اسطرح جیا جاتا ہے اہلِ ثروت کی یہ تجویز ہے، سر کش لڑکی تجھکو دربار میں کوڑوں سے نچایا جاے ناچتے ناچتے ہو جاے جو پائل خاموش پھر نہ تازیست تجھے ہوش میں لایا جاے لوگ...
  7. ب

    پرفیکٹ ٹائمنگ

    بہت زبردست ، جواب نہیں ہے آپ کا
  8. ب

    زراسوچیئے

    شکر کریں کچھ سوچ تو رہے ہیں، ورنہ ہم جسی عالی دماغ قوم اور دماغ سوزی جیسا فضول کام !!!!!!!!!
  9. ب

    جہاد سے منہ پھیرنے والوں کا انجام

    جب ہمارا اپنا ملک خانہ جنگی کا شکار ہے، تو کسی بیرونی طاقت کے خلاف، خلیفہ ء وقت کے اعلان جہاد کے بعد بھی ہم جہاد کیسے کر سکتے ہیں۔ دشمن ہمارے آپس کے اختلافات سے فائدہ اٹھا کر بہت کم وقت میں ہمیں شکست سے دو چار کر سکتا ہے ، ایسے میں یہ جہاد نہیں ہو گا بلکہ ایک خود کش جنگ ہو گی۔ سب سے پہلے تو...
  10. ب

    آج کا شعر - 3

    لے گئے‌ وہ ساتھ اپنے ، زندگی کی رونقیں اپنا یہ عالم ہوا ان کے چلے جانے کے بعد جس طرح دیہات کے اسٹیشنوں پر دن ڈھلے اک سکوت بیکراں گاڑی گز ر جانے کے بعد
  11. ب

    احمد ندیم قاسمی لمحہ بہ لمحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔احمد ندیم قاسمی

    (4) یہ کس راجہ کا ایواں ہے ملبے کے انباروں میں جیسے بلوائ کی بیٹھک، لٹے لوئے بازاروں میں الٹی سانسیں اٹکی آہيں :۔ اے راہی یہ راز ہیں کیا پچکے پیٹ دریدہ رانیں، زیست کے یہ انداز ہیں کیا راجہ اٹھا ڈال کے اپنی بقچی میں فردا کا نظام وقت کے اس لمحے کا ارادہ خون آشام ہے خون آشام! (5)...
  12. ب

    احمد ندیم قاسمی لمحہ بہ لمحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔احمد ندیم قاسمی

    ریستوراں کے فرش پہ لرزاں سائے رقاصاؤں کے ذھن میں جیسے گڈ مڈ ہو کر ناچيں راز خداؤں کے چھنن چھنن چھن ! اے رقاصہ ! فن پہ یہ آوازے کیوں؟ جس کی لؤ سے پھول لجائيں، اس چہرے پہ غازے کیوں یوں تک جیسے چاند کی کرنیں ، یوں سن جیسے ربّ قدیر وقت کے اس لمحے کا تاثرّ عالم گیر ہے عالم گیر...
  13. ب

    عورت کا حجاب

    جہانزیب بھائ میں آپ کی اس بات سے متفق ہوں کہ عورت سے پہلے مرد کو پردہ کرنے کا حکم دیا گيا ہے، اور ظاہر ہے کہ یہ بھی بتا دیا گیا کہ مرد کا پردہ نگاہیں نیچی رکھنا ہے ۔ جہاں تک میرے علم میں ہے یہ بحث کہ عورت کو چہرہ ڈھانپنا چاہيئے یا نہیں اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے اوائل اسلام سے ہی چلتی آرہی...
  14. ب

    آپ کا ذوقِ مطالعہ

    تاریخ اور سیاست کے مطالعہ سے مجھے خاص دلچسپی ہے۔ مجھے زیادہ تر وہ کتابیں اچھی لگیں جو مختلف لو گوں نے قید کی حالت میں لکھیں۔ بطور خاص ذوالفقار علی بھٹو کی" اگر مجھے قتل کر دیا گیا" اور کیپٹن صدیق سالک کی "ہمہ یاراں دوزخ"۔ اس کے علاوہ طنز و مزاح میں کرنل محمد خان اور ابن انشاء کا جواب نہیں۔ شوکت...
  15. ب

    آج کا شعر - 3

    ترے شہر کے اور بھی واقعے ہیں، ترے پیار کی بخششوں کے علاوہ وہاں وضع داری کی بات آ گئ تھی ، جہاں چار تنکوں کا گھرے بھی نہیں تھا
Top