لغات برقیانے کا منصوبہ

وجی

لائبریرین
اللہ آپ سب کوہمت اور حوصلہ دے آمین
میں کسی کام آسکوں تو ضرور بتائیے گا
صابر صاحب ان کالموں میں اگر لفظ کے اسم یا فعل ہونے کا بھی بتایا جاسکتا ہے
 

میم نون

محفلین
رات اس دھاگے کو پڑھتے پڑھتے ذہن میں اس اطلاقیے کا خیال آیا تو بنا دیا۔ ابھی اس کی سی ایس ایس میں تبدیلیاں کرنا باقی ہیں۔آپ اپنی تجاویز ضرور دیں۔

میرے خیال میں یہ والی تبدیلیاں بہتر رہیں گی:
ا) اسکے رخ کو دائیں سے بائیں ہونا چاہئیے
ب) اردو پیڈ اگر انسٹال ہو جائے تو کیا ہی بات
ج) حروف تہجی کے لحاظ سے تلاش کرنے کہ سہولت ہو تو یہ بھی اچھا ہے

میں چونکہ صرف ایک صارف ہو اس لئیے اندازہ نہیں کہ یہ تبدیلیاں کیسے ہوں گی، یہ کام آپکا ہے :grin:
 

الف عین

لائبریرین
جزاک اللہ خیر شاکر صاحب، کل اس دھاگے پر نظر پڑی تھی، لیکن جب لوڈ نہیں ہو سکا، بار بار ایرر آتی رہی تو پھر چھوڑ دیا، ابھی اس کے سارے پیغامات پڑھے ہیں۔
ماشاء اللہ درست خطوط پر کام کیا جا رہا ہے، اطلاقیہ میں مجوزہ تبدیلیاں ہو جائیں تو دیکھا جائے، انشاءٰ اللہ کامیاب ہو گا یہ پروجیکٹ۔
 
یوزر انٹر فیس
اس منظر میں منظور شدہ اراکین کو ڈیٹا انٹری کی سہولت دی جائے ۔ ۔اور یہ منظر یوزر فرینڈلی ہو تاکہ اراکین کو ڈیٹا انٹر میں دشواری نہ ہو

ایڈمن پینل

اس حصہ میں منتظم کو اختیار ہو کہ وہ کن اراکین کو ڈیٹا انٹر کرنے کی اجازت دیتا ہے اور دیگر انتظامی امور، سامل شدہ ڈیٹا کی منظوری وغیرہ

ٹائپنگ ایریا کا فونٹ تبدیل کرنا ضروری ہے موجودہ فونٹ الفاظ کو توڑ کر دکھاتا ہے
ٹائپنگ ایریا میں اردو پیڈ شامل کیا جانا چاہیئے تاکہ ہر ایک استفادہ کر سکے
ایکشنز سے متعلق تمام ہدایات اردو میں ہوں
میرے خیال سے اردو محفل کے تمام اراکین کو ڈیٹا انٹری کی سہولت ہونی چاہیئے ہے کیونکہ اگر آپ دوسرے پاکستانی اردو فورمز کا مطالعہ کریں گے توایک بات بہت نمایاں طور پر محسوس کریں گےکہ نناوے فیصد کام رومن اردو میں ہوتا ہے کیونکہ اردو لکھنا ہر بندے کے بس کی بات نہیں ہے۔ اور پھر دوسری بات یہ کہ اس پر اساتذہ کی نظر بھی ہوگی تو جس جگہ وہ مناسب سمجھیں گے ترمیم کردیں گے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اب کچھ مزید مثبت تبدیلیاں نظر آرہی ہیں
بہت شکریہ محمد صابر بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ مزید کچھ تجاویز۔۔ ۔ پی ایم کی ہیں
انہیں بھی ملاحظہ کیجئےگا
 

محمدصابر

محفلین
تمام احباب کی حوصلہ افزائی کا شکریہ۔
اس دھاگے کو پڑھتے ہوئے جس طرح کی ڈیٹا بیس کا خیال ذہن میں آیا تھا اسے ٹیسٹ کرتے ہوئے مجھ سے ایک اطلاقیہ اہلیان محفل نے بنوا لیا ہے۔ حالانکہ میں وقت کی کمی کا شکار ہونے کی وجہ سے ابھی تک اس اطلاقیے کو بمشکل دو گھنٹے کا وقت دے سکا ہوں۔ آج کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن میں
۱۔لغت کا ربط جو عام صارفین کے لئے ہے۔
۲۔اس صفحہ پر لغت میں تلاش کی سہولت۔
۳۔اپنی مطلوبہ معلومات کو فلٹر کرنے کی سہولت اور
۴۔مطلوبہ فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کی سہولت شامل ہے۔
یہاں پر سوائے اُردو ویب پیڈ کے باقی اطلاقیہ مجھے کم از کم فیچرز کے ساتھ تقریباً مکمل نظر آرہا ہے۔
اور اردو ویب پیڈ کی بجائے مجھے نبیل بھائی کا اُردو بک مارکلیٹ زیادہ اچھا لگتا ہے۔ اس لئے ان سے گذارش کرتا ہوں کہ اس کو اسی طرح پبلک کریں تاکہ صارفین اسے ہی استعمال کریں۔
لیکن ایک کمی جو مجھے ابھی محسوس ہو رہی ہے کہ یہ اطلاقیہ اوریکل کے بغیر نہیں چل سکتا اور یہ اوریکل کا یہ سرور صرف تیس ایم بی فری سپیس دیتا ہے جو شاید کم پڑ جائے ۔ اور باقی حصہ کسی دوسرے فری اکاؤنٹ میں بنانا پڑے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اوہ، اچھا ابھی یہ بکمارکلٹ ریلیز نہیں ہوا۔ :confused: کرتا ہوں کچھ اس بارے میں۔
میری دانست میں اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کو ہر ایڈٹ باکس میں فعال کرنا صارفین کے لیے قدرے دقت طلب ثابت ہوگا۔ یہ بکمارکلٹ میں جلد ہی پبلک کر دوں گا، لیکن بہتر ہوگا کہ اردو ایڈیٹر کو براہ راست ویب اطلاقیوں میں انٹگریٹ کیا جائے۔ بکمارکلٹ والے ایڈیٹر کی کچھ funtionality ابھی عام اردو ایڈیٹر میں موجود نہیں ہے۔ وقت ملنے پر اسے بھی پورٹ کر دوں گا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
لیکن ایک کمی جو مجھے ابھی محسوس ہو رہی ہے کہ یہ اطلاقیہ اوریکل کے بغیر نہیں چل سکتا اور یہ اوریکل کا یہ سرور صرف تیس ایم بی فری سپیس دیتا ہے جو شاید کم پڑ جائے ۔ اور باقی حصہ کسی دوسرے فری اکاؤنٹ میں بنانا پڑے۔

اریکل کا یہ سرور کیا مستقلا یہ سپیس دیتا ہے یا پھر دوسرے فری سپیس دینے والے سرور صاحبان کی طرح مرضی کا مالک ہے جب چاہے واپس لے لے
باقی ناکافی سپیس کا یہ حل کہ باقی حصہ کسی دوسرے فری اکاونٹ میں بنانا پڑے گا کچھ مناسب نہیں لغت جیسے اہم منصوبہ کے لیے کوئی دوسرا حل تلاش کرنا ہوگا میں تو اسے القلم یا القرطاس پر سیٹ کرنا چاہتا تھا ۔ ۔ ۔ ارباب حل عقد کچھ گرہ کشائی فرمائیں کہ اس کا کیا حل ہے
 

محمدصابر

محفلین
نبیل بھائی بک مارکلیٹ کا فائدہ ہے کہ اسے فیس بک یا بلاگر جیسی سائٹس پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور جوں جوں صارفین اسے استعمال کریں گے وہ اس کے عادی ہوتے جائیں گے پھر وہ میرے جیسے ڈویلپرز کی سائٹ پر ویب ایڈیٹر کی کمی کو محسوس بھی نہیں کریں گے۔
 

محمدصابر

محفلین
اریکل کا یہ سرور کیا مستقلا یہ سپیس دیتا ہے یا پھر دوسرے فری سپیس دینے والے سرور صاحبان کی طرح مرضی کا مالک ہے جب چاہے واپس لے لے
باقی ناکافی سپیس کا یہ حل کہ باقی حصہ کسی دوسرے فری اکاونٹ میں بنانا پڑے گا کچھ مناسب نہیں لغت جیسے اہم منصوبہ کے لیے کوئی دوسرا حل تلاش کرنا ہوگا میں تو اسے القلم یا القرطاس پر سیٹ کرنا چاہتا تھا ۔ ۔ ۔ ارباب حل عقد کچھ گرہ کشائی فرمائیں کہ اس کا کیا حل ہے
اوریکل یہ فری سپیس اس وقت تک دیتا ہے جب تک آپ ڈویلپمنٹ کرتے رہتے ہیں۔ اگر آپ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو یہ کچھ عرصے بعد بند کر دیتےہیں لیکن آپ کو اطلاع دے کر۔
 

دوست

محفلین
ابن سعید نے روبی آن ریلز میں ماورائی فیڈر لکھا تھا شاید :confused: اس کی ایک ویب سائٹ بھی تھی، کیا بھلا سا نام تھا، اس پر نہیں ہوسکتا یہ کام روبی میں؟ وہاں تو مائی ایس کیو ایل سے ہی چلے گا۔
 
مسئلہ یہ ہے کہ صابر بھائی کا کام اوریکل کے ایک ٹول ایپکس میں ہوتا ہے جو کہ اوریکل کے ڈاٹا بیس کے ساتھ ٹائٹ انٹگریشن میں ہوتا ہے۔ اگر اس کام کو کسی طور مائی ایس کیو ایل یا ایس کیو ایل لائٹ سے جوڑا جا سکے تو ہمارے پاس لا محدود ذخیرہ دستیاب ہے۔ ویسے ابتدائی مرحلے میں دس میگا بائٹ بھی بہت ہوگا۔ صابر بھائی کو اردو ویب پر بلا تکلف شیل اکاؤنٹ فراہم کیا جا سکتا ہے۔ شاکر بھائی جس سائٹ کی بات کر رہے ہیں وہ ہیروکو ہے جہاں پوسٹ گرے سیکیول ڈاٹا بیس ڈیپلائے کیا گیا ہے۔ اس میں ہر ایپلیکیشن کو پانچ ایم بی کی سافٹ لمٹ فراہم کی جاتی ہے جسے پیڈ پلان کے تحت کسی بھی حد تک بڑھایا جا سکتا ہے نیز خارجی ڈاٹا بیس سرور سے بھی جوڑا جا سکتا ہے۔ لیکن وہاں تمام کوڈنگ کسی روبی بیسڈ فریم ورک پر ہی کرنی ہوگی۔

ویسے ہمارا مشورہ اب بھی وہی ہے کہ پہلے مرحلے میں محض تمام الفاظ ٹائپ کرنے پر فوکس کیا جائے اس طرح ہمارے پاس الفاظ کا بہترین ذخیرہ تیار ہو جائے گا اور ڈاٹا بیس کے اسکیل کا بھی اندازہ ہو جائے گا۔ بعد میں معانی، مثالیں، واحد، جمع، تذکیر و تانیث، متعلقہ الفاظ، مادہ وغیرہ کی خانہ پری ہوتی رہے گی۔ محض الفاظ ٹائپ کرنے کا کام ہر کوئی سہولت سے کر سکتا ہے جسے اکٹھا کر کے ریویو کے بعد ڈاٹا بیس میں یکبارگی امپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ جس کے بعد آن لائن خانہ پری میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئیے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ابن سعید آپ کا مشورہ بالکل بجا!

سو اب کام کا آغاز کرتے ہیں۔ ۔ ۔ میرے پاس نوراللغات موجود ہے ۔ ۔ ۔ اسی کو ابتدائی ڈیٹا بیس کا ماخد بناتے ہوئے کام شروع کرتے ہیں

الف ممددہ ۔ ۔ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ الف کی پٹی میں شامل تمام الفاظ پر میں نے کام شروع کر دیا ہے اور آج میں نے 313 الفاظ ٹائپ کر کے اس کا آغاز کر دیا ہے یہ الفاظ میں ایک ایکسل شیٹ میں ٹائپ کر رہا ہوں

اب باقی حضرات سامنے آئیں اور اپنے ذمہ داری کا تعین کر لیں

شمشاد بھائی! آپ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ب کی پٹی سنبھال لیں ۔ ۔۔
وجی بھائی! آپ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ پ کی پٹی
محمد وارث بھائی !۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ت کی پتی
نایاب بھائی !۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ٹ کی پٹی
 

دوست

محفلین
یہ بہترین ہے۔ یا پھر کوئی ڈیکسٹاپ ایپلی کیشن جو ٹیکسٹ فائل یا ایکس ایم ایل میں سیو کرتی جائے۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم شاکرالقادری جی
نوراللغات پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاون لوڈ کر چکا ہوں۔
ان شاءاللہ " ٹ " سے شروع ہونے والے الفاظ ٹائپ کروں گا ۔
(غلطی سے نوراللغات کی جو پی ڈی ایف فائل ڈاون لوڈ کی ہے ۔
وہ حرف " ک " سے شروع ہو رہی ہے ۔
چونکہ میرے پاس لمیٹڈ ڈاون لوڈ نیٹ سروس ہے ۔ اس لیے دوسری فائل ڈاون لوڈ کرنا ممکن نہیں ہے ۔
اس لیے میں حرف " ک ۔ گ ۔ ل " سے شروع ہونے والا مواد ٹائپ کروں گا۔)
کیا اردو محفل پر کسی تھریڈ میں ایکسل میں ٹائپ کرنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے ؟
یا پھر ایکسل میں کیسے ٹائپ کیا جا سکتا ہے ۔
توجہ سے نوازیں پلیززز
 

شمشاد

لائبریرین
شاکر بھائی مواد کہاں سے لینا ہے؟
نمونہ کے طور پر اپنا ٹائپ کیا ہوا مواد کہیں منسلک کر دیں تو سمجھنے میں آسانی رہے گی۔
 
ایکسل میں لکھنا ضروری نہیں۔ ایک عدد نوٹ پیڈ کی ٹیکسٹ فائل میں ایک ایک اندراج نئی سطر میں لکھ کر کر دیں تو بھی کام بن جائے گا۔ :)
 
ایکسل میں لکھنا ضروری نہیں۔ ایک عدد نوٹ پیڈ کی ٹیکسٹ فائل میں ایک ایک اندراج نئی سطر میں لکھ کر کر دیں تو بھی کام بن جائے گا۔ :)
ابن سعید بھیا میرے ایک مشورہ ہے کہ کسی بھی فارمیٹ چاہے وہ ایکسل ہو یا کوئی بھی اس کا ایک عدد نمونہ بنا لیکن جامع کہ پھر اس میں کوئی تبدیلی ناممکن ہو اس کو تمام دوستوں کے مشورے اور finalizeکرنے کے بعد rapidshareیا کسی بھی جگہ رکھ کر اس کا لنک ادھر دیا جائے تاکہ ہر بندہ اس میں ٹائپ کرکے اپنا کام متعلقہ بندے کو ایک میل یا پھر ریپڈ شیئر پر چڑھا کر ادھر پیش کرے تو ایک جامع چیز آپ سب لوگوں یا اردو کے شہیدان کے ہاتھ لگے گی۔شکریہ
 

نایاب

لائبریرین
ایکسل میں لکھنا ضروری نہیں۔ ایک عدد نوٹ پیڈ کی ٹیکسٹ فائل میں ایک ایک اندراج نئی سطر میں لکھ کر کر دیں تو بھی کام بن جائے گا۔ :)

السلام علیکم
00030V002.jpg


غلطی سے نوراللغات کی جو پی ڈی ایف فائل ڈاون لوڈ کی ہے ۔
وہ حرف " ک " سے شروع ہو رہی ہے ۔
چونکہ میرے پاس لمیٹڈ ڈاون لوڈ نیٹ سروس ہے ۔ اس لیے دوسری فائل ڈاون لوڈ کرنا ممکن نہیں ہے ۔
اس لیے میں حرف " ک ۔ گ ۔ ل " سے شروع ہونے والا مواد ٹائپ کروں گا۔
اور جیساکہ محترم ابن سعید جی نے لکھا ہے ۔
ٹیکسٹ فائل میں سطر بہ سطر ٹائپ کروں گا ۔
محترم شاکرالقادری جی اگر آپ اپنا ٹائپ کردہ اک صفحہ بطور نمونہ یہاں لگا دیں تو بہت شکریہ
مزید کچھ رہنمائی ہو جائے گی ۔
 

نایاب

لائبریرین
شاکر بھائی مواد کہاں سے لینا ہے؟
نمونہ کے طور پر اپنا ٹائپ کیا ہوا مواد کہیں منسلک کر دیں تو سمجھنے میں آسانی رہے گی۔
السلام علیکم
محترم شمشاد جی
میں نے ڈاون لوڈ کے لیے یہاں سے ربط لیا ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?33270-%D9%84%D8%BA%D8%A7%D8%AA-%D8%A8%D8%B1%D9%82%DB%8C%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%88%D8%A8%DB%81&p=721535&viewfull=1#post721535
 
Top