یہ وجہ بھی ہو سکتی ہے کہ ان خواتین کے رشتے نا آتے ہوں لیکن جب کسی کو گھر میں اہمیت نا دی جائے تو لازمی سے بات ہے اس کو اپنی محرومیاں سنانے کے لئے رونے کے لئے ایک کندھے کی ضرورت ہوتی ہے اب یہ ان کی قسمت ہے کہ وہ انٹرنیٹ سے ملے یا گلی محلے سے ہونا تو یہی ہوتا ہے ان کے ساتھ :chatterbox
رشتے بھلے آئے یا نا آئے یہ پاکستان میں اکثریت بہت خراب ہے ۔ ۔جنکے رشتے ہوئے ہوئے ہوتے ہیں انکو بھی میں نے یہاں بگڑتے دیکھا ہے ۔
جہاں پابندیاں زیادہ ہو ، وہاں کی لڑکیاں زیادہ بگڑتیں ہیں ۔۔ ھماری طرف آزادی ہے مگر پھر بھی ہم آزادی کو ایک لمٹ میں رہتے ہوئے یوز کرتے ہیں ۔۔ وہاں پابندیاں ہیں مگر وہاں پابندیوں کے ہوتے ہوئے بھی ہر لمٹ کو کراس کیا جاتا ہے ۔ ۔
اہمیت نا دینے کا مطلب یہ تو ہرگز نہیں نکلنا چاہئیے کہ بندہ انٹرنیٹ پے کسی کے مرد کے کندھے کو ہی ڈھونڈے رونے کو
لڑکیاں ، بھی تو لڑکیوں کی فرینڈز ہوتیں ہیں پھر ، کوئی میل ہی کیؤں
جبکہ ہر سمجھدار لڑکی، خاتون کو پتا ہوتا ہوگا ابھی ہم فلاں مرد کے سامنے بیٹھکر روئیں ،، وہ اس رونے کا بھی ناجائز فائدہ اٹھانے کا دل ہی دل میں پلان سوچ رہا ہوتا ہے ۔
پھر بھی بس احمق ماریاں ۔۔اللہ ماریاں بس شکار ہوجاتی ہیں ۔۔ نہایت ہی سٹوپڈ لڑکیاں ہوتیں ہیں یہ ۔ ۔