پچھلا سال

نین کنول

محفلین
کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیا
لو جیون کا ایک اور سنہرا سال گیا
یہ سال بھی اچھی بری بہت سی یادیں دے کر گزر گیا جو اگلے سال ماضی کا حصہ کہلا ئیں گی پچھلے سال کا کوئ بھی خوشگوار
یا ناخوشگوار واقعہ یا کوئ بات جو آپ کو یاد رہے گی لکھیے:) کسی واقعے سے کیا آپ نےکوئ سبق سیکھا
 
نین کنول

محفلین
ہمارے لیے اس سال کی شروعات کچھ اچھی نہیں ہوئ فروری میں میری ماں جیسی ساس کا اچانک اننتقال ہو گیا اور ہمارا گھر کسی
بڑے بزرگ سے محروم ہو گیا جسکے اثرات پورے سال رہے
 
مغزل

محفلین
جانے کتنے ہی واقعات ہیں ، ۔۔ مگر شاید ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھا ، Echo صاحب / صاحبہ۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
اس سال مجھے ایک اچھی جاب ملی ۔ اور سینئرز بھی بہت اچھے ۔
اس کے علوہ بہت سی خوشیاں ، اور غم بھی آئے۔ البتہ میں خوشی کا ذکر کرنا ہی پسند کروں گا ۔ تاکہ اس دھاگہ میں کوئی اور غم زدہ نہ ہو جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
دکھ سُکھ تو زندگی کا حصہ ہیں۔

یہ سال تو پاکستان میں دھماکوں کی وجہ سے بہت ہی بُرا رہا۔ بڑی دنیا تباہ ہوئی۔
 
نین کنول

محفلین
اس سال مجھے ایک اچھی جاب ملی ۔ اور سینئرز بھی بہت اچھے ۔
اس کے علوہ بہت سی خوشیاں ، اور غم بھی آئے۔ البتہ میں خوشی کا ذکر کرنا ہی پسند کروں گا ۔ تاکہ اس دھاگہ میں کوئی اور غم زدہ نہ ہو جائے۔

نئ جاب مبارک ہو لیکن غم بھی ذندگی کا حصہ ہیں اگر غم نہیں ہوں گے تو خوشی کی قدر کیسے ہو گی:)
 
فہیم

لائبریرین
سال 2009۔
ہم گھر شفٹ کرکے نارتھ کراچی گئے۔
پھر وہاں دل نہیں لگا تو واپس لیاقت آباد شفٹ ہوئے۔
میں نے پرانی جاب چھوڑی۔
مجھے ایک نئی جاب ملی۔
وہاں نئے لوگ ملے۔
زندگی کی روٹین میں کافی حد تک تبدیلی آئی۔
 
تیشہ

محفلین
کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیا
لو جیون کا ایک اور سنہرا سال گیا
یہ سال بھی اچھی بری بہت سی یادیں دے کر گزر گیا جو اگلے سال ماضی کا حصہ کہلا ئیں گی پچھلے سال کا کوئ بھی خوشگوار
یا ناخوشگوار واقعہ یا کوئ بات جو آپ کو یاد رہے گی لکھیے:) کسی واقعے سے کیا آپ نےکوئ سبق سیکھا

نائس :battingeyelashes:

میرا وقت بہت اچھا چل رہا ہے اللہ کا بہت شکرُ ھے ، کرم ہے ۔۔فضل ہے :happy: اسلئے میرا ہر سال ہی بہت اچھی شروعات سے شروع ہوتا ہے ۔۔۔اسلئے میرے ساتھ کوئی ناگوار ہیپینڈ نہیں ہوئے ۔۔:battingeyelashes: اور شکر ہے اللہ کا ہر سال ہی میرے لئے ایک خوبصورت شروعات ہوتیں ہیں خوشگوار :happy: ۔ ۔۔ اور بہترین :party:
اسلئے میں کہہ سکتی ہوں کئی سالوں سے ۔۔کچھ ناگوار نہیں ہوا اور اللہ نا کرے کچھ ہو ۔ ۔نئا سال بھی ہر سال کے جیسے ہو :praying:
 
بہت خوشی کی بات ہے اللہ کرے ہر سال ہی وخوشیوں بھرا آئے :) لیکن کوئ خوشگوار واقعہ ہی شئیر کر لیں تا کہ ہم لوگ بھی مسکرا لیں
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
دکھ ہے کہ اپنے فرض کی ادائیگی میں کو تاہیاں ہوئیں،، بہت گنہگار ہوں۔ میرا رب مجھے معاف کرے۔ آمین۔ باقی کسی سے کوئی گلہ نہیں۔ آنے والا سال سب کو خوشیا ں دے۔ ثم آمین
 
خورشیدآزاد

محفلین
سال 2009 کی خوشیاں
مانچسٹریونائیٹیڈ انگلش فٹبال پرئیمرلیگ کا چمپیئن بنا۔
پاکستان ٹوینٹی ٹوینٹی کا چمپیئن بنا جس نے حقیقی طور پر روح کو خوش کردیا ، خاص طور پر جب میرے ہم وطن خوشی میں سڑکوں پر ناچ رہے تھے اس وقت خوشی سے گردن کے بال کھڑے ہوگئے اور آنکھوں میں خوشی کے آنسو تیرنے لگے۔
برطانیہ میں ایک اِمیگریشن قانون پاس ہوا جس نےمیری برٹش سٹیزین شپ کے لیے راہ ہموار کردی، جس کے لیے ہم پچھلے بارہ سال سے تگ و دو کررہے تھے ۔

سال 2009 کے غم
پاکستان میں دھماکے، خاص طور پر سوات اور وزیرستان میں جب کبھی اسکول کو دھماکے سے اڑھانے کی خبر پر دل میں ٹھیس سی اٹھتی، سوات کی تباہی، اپنے گاؤں کے قریب کامرہ ایریا میں دھماکے، پشاور کی تباہی، مون مارکیٹ میں دھماکہ اور اب آخر میں کراچی میں دھماکے اور فسادات۔

ویسے تو ذاتی طورپر یہ سال میرے لیے اچھا نہیں تھا لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ایسا کوئی بڑا غم بھی نہیں آیا ، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے پیاروں کے غم سے بچائے۔
 
تیشہ

محفلین
ویسے اس سال بوچھی سے دوبارہ رابطہ ہوا اور ایک بہت پرانی دوست سے بھی:lovestruck:

ارے ہاں سچ ۔۔:battingeyelashes: آپ سے رابطہ ہوا یہ بھی تو نیوز ہی ہے :battingeyelashes: اس سال میری دوستیوں میں بے شمار اضافہ ہوا ہے ۔۔ تین فی میل اپنے شہر کی فرینڈ لسٹ میں شامل ہوچکیں :battingeyelashes: ایک سنگھ :happy: ۔۔دو ایرانی :grin: ۔ ۔ریشئن ۔ ۔:grin:
پھر آپ ہیں ۔۔خوشی ہیں ۔۔ ایک مجھے بھی بہت بچپن کی سہیلی ملی تو یہ سب اسی سال کے کرشمے ہیں :battingeyelashes:
اور بہت سے دیگر فرینڈز بنے اس سال :party:
آپ تو بہت پرانی ہیں پانچ چھے سالہ سے ۔۔ مگر صیح دوستی بات چیت ہماری ایک دوسرے سے اب ہوئی ہے :battingeyelashes: بہت خوشی ہوئی بہت سے رابطے بحال ہوئے ہیں :party:
 
Top