1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

ہم اردو ویب کے شیدائی۔ از ابنِ سعید آواز کے ساتھ

خرم شہزاد خرم نے 'ذکر اردو محفل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 1, 2010

  1. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,810
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    السلام علیکم
    بہت دن پہلے فرزانہ آپی کے پروگرام میں سعود بھائی نے یہ ترانہ سنایا تھا۔ اتفاق سے وہ ترانہ میں بھی سن رہا تھا۔ اور میں نے ریکارڈ کر لیا تھا آج کافی دن کے بعد پھر سنا تو مزہ آیا پھر اس پر کچھ کوشش کر کے یوٹیوب پر لگا دیا ہے آپ بھی دیکھیں شکریہ




    محفل کا ترانہ


    ہم اردو ویب کے شیدائی
    محفل کی شمع کے پروانے


    یہ بحر وفا کا ہے سنگم
    گل بار یہاں کا ہے موسم
    احساس کے نازک محلوں پر
    لہراتا یہاں کا ہے پرچم


    ہم اردو ویب کے شیدائی
    محفل کی شمع کے پروانے


    ہر بات مثالی ہے اپنی
    ہر بات نرالی ہے اپنی
    ہر دن ہے مثال عید یہاں
    ہر رات دیوالی ہے اپنی


    ہم اردو ویب کے شیدائی
    محفل کی شمع کے پروانے


    ہم سبھی کو عزت دیتے ہیں
    اور سب سے محبت لیتے ہیں
    دلجوئی ہمارا مسلک ہے
    پیغام اخوت دیتے ہیں


    ہم اردو ویب کے شیدائی
    محفل کی شمع کے پروانے


    ہم راگ بھی ہیں ہم رنگ بھی ہیں
    ہم ساز بھی ہم آہنگ بھی ہیں
    خوشبو کی طرح حساس ہیں ہم
    پھولوں کی طرح خوش رنگ بھی ہیں


    ہم اردو ویب کے شیدائی
    محفل کی شمع کے پروانے


    الفاظ کے جادوگر ہم میں
    شعراءِ حسیں پیکر ہم میں
    ہم میں ہیں قتیل غالب بھی
    نباضِ سخن جوہر ہم میں


    ہم اردو ویب کے شیدائی
    محفل کی شمع کے پروانے


    تکنیک و ادب کی ہولی میں
    خطاطی کی رنگولی میں
    انگنت تحائف کے ڈبے
    ڈالے اردو کی جھولی میں


    ہم اردو ویب کے شیدائی
    محفل کی شمع کے پروانے


    اقدار نہ گرنے دینگے ہم
    افکار نہ مٹنے دینگے ہم
    تکنیک کی آندھی میں اپنی
    اردو کو نہ اڑنے دینگے ہم


    ہم اردو ویب کے شیدائی
    محفل کی شمع کے پروانے

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 44
    • زبردست زبردست × 9
  2. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,141
    اوہو یہ راکھ میں دبی بھولی بسری چنگاری کیسے آگ پکڑ گئی؟ :eek:

    جونئیر آپ کی پٹائی پکی۔ :grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  3. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,810
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    :rollingonthefloor::rollingonthefloor::party::party::party:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    آپ تکلیف نہ کریں۔ اس کو پاکستان جانے دیں۔ اس کی پٹائی لگانے والی تیار بیٹھی ہے۔

    خرم وہ ناز پری کہاں رہ گئی؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  5. حمنہ

    حمنہ محفلین

    مراسلے:
    160
    بہت اچھی نظم ھے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,810
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    وہ بےچاری نیٹ کے چکروں میں مار کھا رہی ہے پی ٹی سی ایل والوں نے ان کے گھر نیٹ نگانے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا ہے کہ آپ کے علاقے میں ابھی تک ڈی ایس ایل نہیں پہنچا:grin:
    آج کسی اور کمپنی سے رابطہ ہوا تھا اور سننے میں تو یہی آیا تھا کہ آج نیٹ لگ جائے گا پہلے کمپیوٹر خراب رہا اور ایک مہینہ تک چھٹی اور اب نیٹ نہیں لگ رہا جلد ہی انشاءاللہ لگ جائے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  7. محمد شعیب خٹک

    محمد شعیب خٹک معطل

    مراسلے:
    314
    میں نے آج ہی یو ٹیوب پر یہ ویڈیو دیکھی تو سوچا کہ معلوم کروں یہ شیدائی کون ہیں۔
    یہاں سرچ کرنے سے یہ تھریڈ ملا۔
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  8. خوشی

    خوشی محفلین

    مراسلے:
    11,027
    بہت خوب سعود اور بہت شکریہ خ ش خ جی ، زبردست شئیرنگ ھے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  9. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,141
    آپ احباب کی محبت و عنایت ہے فقط۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  10. مجاز

    مجاز محفلین

    مراسلے:
    143
    بہت خوب۔۔۔ اچھی شئیرنگ ہے:)
    یہ ترانہ ابن سعید بھائی کی ہی تخلیق ہے؟؟ :)
     
  11. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,676
    موڈ:
    Cheerful
    فرزانہ آپی کون ہیں اور ان کا پروگرام کیا ہے؟
    ابن سعید بھائی کی آواز تو سن لی۔ دیدار کب ہوگا؟ :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  12. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    کلام ابھی تک سنا نہیں صرف پڑھا ہے ، بہت عمدہ !
    سعود بھائی ، سننے میں کامیابی ہو گئی تو لکھوں گی یہاں ۔
     
  13. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,141
    جی "اتفاقاً"

    پذیرائی کا شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  14. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,141
    فرزانہ اپیا ایک اعلیٰ پائے کی شاعرہ ہیں۔ یو کے میں ہوتی ہیں اور وہاں کے ادبی حلقے میں مشہور نام ہیں۔ ان کا ایک عدد ریڈیو پروگرام ہوتا تھا۔

    مجھ میں قابل دید کچھ بھی نہیں سوائے بڑھاپے کے گر ہو۔ اور وہ آپ اوتار میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  15. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,141
    ہم نے سنا تھا کہ کچھوا چڑیا کی بچی کے عقیقے میں مدعو تھا اور شادی کی تقریب میں شریک ہو گیا تھا۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  16. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    سعود بھائی ، غیر دلچسپ کہانیاں نہیں سنا کیجیے بلکہ آپ کچھوا اور خرگوش کی وہ کہانی سنیں جس میں کچھوا جیت جاتا ہے ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,141
    بٹیا اب اس کا کیا کیا کیجئے کہ کچھوا خرگوش کی کہانی کے سیکوئل میں خرگوش ہی جیتتا ہے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    :happy: :happy:

    ضرور دھاندلی ہوئی ہو گی بلکہ ظلم ہوا ہو گا ۔ ویسے سعود بھائی یہ سیکوئل پیش کیا جا چکا ہے یا ابھی تصوراتی ہے ؟ اور یہ کس کی پیشکش ہے اگر کوئی ربط ہو تو وہ بھی پلیز ۔
     
  19. احمد لون

    احمد لون محفلین

    مراسلے:
    32
    ہمم

    کچھوا اور خرگوش کی کہانی کا سیکوئل

    واہ
     
  20. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,810
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    سارے نمبر تو سعود بھائی لیے گے میرا کوئی ذکر ہی نہیں
    میں نہیں بولتا
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2

اس صفحے کی تشہیر