تعارف محمدشعیب خضدار

mohammad shoaib

محفلین
محمدشعیب خضدار بلوچستان،

سابق ٹیلیکام انجینئر پی ٹی سی ایل

علامہ محمد اقبال رح کے فارسی اور اردو شاعری سے شغف کا عرصہ ۳۰ سال
 

نایاب

لائبریرین
محترم محمد شعیب ھائی
اردو محفل پر دلی خوش آمدید
اور عید کی دلی مبارک باد
 

عاطف بٹ

محفلین
اسلام کے دامن میں بس دو ھی تو چیزیں ہیں
اک ضرب یداللہی اک سجدہ شبیری (علامہ اقبال )
سر، یہ شعر اقبال کا نہیں، وقار انبالوی کا ہے جو ان کے ہفت روزہ جریدے 'سفینہ' کی پیشانی پر یوں شائع ہوا کرتا تھا:
اسلام کے دامن میں اور اِس کے سِوا کیا ہے
اک ضرب یَدّاللہی، اک سجدہء شبیری
 

ساجد

محفلین
خوش آمدید ، شعیب صاحب۔ امید کرتے ہیں کہ آپ سے خوب گپ شپ رہے گی۔
لڑی کا عنوان دیکھ کر معاً خیال آیا کہ شاید حضرتِ اقبال عالمِ بالا سے اردو محفل پر تشریف لے آئے ہیں۔ اگر آپ حکم کریں تو لڑی کا عنوان آپ کے اسمِ گرامی سے موسوم کیا جا سکتا ہے۔
 

علی چوہدری

محفلین
سر، یہ شعر اقبال کا نہیں، وقار انبالوی کا ہے جو ان کے ہفت روزہ جریدے 'سفینہ' کی پیشانی پر یوں شائع ہوا کرتا تھا:
اسلام کے دامن میں اور اِس کے سِوا کیا ہے
اک ضرب یَدّاللہی، اک سجدہء شبیری
بہت شکریہ توصیح کرنے کا اللہ آپ کو جزا دے
 

محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید محمد شعیب صاحب۔

اور تعارف چونکہ آپ کا اپنا تھا سو میں نے عنوان درست کر دیا ہے۔

والسلام
 

mfdarvesh

محفلین
خوش آمدید
یقینا آپ کا تعلق خضدار ہے، بلوچستان کا بہت اچھا اور اب بہت خوفناک علاقہ
 

زین

لائبریرین
محمدشعیب خضدار بلوچستان،

سابق ٹیلیکام انجینئر پی ٹی سی ایل

علامہ محمد اقبال رح کے فارسی اور اردو شاعری سے شغف کا عرصہ ۳۰ سال
السلام علیکم
شعیب بھائی خوش آمدید :)
خضدار میں کہاں رہتے ہیں آپ
، میرے کئی دوست بھی خضدار کے رہنے والے ہیں ۔
 
Top