ہم اردو ویب کے شیدائی۔ از ابنِ سعید آواز کے ساتھ

مقدس

لائبریرین
ویسے عائشہ تمہیں یاد ہے وہ دن
جب میں تم اور ناعمہ کال پر تھے
تم مجھے باتوں میں لگا رہی تھی اور ناعمہ پوسٹنگ
ہی ہی ہی
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم​
بہت دن پہلے فرزانہ آپی کے پروگرام میں سعود بھائی نے یہ ترانہ سنایا تھا۔ اتفاق سے وہ ترانہ میں بھی سن رہا تھا۔ اور میں نے ریکارڈ کر لیا تھا آج کافی دن کے بعد پھر سنا تو مزہ آیا پھر اس پر کچھ کوشش کر کے یوٹیوب پر لگا دیا ہے آپ بھی دیکھیں شکریہ​
محفل کا ترانہ
ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
یہ بحر وفا کا ہے سنگم
گل بار یہاں کا ہے موسم
احساس کے نازک محلوں پر
لہراتا یہاں کا ہے پرچم
ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
ہر بات مثالی ہے اپنی
ہر بات نرالی ہے اپنی
ہر دن ہے مثال عید یہاں
ہر رات دیوالی ہے اپنی
ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
ہم سبھی کو عزت دیتے ہیں
اور سب سے محبت لیتے ہیں
دلجوئی ہمارا مسلک ہے
پیغام اخوت دیتے ہیں
ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
ہم راگ بھی ہیں ہم رنگ بھی ہیں
ہم ساز بھی ہم آہنگ بھی ہیں
خوشبو کی طرح حساس ہیں ہم
پھولوں کی طرح خوش رنگ بھی ہیں
ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
الفاظ کے جادوگر ہم میں
شعراءِ حسیں پیکر ہم میں
ہم میں ہیں قتیل غالب بھی
نباضِ سخن جوہر ہم میں
ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
تکنیک و ادب کی ہولی میں
خطاطی کی رنگولی میں
انگنت تحائف کے ڈبے
ڈالے اردو کی جھولی میں
ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
اقدار نہ گرنے دینگے ہم
افکار نہ مٹنے دینگے ہم
تکنیک کی آندھی میں اپنی
اردو کو نہ اڑنے دینگے ہم
ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
آپ دونوں بھائیوں سے بہت معذرت
جانے کیوں اتنے خلوص و محبت کے جذبوں سے بھری یہ پوسٹ میری نگاہ سے اوجھل رہی ۔
سچا اور پرخلوص کلام محبت بھری آواز میں
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ویسے یہ تھریڈ دوبارہ کھولنے سےکہیں میری پٹائی پکی نہ ہوجائے اس لیے چھوٹاغالبؔ بھیا کو یہاں ٹیگ کرتے ہیں بچانے کے لیے

اوہ ہ ہ ہ ہ معاف کریں بھینڑاں !!
میں لوہار کی دوکان تے اپنڑاں گنڈاسہ ویلڈ کرانا سی
ایس کرکے دیر ہوگئی
پر ایتھے ویکھ کے لگدا اے کہ بشیرے دا ناں سن کے لوکی آپے سدھے ہو گئے نیں

("بشیرا" کا پسِ منظر جاننے کیلئے صوفی ساجد مد ظلہم الچھالیہ فرام کمالیہ سے رجوع فرمائیے)
 
Top