فونٹ اردو فانٹس کیٹلاگ کااجراء

محمدصابر

محفلین
بہت غصہ آیا جب ایک فونٹ پسند آنے کے بعد ڈاؤن لوڈ نہیں ہوا۔ بعد میں پتہ چلا کہ کمرشل فونٹ ہے۔ کیا یہ فونٹ کمپنی کے اشتہار کے لئے شامل کیے گئے ہیں؟
 
arifkarim

معطل
بہت غصہ آیا جب ایک فونٹ پسند آنے کے بعد ڈاؤن لوڈ نہیں ہوا۔ بعد میں پتہ چلا کہ کمرشل فونٹ ہے۔ کیا یہ فونٹ کمپنی کے اشتہار کے لئے شامل کیے گئے ہیں؟

سوائے PDMS سیریز کے باقی فانٹس اتارے جا سکتے ہیں۔ یہ سیریز چونکہ بذات خود ایک اطلاقیہ ہے۔ اسلئے اسکے فانٹس کو یوں عام کرنے سے کاپی رائٹ کی سیریس خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ مزید یہ بتا دوں کہ یہ فانٹس کسی خاص کمپنی یا ادارہ کے اشتہار کی غرض سے نہیں لگائے گئے۔ اگر یہ منشاء ہوتی تو تمام فانٹس کا ڈیٹا اکٹھے کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ باقی اگر آپکو یہ اتنے ہی پسند ہیں تو فی الحال انکی سائٹ پہ جاکر دیکھ سکتے ہیں:
http://pakdata.com/products/jauhar
 
وجی

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو آپ سب کو
اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے اور اور کامیابیوں سے ہمکنار کرے آمین ثم آمین
 
وقاص اختر

محفلین
السلام علیکم!
یہ کام اردو یونی کوڈ کی ترقی کے لئے یہ بہت ہی اعلیٰ ہے۔ میری طرف سے محفل کی پوری ٹیم کو اردو کی اس شاندار ترویج پر مبارکبار قبول ہو۔ میں امید کرتا ہوں کہ محفل فورم اردو یونی کوڈ کی ترویج میں اسی طرح اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔
اگر مستقبل میں نئے فونٹس ڈالے جائیں تو برائے مہربانی ان کو تاریخ کے حساب سے لسٹ کیجیے تاکہ ہمیں ان نئے فانٹس کو ڈھونڈنے میں آسانی ہو۔
اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔
 
برادرم وقاص اختر صاحب اردو محفل کے تئیں آپ کا اعتماد ہمارے لئے حوصلہ افزا ہے۔ پی ڈی ایم ایس سیریز کے فونٹ کامرشیل ہیں اور ان کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب کرانا پائریسی کے زمرے میں آتا ہے۔ اس کیٹیلاگ میں ان کی شمولیت محض فونٹ کا جائزہ لینے کی خاطر کی گئی ہے۔
 
السلام علیکم!
یہ کام اردو یونی کوڈ کی ترقی کے لئے یہ بہت ہی اعلیٰ ہے۔ میری طرف سے محفل کی پوری ٹیم کو اردو کی اس شاندار ترویج پر مبارکبار قبول ہو۔ میں امید کرتا ہوں کہ محفل فورم اردو یونی کوڈ کی ترویج میں اسی طرح اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔
اگر مستقبل میں نئے فونٹس ڈالے جائیں تو برائے مہربانی ان کو تاریخ کے حساب سے لسٹ کیجیے تاکہ ہمیں ان نئے فانٹس کو ڈھونڈنے میں آسانی ہو۔
اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔

آپ کے فیڈ بیک کے جواب میں آپ کو جو کچھ لکھا گیا ہے امید ہے وہ تشفی بخش ہوگا۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
میری طرف سے اس شاندار کامیابی پر تمام اراکین کو دلی مبارکباد۔

اردو محفل کا ایک اور شاندار کارنامہ۔
 
arifkarim

معطل
محفل اور القلم پر بعض احباب، تمام فانٹس ایک ساتھ اتارنے کے خواہشمند ہیں۔ میں نے ابھی حساب لگایا ہے کہ اگر موجودہ فانٹس کو سیریز پر تقسیم کیا جائے تو کل 20 سیریز نکلتی ہیں، جنکا الگ الگ زپ پیکج بنایا جا سکتا ہے۔ گو کہ یہ فیچر بڑی فانٹ سیریز کی ڈاؤنلوڈنگ کیلئے مفید ہوگا، مگر اسکے ذریعہ چھوٹی فانٹ سیریز کی ڈاؤنلوڈنگ بھی "سست" افراد کیلئے مزید آسان ہو جائے گی :) کل حجم تمام سیریز کو ملا کر 110 ایم بی سے زیادہ نہیں ہے۔ کیا کہتے ہیں ابن سعید بھائی؟
 
زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو کے مصداق کچھ تو کرنا ہی ہوگا گو کہ اس سے مینٹینینس کا کام بڑھ جائے گا۔ :)
 
جو احباب فونٹ کو کسی ڈاؤنلوڈ مینیجر کی مدد سے ڈاؤنلوڈ کرنا چاہیں یا کسی مخصوص فونٹ کی تشہیر اپنے بلاگ یا ویب سائٹ وغیرہ پر کرنا چاہیں ان کی سہولت کے لئے ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیاب فونٹس کی اضافی ریسورسیز والی ونڈو میں ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈ لنک فراہم کر دیا گیا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
بہت قابلِ تحسین ہیں وہ لوگ جو اس اطلاقئے کے ذمے دار ہیں، شاکر بھائی اور سعود کو بطور خاص مبارکباد۔ اردو محفل اور القلم کا شاندار کارنامہ۔ افسوس کہ میرے پاس سرور کا صفحہ ہی نہیں کھل رہا ہے، نہ جانے کیا بات ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
نہایت دلچسپ۔ میری طرف سے اس سَرور پر کام کرنیوالی پوری ٹیم کو مبارکباد!

جو احباب فونٹ کو کسی ڈاؤنلوڈ مینیجر کی مدد سے ڈاؤنلوڈ کرنا چاہیں یا کسی مخصوص فونٹ کی تشہیر اپنے بلاگ یا ویب سائٹ وغیرہ پر کرنا چاہیں ان کی سہولت کے لئے ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیاب فونٹس کی اضافی ریسورسیز والی ونڈو میں ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈ لنک فراہم کر دیا گیا ہے۔

میں نے پرسوں یہ فونٹ سَرور عجلت میں دیکھا تھا اور اِس وقت ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈ لِنکس ہی کی فرمائش کرنے کے لیے آیا تھا۔ شکریہ! :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
میرے مزید دو پیسے۔۔۔

اگر احباب کا اصرار ہوا تو اپنی مرضی کا متن لکھنے کی سہولت شامل کی جا سکتی ہے پر میں نہیں سمجھتا کہ یہ اتنا ضروری ہے۔

میرے خیال میں تو یہ بہت ضروری ہے۔ کسی بھی فونٹ ڈائریکٹری میں ایسے پریویو کی سہولت اسی لیے موجود ہوتی ہے تاکہ ڈاؤنلوڈ کرنے سے پہلے فونٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔ اردو/عربی فونٹس کے لیے تو اس کی ضرورت اور بھی زیادہ ہے کیونکہ حروف کی اشکال جگہ کی مناسبت سے بدلتی رہتی ہیں، اور کوئی بھی صارف فونٹ کو ڈاؤنلوڈ کرنے سے پہلے اس فیچر کو استعمال کر کے اپنی ضروریات کے مطابق فونٹ کو جانچ سکتا ہے۔ اگر اپنی مرضی کا متن لکھنے کی سہولت موجود نہ ہو، تب بھی کم از کم Sample Text میں موجود حروفِ تہجی کے پریویو کو فونٹ کے مشین میں نصب ہونے کے ساتھ مشروط نہیں ہونا چاہیے۔

سوائے PDMS سیریز کے باقی فانٹس اتارے جا سکتے ہیں۔ یہ سیریز چونکہ بذات خود ایک اطلاقیہ ہے۔ اسلئے اسکے فانٹس کو یوں عام کرنے سے کاپی رائٹ کی سیریس خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم ایس سیریز کے فونٹ کامرشیل ہیں اور ان کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب کرانا پائریسی کے زمرے میں آتا ہے۔

فونٹ سَرور میں لائنو ٹائپ کے عربی فونٹس بھی شامل ہیں اور ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہیں، لیکن لائنو ٹائپ کے EULA کے آرٹیکل 1.6 کے مطابق فونٹس کو اس طرح ڈسٹریبیوٹ کرنا منع ہے۔ باقی آپ احباب بہتر جانتے ہیں۔
 
میرے مزید دو پیسے۔۔۔

میرے خیال میں تو یہ بہت ضروری ہے۔ کسی بھی فونٹ ڈائریکٹری میں ایسے پریویو کی سہولت اسی لیے موجود ہوتی ہے تاکہ ڈاؤنلوڈ کرنے سے پہلے فونٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔ اردو/عربی فونٹس کے لیے تو اس کی ضرورت اور بھی زیادہ ہے کیونکہ حروف کی اشکال جگہ کی مناسبت سے بدلتی رہتی ہیں، اور کوئی بھی صارف فونٹ کو ڈاؤنلوڈ کرنے سے پہلے اس فیچر کو استعمال کر کے اپنی ضروریات کے مطابق فونٹ کو جانچ سکتا ہے۔ اگر اپنی مرضی کا متن لکھنے کی سہولت موجود نہ ہو، تب بھی کم از کم Sample Text میں موجود حروفِ تہجی کے پریویو کو فونٹ کے مشین میں نصب ہونے کے ساتھ مشروط نہیں ہونا چاہیے۔

اس مقصد کے لئے ہمارے پاس دو راستے ہیں اور دونوں پر ٹیم نے خاطر خواہ بحث کر لی ہے۔ ایک تو یہ کہ مختلف پیرامیٹرز کو استعمال کرکے ڈائنامک گرافکس جنریٹ کی جائے جس کے لئے سبھی فونٹس کا سرور پر نصب ہونا ضروری ہوگا نیز یہ کہ مناسب لائبریریز اور اسکرپٹس جو ڈائنامک گرافکس بنا سکیں ان کا استعمال کرنا ہوگا جو بعض وجوہات کے چلتے ہمارے لئے کم از کم ابھی ممکن نہیں۔ دوسری سبیل یہ ہے کہ فونٹ امبیڈنگ کی تکنیک کو اپنایا جائے۔ اس پر تھوڑا سا تجربہ بھی کیا گیا تھا لیکن بعض مسائل کے چلتے اسے بھی ابھی خارج از امکان قرار دیا گیا۔ اول تو براؤزر سپورٹ کا مسئلہ دوئم یہ کہ بلٹ پروف امپلیمینٹیشن کے لئے فی فونٹ کم از کم پانچ لائن کی فونٹ فیس سی ایس ایس اینٹری شامل کرنی ہوگی۔ اور ہمارے ریکارڈ میں چار سو سے زائد فونٹ ہیں لہٰذا ایپلیکشن جو کہ پہلے سے ہی خاصا وزنی ہے مزید کتنا وزنی ہو جائے گا اس کا اندازہ لگانا آسان ہے۔ اس کے بجائے اگر جاوا اسکرپٹ کے ذریعہ ٹائپ فیس ڈیفینیشن شامل کرنے کی کو شش کی جائے تو ایسا کوئی فنکشن دستیاب نہیں سو لے دے کر جاوا اسکرپٹ کے ذریعہ ڈائنامک ہیڈر کوڈ انجیکشن رہ جاتا ہے جو کہ درست طریقے سے امپلیمینٹ کر پانا میٹھی کھیر جتنا سہل تو ہرگز نہیں اور نتیجہ بھی یقینی نہیں گو کہ آزمائش شرط ہے۔ پھر اس امکان کا قاطع بھی بیٹھا ہے یعنی ہمارے بعض فونٹ کئی کئی میگا بائٹ کے ہیں جن کو امبیڈ کرنا موجودہ انٹرنیٹ اسپیڈ کے حوالے سے بیوقوفی ہی ہے۔ فکس متن رکھنے کا مقصد یہی تھا کہ ہم مینولی ہر فونٹ سے ایک ذیلی فونٹ (ٹی ٹی ایف اور او ٹی ایف فائلیں) بنا لیں گے جن میں محض اتنے گلف شامل کریں گے جتنا کہ اس متن کو دکھانے کے لئے ضروری ہو۔ یہ کام بھی کس قدر وقت طلب ہے اور فونٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے قانونی مسائل الگ۔ تو کیا آپ کو نہیں لگتا کہ نچلے خانے میں موجود گرافک پریویو اتنا موٹیویٹ کرنے کے لئے کافی ہے کہ ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کر لیا جائے اور پھر آزمایا جائے اگر تسلی نہ ہو تو اس فونٹ کو اللہ حافظ کہنے میں کتنا وقت صرف ہوگا؟ اگر آپ کے پاس کوئی دوسرا فیزیبل مشورہ ہو تو ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے۔ نیز یہ بھی جاننا چاہیں گے کہ کوئی ویب سائٹ جو اس قدر کثیر تعداد میں فونٹ کا پریویو دکھاتی ہو تو اس کا ربط ضرور فراہم کریں۔ فی الحال پریویو سیکشن کو ایک اضافی فیچر کے طور پر استعمال کریں یعنی فونٹ انسٹال کر کے مختلف سی ایس ایس پیرامیٹرس اپلائی کریں اور اس کا اثر ملاحظہ فرمائیں اچھا لگے تو ذیلی خانے سے سی ایس ایس کوڈ کاپی کریں اور اپنی سائٹ میں شامل کریں اور ساتھ ہی اس فونٹ کا ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈ ربط بھی دے دیں تاکہ لوگوں کو سہولت رہے۔

فونٹ سَرور میں لائنو ٹائپ کے عربی فونٹس بھی شامل ہیں اور ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہیں، لیکن لائنو ٹائپ کے EULA کے آرٹیکل 1.6 کے مطابق فونٹس کو اس طرح ڈسٹریبیوٹ کرنا منع ہے۔ باقی آپ احباب بہتر جانتے ہیں۔

توجہ دلانے کا شکریہ۔ ایپلیکیشن بذات خود اس بات کا ذمہ دار نہیں کہ اس کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے لیکن سروس اس بات کی ضرور ذمہ دار ہے۔ امید ہے کہ سروس مینٹینرز اس بارے میں اپنی کوئی رائے ضرور رکھتے ہوں گے اور یوں شائع کرنا غیر مناسب سمجھیں گے تو اس کی دستیابی بھی معدوم کر دیں گے۔
 
Top