محفل کی سب سے لڑاکی شخصیت

السلام علیکم
چونکہ سوال " لڑاکی" کے بارے میں ہے اسلئیے " محفل " کی حد بندی سے ہٹ کر ایک عمومی مزاج لکھتا ہوں کہ یہ صفت تو اس صنف میں ازلی ہے۔ انکی پیدائیش ہی ٹیڑھی ہڈّی سے ہوئی ہے۔ مقابلہ نہ کرو تو چوٹ پہنچائے مقابلہ کرو تو ٹوٹ جائے ۔ انکی ہر پوسٹ پر انکے درجات مزید بلند ہوتے ہیں چنانچہ آخری پوسٹ " وال ی ی ی ی " ( خدایا خیر خیر خیر ( سب سے لڑاکی کے خطاب کی حقدار ہے ۔
آخر میں عافیت کے لئیے ایک سعی لایعنی کرتا ہوں۔ " تمام ٹیڑھی پھسلیوں سے اس تبصرے کی معذرت ہے
 

فرذوق احمد

محفلین
میں نے پہلا صفحہ بھی دیکھا ہے اور آخری بھی نام ایک ہی لیا جا رہا ہے ، اور وہ ہے مہوش۔
مہوش سے معذرت کے ساتھ ،، اگر آپ بڑی ہیں تو آپی اور چھوٹی ہیں تو بہنا ۔

کیا آپ واقعی لڑاکی ہیں۔؟
 

تیشہ

محفلین
الحمد للہ سب اچھے ہیں تھوڑی سی پریشانی ہے ان دنوں پاکستان میں امید ہے جلد دور ہو جائے گی ۔ اب نیٹ کی صورتحال قدرے بہتر ہے امید ہے جلد بھیج دوں گا۔ علی کو پیغام پہنچا دیا جائے گا۔
وسلام


:( اوہو اللہ خیر کرے کیا پریشانی بن گئی ہے پاکستان میں :thinking: ؟ دعاُ ہے اللہ ہر پریشانی دورُ کردے ۔۔
 

فرخ

محفلین
لڑاکی اور لڑکی میں بس ایک حرف کا ہی فرق ہے۔۔ ویسے یہ فرق لڑاکے اور لڑکے میں بھی ہے،
مگر بات چونکہ لڑاکی کی ہو رہی ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تسی آپ سمجھدار ہو۔۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میں نے پہلا صفحہ بھی دیکھا ہے اور آخری بھی نام ایک ہی لیا جا رہا ہے ، اور وہ ہے مہوش۔
مہوش سے معذرت کے ساتھ ،، اگر آپ بڑی ہیں تو آپی اور چھوٹی ہیں تو بہنا ۔

کیا آپ واقعی لڑاکی ہیں۔؟

فرذوق بھائی، آپ کو کیا لگتا ہے؟
(آپ مجھے آپی کہہ سکتے ہیں)۔
جس کا جو بھی خیال ہے، درست ہی ہو گا۔
میرا اپنا خیال یہ ہے کہ اپنے ذاتی اور پرسنل معاملات میں تو بالکل لڑاکی نہیں ہوں (بلکہ شاید صحیح اردو کے مطابق میں بالکل لڑاکا نہیں ہوں)۔ اگر میرے گھر والوں کے سامنے آپ مجھے لڑاکا کہیں گے تو وہ شاید ہنس پڑیں۔
البتہ میرا اپنے متعلق مشاہدہ یہ ہے کہ اپنے ذاتی معاملات میں تو میں آسانی سے کمپرومائز کر جاتی ہوں، مگر دوسروں کے ساتھ برا سلوک ہوتا دیکھوں یا کوئی ناانصافی ہوتی دیکھوں تو یہ برداشت نہیں ہو پاتا۔

نانی جان کے گھر میں پابندی تھی کہ گھر میں کئی دھائیوں سے کام کرنے والی بشیراں آپا کے چھوٹے نواسے نواسیوں (غریب) بچوں کے سامنے کوئی چیز نہیں کھانی ہے کیونکہ وہ "نظر" لگا دیتے ہیں۔

اور پھر واقعی یہ ہوا کہ مجھے کچھ کھانے کو دیا گیا، اور وہ بچے کبھی اُس کھانے کو اور کبھی مجھے ایسی حسرت بھری نظروں سے دیکھ رہے تھے کہ نوالہ میرے حلق میں اٹک ہی گیا اور ہرگز نہیں نگلا گیا۔ پھر نانی جان آئیں، اور ان بچوں کو انتہائی کوسنے دیتی ہوئی مارتے ہوئے باہر نکالنے لگیں کہ ہائے میری بچی کو "نظر" لگا دی۔ اور میں تھی کہ نہ نوالہ نگلا جا رہا تھا، اور نہ نانی جان کے ان کوسنوں و مار پر کوئی لفظ نکالا جا رہا تھا اور شاید میں صرف روئے جا رہی تھی۔ میں نانی جان کو کیسے روکتی کہ میں خود شاید اُس وقت چار سال کی بھی نہیں تھی۔

مگر پھر میرا پہلا بغاوتی علم بلند ہوا اور میں نے اُس وقت تک کچھ کھانے پینے سے انکار کر دیا جبتک ان بچوں کو (جو میری عمر ہی کے تھے یا چند سال بڑے ہوں گے) کو بھی وہی کھانے کی چیز نہ دی جائے۔ اور جب تک میری بات پوری نہ ہوئی اُس تک کوئی نوالہ میرے حلق سے نیچے اترا اور نہ میرا رونا بند ہوا۔

مجھے نہیں پتا آپ کے ذہنوں میں اپنے بچپن کی سب سے پہلی کونسی یادیں محفوظ ہیں۔ مگر میرے ذہن میں اپنے بچپن کے حوالے سے یہ سب سے پہلی اور سب سے بڑی یاد ہے جو کبھی محو نہ ہوئی کیونکہ پلٹ پلٹ کر وہ آنکھیں، اور اُن میں موجود حسرتیں ہمیشہ میرا پیچھا کرتی رہیں اور جب بھی وہ یاد آئیں، میرے منہ کا نوالہ ہمیشہ میرے حلق میں اٹکا۔

خیر۔۔۔ میں بھی کس تھریڈ میں کیا بات لے کر بیٹھ گئی۔
 

فرخ

محفلین
بہت اچھے مہوش جی
آپ کے جذبات واقعی قابل قدر ہیں۔۔۔۔
مگر ایک چیز کا خیال رکھا کریں۔۔ جب آپ کو یہ محسوس ہو کہ کسی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، تو پہلے ذرا پس منظر اور دوسری مخالف پارٹی کا بھی جائزہ لے لیا کریں۔
میرا اشارہ محفل کے فورمز میں ڈسکشن کی طرف ہے۔۔۔
بعض جگہ میں نے محسوس کیا ہے کہ کسی کی مخالفت آپ کو بری لگی اور آپ نے اسی وجہ سے دوسری سائیڈ کی حمائیت شروع کر دی۔۔۔
اور اسکی شائید ایک وجہ یہ بھی ہو کہ ہمارے ہاں جب کسی کی مخالفت کی جاتی ہے تو سر سے پیر تک اسے برا بنانے کی کوشش کی جاتی ہے اور اس کی مثبت سائیڈ کو بالکل نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔۔۔

بہرحال، لڑاکی اور لڑاکا میں جو فرق ہے، وہ میں اوپر بیان کر چُکا ہوں :eek:
 

خوشی

محفلین
میرے خیال میں مہوش جی کو لڑاکا شخصیت کہنا سراسر زیادتی ھے کیونکہ وہ تو بات ہی ٹو دی پوئنٹ کرتی ھیں ، لڑتے تو مرد حضرات ھیں جو جواب دے نہیں پاتے ان کے دلائل کا اور الٹی سیدھی ہانکنے لگتے ھیں، میں نے تو دیکھا ھے کہ مہوش اکثر وبیشتر جرات کا مظاہرہ کرتے حقائق سے آگاہ کرتی ھیں
 

فرخ

محفلین
میرے خیال میں مہوش جی کو لڑاکا شخصیت کہنا سراسر زیادتی ھے کیونکہ وہ تو بات ہی ٹو دی پوئنٹ کرتی ھیں ، لڑتے تو مرد حضرات ھیں جو جواب دے نہیں پاتے ان کے دلائل کا اور الٹی سیدھی ہانکنے لگتے ھیں، میں نے تو دیکھا ھے کہ مہوش اکثر وبیشتر جرات کا مظاہرہ کرتے حقائق سے آگاہ کرتی ھیں

بالکل خوشی، انہیں لڑاکا نہیں کہنا چاہئیے۔۔۔
یہاں دراصل بات لڑاکی کی ہو رہی ہے۔۔۔۔:)
 

S. H. Naqvi

محفلین
چلیں اب خبر دار کوئی بھی مہوش صاحبہ کو لڑاکا نہ کہے۔۔۔۔۔:battingeyelashes: اتنے خوبصورت واقعے کے بعد اب تو وہ بہت ہی حساس اور رحم دل ثابت ہو رہی ہیں:eek: اور جو دوسروں کا درد نہ دیکھ پاتی ہوں وہ بھلا لڑاکا کیسے ہو سکتی ہیں؟ یہ واقعہ تو دل حساس اور دل مہربان کی گواہی دیتا ہے۔ اللہ اور ترقی دے آپ کے نیک جذبات کو۔۔۔۔۔:)
 

عسکری

معطل
میرے خیال میں مہوش جی کو لڑاکا شخصیت کہنا سراسر زیادتی ھے کیونکہ وہ تو بات ہی ٹو دی پوئنٹ کرتی ھیں ، لڑتے تو مرد حضرات ھیں جو جواب دے نہیں پاتے ان کے دلائل کا اور الٹی سیدھی ہانکنے لگتے ھیں، میں نے تو دیکھا ھے کہ مہوش اکثر وبیشتر جرات کا مظاہرہ کرتے حقائق سے آگاہ کرتی ھیں

گواہی دیکھو بھئی;)
 

طالوت

محفلین
میرے خیال میں مہوش جی کو لڑاکا شخصیت کہنا سراسر زیادتی ھے کیونکہ وہ تو بات ہی ٹو دی پوئنٹ کرتی ھیں ، لڑتے تو مرد حضرات ھیں جو جواب دے نہیں پاتے ان کے دلائل کا اور الٹی سیدھی ہانکنے لگتے ھیں، میں نے تو دیکھا ھے کہ مہوش اکثر وبیشتر جرات کا مظاہرہ کرتے حقائق سے آگاہ کرتی ھیں
درست ، لڑاکی نہیں ہیں ۔ مگر باقی جملے جنسی تعصب سے زیادہ کچھ نہیں ۔
آپکو ان کی گواہی پر کیا اعتراض ہے؟
وہی عورت کی گواہی والا معاملہ لگ رہا ہے :nailbiting:
وسلام
 

خوشی

محفلین
ایک فی میل نے ایک فی میل کی طرفداری کی ھے وہ بھی سچی ، ہضم کیوں نہیں ہو رہی حضرات سےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےےے
 

خوشی

محفلین
ایک بات میں لکھنا بھول گئی تھی وہ یہ کہ

کئی دنوں سے محفلمیں خاموشی چھائی ہوئی تھی آدھے سے زیادہ ممبر سو رھے تھے میں نے ایک جملہ کیا لکھا سب بیدار ہو گئے واہ بھئی واہ ، کسی کی تعریف برداشت کر لیتے ھیں:) ویسے اس سے ثابت یہی ہوتا ھے کہ لڑاکا یا لڑاکی جو بھی کہیں کون سی شخصیت ھے بلکہ شخصتیں ھیں:noxxx:
 

طالوت

محفلین
سچی تعریف کے تو ہم بھی قائل ہیں اور اسی دھاگے میں کر بھی چکے ۔ مگر ایسی بھی کیا “سچی“ تعریف کہ سب کو جگا دیا ۔ اصل میں مردوں کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور بنیادی حقوق کا شعور آ گیا ہے ، اسلئے ۔
وسلام
 

خوشی

محفلین
ماشاءاللہ ،اشاءاللہ ، ماشاءاللہ

باشعور ہونا مبارک ہووووووووووووووووووووو

ویسے میں پوچھ سکتی ہوں مردوں پہ ظلم اور زیادتی کس نے کی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top