گرتے بالوں کے لئے ایک قدیم نسخہ

عندلیب

محفلین
گرتے بالوں کے لئے ایک قدیم نسخہ

عربوں میں قدیم زمانے سے ایک نسخہ گرتے بالوں کے لئے یہ رائج ہے کہ وہ کالے زیرے کو ہلکی آنچ پر اس حد تک پکاتے ہیں کہ وہ جل کر بھر بھرا ہو جاتا ہے ۔ پھر اس میں زیتون کا تیل شامل کر کے اسے ایک بوتل میں جمع کر لیتے ہیں اور بالوں میں لگا کر خوب اچھی طرح مساج کرنے بعد اسے کچھ دیر کے لئے یوں ہی چھوڑ دیتے ہیں ۔ یہ نسخہ گنج پن کے لئے بے مثال تصور کیا جاتا ہے اور اس کے مسلسل استعمال سے نئے بال بھی نکلنے لگتے ہیں ۔
 

خوشی

محفلین
بہت شکریہ عندلیب ھے مفید شئیرنگ ھے،

مگر کتنے تیل میں کتنا زیرہ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

ابو یاسر

محفلین
نص نص
ولا
مئاۃ مئاۃ
؟؟؟؟
میرے خیال سے آدھا آدھا دونوں لینا ہوگا
عندلیب باجی ہی بہتر بتا سکتی ہیں
 

تیشہ

محفلین
بہت شکریہ عندلیب ھے مفید شئیرنگ ھے،

مگر کتنے تیل میں کتنا زیرہ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

وہ کس لئے بھلا آپکے بال گرتے ہیں کیا :confused:

میرے بہت بہت گرتے ہیں





جب میں ہئیرکٹ کروارہی ہوتی ہوں تب ۔ ۔۔ وہ بھی فرش پے ۔ ۔۔
zzzbbbbnnnn.gif
 

حا جی لق لق

محفلین
کچا دودھ ،بھنا زیرہ، انڈے کی ذردی،آم کی گٹھلی سے لے کر پانچ منٹ تک سر کے بل کھڑے ہونا۔ کچھ بھی تو نہیں ملا۔ اب سوچتا ہوں اگر یہ نسخہ جات نہ آزمائے ہوتے تہ کم کم مانگ نکالنے جوگے تو بچ جاتے :(
 

شمشاد

لائبریرین
اب ایک میرا نسخہ بھی آزمائیں اور وہ یہ کہ مٹی کے تیل سے بالوں کو اچھی طرح دھو کر پانچ منٹ تک پیٹرول سے مالش کر کے ان کو فوراً چولہے پر سکھا لیں۔ :)
 
Top