ارکین ِ محفل کی خدمت میں ’’ معذرت ‘‘ نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عسکری

معطل
پر مجھے بھوک لگی ہو تو کیا کروں میں جب کھانے بیٹھ جاتا ہوں پھر جی بھر کے اٹھتا ہوں اسطرح دوبارہ نہیں کھایا جاتا مجھ سے
 
بلال

محفلین
ادی معاملہ بھی یہی ہے کہ میں نے فورم کو محض دل لگی ، وقت گزاری کا زریعہ نہیں بنایا ، یہ میری زندگی کا حصہ بن چکا ہے ،( سو تیلا سلوک اسے نہیں‌کہتے ) ۔۔ اور یہی شاید میر ی غلطی اور کمزوری ہے ، میں اپنی اسی کمزوری کو دور کرنے کی وجہ سے ۔۔۔ یہ سب خرافات بک رہا ہوں۔ لیکن کیا کروں ۔ ان دنوں ذہن میں خناس بھر ہی گیا ہے تو اس کا تدارک کرنا ہی پڑے گا، یا تو میں سب کی بات مان لوں اور نہ جاؤں یا پھر کبھی مجھ پر ایسا وقت پڑے کہ مجھے رخصت دی جائے تو مجھے روکنے والا میرا مقدمہ لڑنے والا بھی کوئی ہو۔ میرے ان گیارہ بارہ ہزار مراسلو ں میں سے تین مراسلے ایسے رہے جس سے ایک رکن کو تکلیف پہنچی ( یہ الگ بات کہ میرا مقصد نہ تھا)‌۔۔ باقی شاید ہی کوئی کہہ سکے کہ میں نے اسے تکلیف دی ہے ۔۔ ( اگر ہے کسی کو تو اسی لیے یہ لڑی بنائی تھی) کہ سرخرو جاسکوں ، بہر حال سب نے ایک دن جانا ہے ،۔۔ جیسے سرمد چلاگیا ، ۔۔

محترم م۔ م۔ مغل بھائی آپ تو ہم سے کہیں زیادہ تجربہ اور علم رکھتے ہیں اور جانتے ہوں گے جہاں ہم باقی کاموں میں‌خراب ہیں وہاں یہ مسئلہ بھی بڑی شدت کے ساتھ ہم اپنا بیٹھے ہیں۔ میری طرح کے مشورے دینے والے یعنی روکنے والے تو کئی لوگ مل جائیں گے لیکن مقدمہ لڑنے والا شائد ایک بھی بڑی مشکل سے ملے۔ پہلی بات تو یہ کہ مقدمہ سرے سے درج ہی نہیں‌ہو گا۔ اگر کسی نے یہ ہمت کر بھی لی اور درج کر بھی دیا تو پھر وہ فائل ایسے غائب ہو گی کہ جیسے کوئی ریکارڈ تھا ہی نہیں۔ کیونکہ اس طرح شور کرنے سے گھر کا ماحول جو خراب ہوتا ہے اور جو وکیل جو کچھ نہیں جانتا صرف سچ کی تلاش اور جانے والے کو روکنے کے لئے ہی مقدمہ لڑ رہا ہو گا اسے یا تو ہماری طرح ڈھیٹ ہو کر، کسی دوست کے کہنے پر رُکنا پڑے گا یا پھر جانے والے کے ساتھ ہی جانا پڑے گا۔
انڈین فلم "رنگ دے بسنتی" میں عامر خان کیا خوب ڈائیلاگ بولتا ہے وہ کہتا ہے "زندگی جینے کے دو ہی طریقے ہوتے ہیں، ایک جو ہو رہا ہے ہونے دو، برداشت کرتے جاؤ یا فر (پھر) جمے داری (ذمہ داری) اُٹھاؤ اسے بدلنے کی" اب آپ خود سوچو کیا ہم میں ذمہ داری اُٹھانے کی ہمت ہے؟؟؟ اس لئے سب یا پھر کم از کم میں تو آج کل یہی سوچتا ہوں کہ یہاں اپنے کام سے کام رکھو، آؤ جو پڑھنا ہے پڑھو، کبھی کبھی اپنے زندہ ہونے بلکہ سانسیں چلنے کا ثبوت بھی پیش کر دو اور پھر پتلی گلی سے نکلتے بنو۔۔۔ یعنی جو ہو رہا ہونے دو اور برداشت کرتے جاؤ۔ اس لئے بھائی کم از کم میں تو مقدمہ لڑنے والا نہیں۔ آپ کسی اور وکیل کا بندوبست کر لیں۔ ویسے آپس کی بات ہے مسئلہ کو محفل کے بڑے لوگوں کے ساتھ ذاتی پیغامات میں حل کرو اور نہ جاؤ۔ باقی نہ جانے کے بارے میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے پہلے ہی ایک عدد مراسلہ بھیج چکا ہوں اس دھاگے پر باقی حضرت آپ کی مرضی۔۔۔
میرے اس مراسلے کو کوئی دوست دل پر نہ لے۔
 
نایاب

لائبریرین

السلام علیکم
محترم ایم بلال بھائی
جزاک اللہ
آپ نےجو کچھ لکھا میں اس سے پوری طرح متفق ہوں ۔
آپ کی تحریر مجھے اپنی ہی تحریر محسوس ہوئی ۔
بہت شکریہ
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
مجھے تو اب تک یہی نہیں معلوم کی مسئلہ کیا ہے اور کس کے ساتھ ہے؟

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
سچ کہا یہ ہی علم نہیں ہے کہ اس سارے قضیے کی جڑ کیا ہے ۔
تو کیا کسی کی وکالت ہو سکتی ہے ۔
آپ ہی ذاتی میں پوچھ لیں محترم مغل جی سے ۔
نایاب
 
شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی اس میں کون سی ایسی ڈھکی چھپی بات ہے، محمود بھائی کو جو بھی شکایت ہے یہیں لکھ دیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مغل بھائی ، کوئی خاص وجہ ہوگئی کیا جس کی بنا پر آپ نے لکھا ہے، کیا آپ نے اراکین محفل کو اعتماد میں لیا اس سلسلے میں جن سے آپ ڈسکس کر سکتے ہوں؟ جو بھی وجہ ہو اس کے بارے میں متعلقہ رکن یا اراکین سے ڈسکس کر لینا بہتر آپشن ہو گا ۔ یہ دھاگہ تو کافی صفحات طے کر چکا ہے
 
فہیم

لائبریرین
معذرت کے ساتھ۔
لیکن مجھے اس دھاگے کا مقصد سمجھ نہیں‌ آیا۔

اگر کسی کو محفل چھوڑنا ہی ہے تو پھر اتنا گھڑاک پھیلانے کی کیا ضرورت۔
خاموشی سے بھی یہ کام کیا جاسکتا ہے۔

اور اگر یہ سب کرنا ہے تو پھر بہتر ہے کہ وہ وجہ لکھی جاتی پہلی ہی پوسٹ میں جو باعث بن رہی ہے محفل چھوڑنے کی۔
اور اگر وجہ نہیں لکھی جاسکتی تو پھر اس دھاگے کا حاصل وصول کیا ہوا؟
اس لیے بہتر ہے یہ دھاگہ اب مقفل کیا جائے۔
مغل صاحب بس جانے جانے کی باتیں کررہے ہیں ابھی تک جاکر نہیں دیے:rolleyes:
اور میرا نہیں خیال مستقبل میں بھی ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے;)
 
مجھے تو اب تک یہی نہیں معلوم کی مسئلہ کیا ہے اور کس کے ساتھ ہے؟

شمشاد بھائی میں نے بتایا تو تھا کہ خطا مجھ سے سرزد ہوئی ہے۔

اور فہیم بھائی آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ مغل بھائی نے یہ دھاگہ اس لئے بھی کھولا تھا کہ اس کے ذریعہ وہ اپنے ارسال کردہ سارے پیغامات حاصل کرنا چاہتے تھے/ہیں۔ ویسے تو یہ فرمائش ناظمین سے ذاتی پیغامات میں بھی کر سکتے تھے اور غالباً کیا بھی ہوگا پر یہاں پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہو سکتا ہے کہ کسی کو معلوم ہو تو ترکیب بتا دے ورنہ جب معلوم ہو تو کئی لوگوں کو استفادہ ہو۔

واللہ اعلم بالصواب۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top