جامعہ حفصہ کی گمشدہ طالبات کی لسٹ اور جھوٹ کا پلندہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

dxbgraphics

محفلین
ویسے آپ سب حضرات مل کے 1 بیچاری مہوش علی کے پیچھے کیوں پڑ گئے ھیں سب کو اپنی رائے دینے کا حق ہے سو اس نے بھی لکھ دیا اب جانے بھی دیں

انسان مٹی ہوا آگ اور پانی کا پتلا ہے جہاں کہیں ضرورت پڑے تو معاملے کو پانی کی طرح ٹھنڈا کر کے حل کرتا ہے۔ یا کسی کے درمیان آگ کی طرح جلاتے ہوئے تنازعہ پیدا کرتا ہے۔ یا کسی تنازعے کو ہوا کی طرح لگی آگ کو بھڑکاتا ہے اور یا معاملے کو مٹی میں دبا کر ٹھنڈا کر کے خوشگوار ماحول پیدا کرتا ہے۔ یہاں پر بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔ جہاں تک میں نے محترمہ مہوش علی بہن کے تھریڈ پڑہے ہیں تو ان میں آگ جیسی دلی جیلسی نظر آئی ہے یہی حال ہمارے عارف کریم بھائی کا بھی ہے کہیں سے بھی معاملے کو موڑ کر علماء کی طرف موڑ دیتے ہیں جس سے محفل کا ماحول ناخوشگوار ہوجاتا ہے۔
کیوں کہ ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے
 

کاشفی

محفلین
السلام علیکم

کیا آپ نے یہ خبریں آنکھیں کھول کر پوسٹ کرنے سے قبل پہلے خود پڑھ لیں تھیں؟ کیا انہیں پڑھنے کے باوجود ان میں موجود جھوٹ اور تضادات آپ پر واضح نہیں ہوئے؟

مثلا:

1۔ ایک طرف اردو پوائنٹ کی اس خبر پر آپ آمنا صدقنا کہہ رہے ہیں جہاں دعوی کیا جا رہا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے 800 کفنوں کا انتظام کیا، اور پھر 200 کفن مزید منگوائے گئے۔

2۔ مگر آپ ہی کی پوسٹ کردہ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق عبدالستار ایدھی کا بیان موجود ہے کہ انتظامیہ نے ان سے کل 200 کفن منگوائے تھے۔

۔ اور پھر اسی لنکی میں انہی عبدالستار ایدھی صاحب کی گواہی موجود ہے کہ یہ 200 کفن بھی استعمال نہیں ہوئے اور انہوں نے صرف اڑسٹھ لاشوں کو غسل دیا۔
اگر یہ 200 کفن استعمال ہوئے ہوتے تو ایدھی صاحب ضرور سے اس کی گواہی دیتے اور مشرف صاحب پر اسکا الزام لگاتے۔ مگر اسکے برعکس ایدھی صاحب لال مسجد کے اس واقعے کے بعد مشرف صاحب کی بس تعریف و توصیف کرتے ہی کرتے ہیں جسکا واضح مطلب یہ ہے کہ آپ لوگ جو کفنوں کی تعداد کے بارے میں قیاس آرائیاں کر کے شکوک و شبہات پھیلانا چاہتے ہیں، وہ بالکل بے بنیاد ہیں۔

**************

3۔ اگلا الزام بی بی سی کی سائیٹ سے ہے اور وہ قبرستان میں تدفین کا حال بیان کر رہا ہے اور یہ فوٹو اس نے بنائی ہے۔
20070712042711lalmasjid_burial_2.gif



اور بی بی سی سائیٹ کے رپورٹر کا واحد منبع ہے گورکن عقیل خان، جو کہتا ہے کہ رات کے اندھیرے میں 170 لاشیں لائیں گی۔ اور تابوتوں میں دو دو لاشیں موجود تھیں۔

۔ گورکن کہتا ہے کہ رات دو بچے کا وقت تھا، تو پھر اس نے کیسے یہ 170 کی تعداد اندھیرے میں گن لی؟

۔ اور پھر سوال یہ اٹھتا ہے کہ یہ گورکن وہاں پر قبریں کھودنے پر مامور تھا یا پھر لاشیں گننے پر؟
یہ 170 لاشوں کی تعداد تو صرف وہی شخص دے سکتا ہے جو سب کام چھوڑ چھاڑ کر بس وہاں لاشیں گننے پر مامور ہو۔

۔ اور اوپر والی تصویر میں تابوت کا سائز دیکھ کربظاہر مجھے مشکل دکھائی دیتا ہے کہ ان تابوتوں میں دو دو لاشیں گھسائی جا سکتی ہیں۔

۔ یہ تمام لاشیں امانتا وہاں دفن کی گئیں جنہیں بعد میں کھول کر انکے ورثاء کے حوالے کیا گیا، تو کیا وہ سب اندھے تھے کہ انہیں یہ ایک ایک تابوت میں یہ دو دو لاشیں نظر نہیں آئیں؟

۔ اور بی بی سی کا نامہ نگار کہہ رہا ہے کہ عقیل خان کے علاوہ بہت سے دیگر گورگن وہاں موجود تھے، اور بے تحاشہ دیگر عینی شاہدین بھی [بشمول خفیہ ادارے والے]۔ چنانچہ وہاں آنے پر اور مشاہدہ کرنے پر کسی پر پابندی نہیں تھی اور سوائے گورکن عقیل خان کے کسی نے یہ 170 لاشیں آتے دیکھیں اور نہ انہیں دفناتے دیکھا اور نہ ایک ایک تابوت میں دو دو لاشیں دیکھیں۔ یہ سب کا سب صرف اور صرف عقیل خان کو نظر آیا اور باقی سب کے سب شاید اس وقت اندھے ہو گئے؟

۔ اور ستر تابوتوں میں دو دو کے حساب سے بھی 170 لاشیں نہیں سما سکتیں۔ اب تو یہ یہ گورکن بتائے کہ یہ بقیہ لاشیں کیسے لائیں گئیں اور انہیں کیسے دفن کیا گیا۔ اور ان بقیہ 100 کے قریب لاشوں کو زمین تو نہیں نگل گئی، تو پھر کہاں ہیں یہ لاشیں؟

۔ اور اس گورکن عقیل خان کے واحد بیان کے مقابلے میں وہاں پر بہت سے دیگر گورکن موجود ہیں، بہت سے پولیس اہلکار موجود ہیں، وہ سب کے سب بولنے کے لیے آج آزاد ہیں، مگر ان میں سے آج تک کسی ایک نے بھی آ کر یہ عقیل خان کے الزامات کی تصدیق نہیں کی۔

۔ اور اس سوال کے ساتھ میں آپ لوگوں کی عقلوں کو چیلنج کر رہی ہوں:
یہ بتائیں کہ جب فوج 1500 طالبات اور مزید کئی سو طالبعلموں کو لال مسجد میں ہی گاڑ سکتی تھی تو پھر اسے کیا ضرورت تھی کہ وہ ان 100 لاشوں کو قبرستان بھیجتی؟

۔ اور اس جھوٹ کا پول کھولنے کے لیے یہ بات ہی کافی ہے کہ مشرف صاحب جا چکے، اور چوہدری صاحب کی عدالت آزاد ہے، تو پھر کیوں ایسی بے حسی اور بے غیرتی طاری ہے کہ جا کر عدالت سے رجوع نہیں کیا جاتا کہ ان قبروں سے یہ بقیہ 100 لاشیں نکالی جائیں، انکو غسل دیا جائے اور انکی نماز جنازہ ادا کی جائے۔ اور اس بات کو یقینی کیوں نہیں بنایا جاتا کہ بالفرض محال اگر ایک ایک تابوت میں اگر موجود دو دو لاشوں میں ایک لاش طالبہ کی اور ایک کسی غیر محرم کی ہے تو انہیں علیحدہ کیوں نہیں کیا جاتا؟

اور عقیل خان کو اب کیوں نہیں عدالت میں لایا جاتا اور اسکا بیان نوٹ کیا جاتا؟ اور کیوں عدالت کے زور پر ان دیگر بیسیوں گورکنوں کو بلایا جاتا اور انکو اپنے بیانات درج کروانے کی ہدایت کی جاتی؟ اور گورکن تو ایک طرف، عدالت تو ان سب کے سب سادہ کپڑوں میں موجود اہلکاروں کو عدالت میں بلا کر بیان درج کروانے کا حکم دے سکتی ہے۔ ۔۔۔۔۔ یہ سب کچھ ہو سکتا ہے مگر پھر بھی کچھ نہیں ہوتا۔ کیوں؟

چنانچہ اس معاملے میں آپ لوگوں کے پاس سوائے عقیل خان کے اس بیان کے علاوہ اور کوئی ثبوت نہیں، اور اخبارات کو ایسے جھوٹے بیان ہر کوئی انتہا پسند دے سکتا ہے۔ عقیل خان نے تو اخبار کو چھوٹا جھوٹ بولا، اس عقیل خان سے کہیں بڑے جھوٹ تو شاہد مسعود، عرفان صدیقی، مسعود خان، حامد میر وغیرہ نے بولے اور پوری پوری جھوٹی غمزدہ داستانیں بیان کیں کہ کیسے ان ہزار سے زائد طالبات قتل ہوئیں۔

******************

اگلا الزام بی بی سی نے محمد اشفاق نامی شخص کا بیان کیا ہے کہ جو دعوی کر رہا ہے کہ ان لاشوں کو غسل نہیں دیا گیا بلکہ فائر برگیڈ سے پانی کا چھڑکاؤ کر دیا گیا ہے۔

اسکے جھوٹ کا پول کھولنے کے لیے عبد الستار ایدھی صاحب کا بیان کافی ہے کہ انہوں نے بذات خود ارسٹھ لاشوں کو غسل دیا۔

****************
اگلا الزام بی بی سی نے یہ لگایا ہے کہ فوج کے ترجمان نے اموات کی تعداد 75 بتلائی ہے جبکہ قبرستان میں قبریں 73 ہیں۔
تو انہی کے مطابق اس وقت آپریشن جاری تھا اور مکمل طور پر ختم نہیں ہوا تھا، اور انہوں نے ہی لکھا ہے کہ غازی کی لاش کی تدفین نہیں کی گئی بلکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال میں ہی موجود تھی۔


****************
پھر بی بی سی لکھتا ہے:


یہ ام حسان جو کہ اس فتنے کی اصل جڑوں میں سے تھیں۔ کیا یہ فرار ہوتے ہوئے اپنی 1500 طالبات کو پیچھے چھوڑ آئیں؟

**************

بی بی سی نے اگلا اعتراض یہ کیا ہے کہ کشمیر میں 50 طالبات کا پتا نہیں لگایا جا سکا ہے۔

تو یہ الزام غلط طریقے سے پیش کر کے غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے۔

۔ ان تمام طالبات نے اسلام آباد میں حکومت کے سامنے گرفتاری پیش کی تھی اور پھر ان سے کاغذات پر انکے کوائف درج کروا کر سائن کروا کر کے انہیں انکے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
پھر حکومت نے مزید انکے تحفظ کی خاطر یہ اعداد و شمار علاقائی حکومت کو بھیجے تاکہ وہ یقینی بنائیں کہ یہ طالبات اپنے اپنے گھروں تک پہنچ چکی ہیں۔
اس پر کشمیر حکومت کہہ رہی ہے کہ ابھی تک وہ ان کاغذات پر سائن کرنے والی 50 طالبات تک ابھی تک نہیں پہنچ پائے ہیں کیونکہ یا تو ان کے پتے غلط درج ہیں یا پھر نامکمل پتے ہیں۔ اس لیے کشمیر حکومت نے وزارت داخلہ سے پھر سے انکے پتے طلب کیے تھے، اور ہو سکتا ہے کہ ابتک ان پچاس طالبات کا سراغ بھی لگا لیا گیا ہو۔

چنانچہ ان طالبات کا مرنے والوں سے تعلق نہیں، بلکہ باہر آ کر کاغذات پر سائن کرنے والوں سے تعلق ہے اور صرف یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گھروں تک پہنچی ہیں یا نہیں۔

اگر آپ پھر بھی الزام لگاتے ہیں کہ حکومت نے ان طالبات کو خود قتل کروا دیا ہے اور اب خود انکی تلاش کروا رہی ہے، تو کیوں نہیں آپ عدالت میں جاتے اور حکومت کو مجبور کرتے کہ وہ ان 50 طالبات کے سائن شدہ کاغذات پیش کرے؟ خود ہی پتا چل جائے گا کہ بی بی سی جھوٹ بول رہا ہے یا سچ، یا پھر اسکی معلومات ناقص اور ادھوری ہیں۔

مجھے سمجھ نہیں آتی کہ الزامات لگانے میں تو آپ شیر ہیں، مگر جب عدالت جانے کی بات آتی ہے تاکہ ان الزامات کی بہت آسانی کے ساتھ تصدیق ہو سکے، تو آپ کی ساری ہوا نکل جاتی ہے، اور وہ کیفیت طاری ہو جاتی ہے کہ جسے معذرت کہ ساتھ میں بے حمیتی اور بے غیرتی سے ہی تعبیر کر سکتی ہوں کہ نہ اپنی ان 1500 دفن شدہ طالبات کو غسل دیتے ہیں، نہ انکی نماز جنازہ ادا کرتے ہیں اور نہ ان کی لاشوں کو نا محرم دہشتگردوں کے لاشوں سے الگ کرتے ہیں۔

*********************

میں نے پہلے تفصیلی لنک پیش کیا تھا کہ حکومت کے پاس جامعہ حفصہ کی طالبات کے بارے میں انرولمنٹ رجسٹر موجود تھا۔ بی بی سی ان طالبات کی تعداد کے بارے میں لکھتا ہے:



ویسے کہا تو جاتا ہے کہ جھوٹ بولنے کے لیے بھی عقل چاہیے ہوتی ہے۔ اور یہ چیز عقل میں مشکل سے آنی چاہیے کہ ان سترہ سو طالبات میں سے پندرہ سو کو حکومت نے قتل کروا کر مسجد میں ہی گاڑ دیا ہے۔ افسوس کہ ملا حضرات کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے اور وہ برین واشنگ کے ایسے ماہر ہیں کہ انسان خود کش حملوں تک تیار ہو جاتا ہے۔ چنانچہ ان 1500 طالبات کے قتل کا شوشہ چھوڑنا اور اس کو عوام کے ذہنوں میں ذہن نشین کروانا ملا حضرات کے لیے مشکل ثابت نہیں ہوا۔اس سلسلے میں انہیں عرفان صدیقی اور حامد میر جیسے رائیٹ ونگ میڈیا کے لوگوں کی بھرپور حمایت حاصل رہی۔

السلام علیکم سسٹر ۔۔ میں آپ کی باتوں سے سو فیصد متفق ہوں۔۔۔۔۔۔ اللہ رب العزت اس عظیم کارنامے کے لیئے پرویز مشرف سید کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔۔آمین اور انہیں اور ان کے گھر والوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔۔۔آمین۔۔

سدا خوش رہیں آپ۔۔۔
 

مہوش علی

لائبریرین
از موجو:
محترم بہن جو کسی سے محبت کرتا ہے نا جب اسکے محبوب یا پسند کو کوئی شب و ستم تو دور کی بات اس کا نقص بھی بیان کردے تو غصہ اور نفرت دل میں پیدا ہوتی ہے اور آپ نے بہت ہی سخت جملے ان لوگوں‌کے لیے استعمال کیے ہیں؟‌ اللہ نے تو قرآن میں‌کہا ہے
[/font]لا تسبو الذین یدعون من دون اللہ فیسبو اللہ عدوا بغیر علم
اللہ کے علاوہ یہ لوگ جن کو پکارتے ہیں انہیں‌گالی نہ دو انجانے میں یہ اللہ سچے رب کو گالی دیں گے

بھائی جی، معذرت کہ میں نے کسی کو گالی نہیں دی ہے بلکہ ہر چیز دلیل کے ساتھ اور انصاف کے ساتھ پیش کی ہے۔
اگر ان لوگوں نے افتراء و بہتان کے دفتر کھولے ہیں تو اس چیز کو افتراء و بہتان ہی کہا جائے گا اور یہ ہرگز گالی نہیں ہے۔
اگر کسی پر زنا کا افتراء لگایا جائے تو شریعت میں اسکی سزا مقرر ہے۔
مگر میری کم علمی ہے کہ مجھے علم نہیں کہ شریعت میں ایسے افتراء پردازوں کی کیا سزا ہے جو کہ کسی پر جان بوجھ کر قتل کا جھوٹا الزام لگائیں۔ اگر آپ کو علم ہو تو براہ مہربانی مجھے مطلع فرمائیے۔

نیز بھائی صاحب، کیا عزت صرف غازی برادران اور جامعہ حفصہ کی افتراء پرادز طالبات ہی کی ہے؟ کیا دوسروں کی عزت عزت نہیں ہوتی۔ جو کچھ یہاں پر مشرف صاحب کے لکھا جاتا ہے اس کے بعد اس قرآنی آیت کو آپ پھر دوبارہ پڑھیے:

لا تسبو الذین یدعون من دون اللہ فیسبو اللہ عدوا بغیر علم
اللہ کے علاوہ یہ لوگ جن کو پکارتے ہیں انہیں‌گالی نہ دو انجانے میں یہ اللہ سچے رب کو گالی دیں گے

محترم بھائی صاحب،
۔ کیا یہ قرآنی آیت صرف اور صرف فریق مخالف کے لیے ہے اور آپ کے اپنے لوگوں پر سے کیا یہ ساقط ہے؟
۔ اور دو سال تک جب نان سٹاپ پروپیگنڈہ اور جھوٹ و بہتان کو پھیلانے کے بعد جب آج بھی اسی تندہی سے رائیٹ ونگ میڈیا یہ جھوٹ بول رہا ہے تو کوئی اعتراض نہیں، مگر جب ہم حقائق کو دلائل سے ثابت کرنا چاہیں تو صرف ہم سے کہا جائے کہ معاملہ پرانا ہے اور اس پر انصاف مانگنے کا فائدہ کا کیا ہے؟

از موجو:
میری بہن پھر تو جن لوگوں‌پر الزام لگے ہیں‌انہیں عدالت کا دروازہ کھٹکانا چاہیے اور عدالت دونوں فریقوں کے دلائل اور ثبوت دیکھے۔

یہ تو آپ نے بہت زیادتی کر دی۔ قتل کا دعوی کرنے والے مدعی آپ ہیں۔ اور عدالت میں جانا آپ کی ذمہ داری ہے نا کہ فریق مخالف کی۔ اور بطور مسلمان آپ پر فرض و لازم ہے کہ ان مردہ طالبات کو لال مسجد کے فرش سے نکال کر انہیں غسل دیں، ان پر نمازہ جنازہ پڑھائیں، ان کو نامحرموں سے الگ کر کے دفنائیں اور عدالت اور میڈیا میں یہ ساری روئیداد دکھائیں۔ کیا یہ طالبات اسکی مستحق نہیں کہ ان کے ساتھ یہ برتاؤ کیا جائے اور انکی آخری اسلامی رسومات پوری کی جائیں؟

حیرت ہے کہ رونا صرف یہ رویا جاتا ہے کہ آپریشن کے وقت حکومت نے میڈیا کو آپریشن کے لائیو کوریج کرنے نہ دی، مگر اب جبکہ پوری مسجد آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے اور آپکے اپنے ممدوح افتخار چوہدری کی عدالت ہے، تو پھر ان طالبات سے ایسا سلوک کیوں؟

بحت برائے بحث کا فائدہ نہیں۔ میری نصیحت پھر بھی آپ کو یہ ہی ہے کہ سادگی سے سچ بات کو قبول کر لیں کہ اسی میں دنیا و آخرت کا فائدہ ہے۔
*******************

ویسے آپ سب حضرات مل کے 1 بیچاری مہوش علی کے پیچھے کیوں پڑ گئے ھیں

شکریہ خوشی بہن، مگر آپ پریشان نہ ہوں کیونکہ لسٹ لانے کی بجائے جو یہ ذاتی حملے کر رہے ہیں اور آئیں بائیں شائیں کرنے کے لیے لولے لنگڑے بہانے لے کر آ رہے ہیں، تو ان سے مجھے ہرگز کوئی فرق نہیں پڑ رہا، بلکہ ہر پوسٹ کے ساتھ یہ مزید ایکسپوز ہی ہوتے جا رہے ہیں۔

چنانچہ آپ بالکل فکر نہ کریں اور یقیں رکھیں کہ میں اتنی بے وقوف نہیں کہ انکی سطح پر آ کر بحث کر کے انکے جال میں الجھوں۔

میرا فرض پیغام پہنچانا اور حق کو آشکار کرنا تھا اور اللہ کے فضل و کرم سے میں اس میں مکمل طور پر کامیاب ہوں اور مطمئین ہوں۔ اور یہ میرا فرض نہیں کہ کسی سے بات منواؤں۔ اور جنہیں ہدایت حاصل کرنا تھی، انہوں نے حاصل کر لی ہے اور ان تک اللہ کا شکر ہے کہ پیغام حق پہنچ چکا ہے۔

بہرحال جہاں ایک طرف پیغام حق پہنچانے پر خوشی اور اطمنان ہے، وہیں پر آپ میں سے بہت سوں کے ساتھ اچھی رفاقت ہے، مگر جو خسارے کا سودا آپ لوگ اس معاملے میں کر گئے ہیں اس پر بہرحال تاسف بھی ہے۔

کاش جتنا زور اور جنون مجھ پر الزامات لگانے پر دکھایا گیا ہے، اگر اسکی بجائے لسٹ مہیا کرنے پر لگا دیا جاتا،۔۔۔۔۔ یا پھر اللہ کو گواہ مان کر سادگی سے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہوتا تو یقینا یہ فائدے کا سودا رہتا۔

***************

کاشفی بھائی، عین عین بھائی،۔۔۔

اللہ آپ کو لوگوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ امین۔

آپ لوگوں سے گذارش ہے کہ آپ لوگ اس تھریڈ میں ہرگز کسی بحث برائے بحث میں ملوث نہ ہوں۔ بلکہ فقط یہ کوشش کریں کہ ای میل کے ذریعے یا دیگر طریقوں یہ پیغام زیادہ سے زیادہ دوسرے لوگوں تک پہنچ سکے۔

والسلام۔
 

زین

لائبریرین
آج ایک جگہ یہ پڑھا
"بعض مقررین کی تحریروں اور تقریروں ‌میں گہرائی کم اور لمبائی زیادہ ہوتی ہے"
 

راشد احمد

محفلین
پرویز مشرف ایک شریف اور نیک دل انسان ہے۔
اس نے کبھی بے گناہوں کا خون پانی کی طرح نہیں بہایا
اس نے چیف جسٹس کو معزول نہیں کیا۔
اس نے جامعہ حفصہ کی طالبات کو آنچ تک نہیں آنے دی۔
اس نے پاکستانیوں کو ڈالر کے عوض امریکہ کے حوالے نہیں کیا۔
اس نے چک شہزاد میں سستی بجلی نہیں‌لگوائی اور نہ ہی پانچ لاکھ روپے کا بل واپڈا کو ادا کرنا ہے




باقی تسی سمجھ ای گئے او
 
پرویز مشرف ایک شریف اور نیک دل انسان ہے۔
اس نے کبھی بے گناہوں کا خون پانی کی طرح نہیں بہایا
اس نے چیف جسٹس کو معزول نہیں کیا۔
اس نے جامعہ حفصہ کی طالبات کو آنچ تک نہیں آنے دی۔
اس نے پاکستانیوں کو ڈالر کے عوض امریکہ کے حوالے نہیں کیا۔
اس نے چک شہزاد میں سستی بجلی نہیں‌لگوائی اور نہ ہی پانچ لاکھ روپے کا بل واپڈا کو ادا کرنا ہے




باقی تسی سمجھ ای گئے او

انگریزی میں‌کہتے ہیں Lesser Evil یہی کچھ مشرف کے لئے بھی کہا جا سکتا ہے، لیکن پاکستان کے دیگر نام نہاد سیاسی رہنماؤں کے بارے میں کیا نیک خیالات ہیں اور مشرف کی جو فہرست پیش کی گئی ہے یہاں کیا دیگر لوگوں نے بھی ملک کو اسی توازن سے لوٹا ہے یا زیادہ۔ بجلی کے بل کے مقابلے میں زرداری کے چار سو ملین ڈالر کے اثاثے، نواز شریف کے محلات و فیکٹریاں، اور وڈیروں کی جاگیریں شاید یہ حق حلال کی کمائی کا ہی نتیجہ ہے ،ادھر پاکستان آج بھی کاسہ ء گدائی لے کر مغرب کی جانب دوڑ رہا ہے۔ یہ سبھی ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں بس دیکھنا یہ ہے کہ کون '' کم شیطان '' ہے۔
 

گرائیں

محفلین
انگریزی میں‌کہتے ہیں lesser evil یہی کچھ مشرف کے لئے بھی کہا جا سکتا ہے، لیکن پاکستان کے دیگر نام نہاد سیاسی رہنماؤں کے بارے میں کیا نیک خیالات ہیں اور مشرف کی جو فہرست پیش کی گئی ہے یہاں کیا دیگر لوگوں نے بھی ملک کو اسی توازن سے لوٹا ہے یا زیادہ۔ بجلی کے بل کے مقابلے میں زرداری کے چار سو ملین ڈالر کے اثاثے، نواز شریف کے محلات و فیکٹریاں، اور وڈیروں کی جاگیریں شاید یہ حق حلال کی کمائی کا ہی نتیجہ ہے ،ادھر پاکستان آج بھی کاسہ ء گدائی لے کر مغرب کی جانب دوڑ رہا ہے۔ یہ سبھی ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں بس دیکھنا یہ ہے کہ کون '' کم شیطان '' ہے۔

کیا آپ کو یقین ہے آپ نے الطاف حسین کو جان بوجھ کر نظر انداز نہیں کیا؟

انصاف کا تقاضہ ہے کہ سب بُروں کو برا کہا جائے۔ اور سب اچھوں کو اچھا کہا جائے۔
 

گرائیں

محفلین
شکریہ خوشی بہن، مگر آپ پریشان نہ ہوں کیونکہ لسٹ لانے کی بجائے جو یہ ذاتی حملے کر رہے ہیں اور آئیں بائیں شائیں کرنے کے لیے لولے لنگڑے بہانے لے کر آ رہے ہیں، تو ان سے مجھے ہرگز کوئی فرق نہیں پڑ رہا، بلکہ ہر پوسٹ کے ساتھ یہ مزید ایکسپوز ہی ہوتے جا رہے ہیں۔

چنانچہ آپ بالکل فکر نہ کریں اور یقیں رکھیں کہ میں اتنی بے وقوف نہیں کہ انکی سطح پر آ کر بحث کر کے انکے جال میں الجھوں۔

میرا فرض پیغام پہنچانا اور حق کو آشکار کرنا تھا اور اللہ کے فضل و کرم سے میں اس میں مکمل طور پر کامیاب ہوں اور مطمئین ہوں۔ اور یہ میرا فرض نہیں کہ کسی سے بات منواؤں۔ اور جنہیں ہدایت حاصل کرنا تھی، انہوں نے حاصل کر لی ہے اور ان تک اللہ کا شکر ہے کہ پیغام حق پہنچ چکا ہے۔

بہرحال جہاں ایک طرف پیغام حق پہنچانے پر خوشی اور اطمنان ہے، وہیں پر آپ میں سے بہت سوں کے ساتھ اچھی رفاقت ہے، مگر جو خسارے کا سودا آپ لوگ اس معاملے میں کر گئے ہیں اس پر بہرحال تاسف بھی ہے۔

کاش جتنا زور اور جنون مجھ پر الزامات لگانے پر دکھایا گیا ہے، اگر اسکی بجائے لسٹ مہیا کرنے پر لگا دیا جاتا،۔۔۔۔۔ یا پھر اللہ کو گواہ مان کر سادگی سے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہوتا تو یقینا یہ فائدے کا سودا رہتا۔

کیا الزام لگائے آپ پر؟

ایک ہی تو درخواست کی تھی کہ جو بے گناہ دشت لیلی میں بغیر مقدمہ چلائے مار ڈالے گئے، ان بے گناہوں کے قتل عام کی مذمت کریں۔ کب کریں گی آپ؟

اور آپ ہم سب کی مسلسل تذلیل کئے جا رہی ہیں محترمہ، جب آپ یہ کہتی ہیں کہ

چنانچہ آپ بالکل فکر نہ کریں اور یقیں رکھیں کہ میں اتنی بے وقوف نہیں کہ انکی سطح پر آ کر بحث کر کے انکے جال میں الجھوں۔
کیا یہ ہماری تذلیل نہیں ہے؟
کہاں ہے محفل کی انتظامیہ جو ایک ممبر کے متکبرانہ روئے کا نوٹس نہیں لے رہی؟ ہم سب اپنی اپنی جگہ پر اچھے گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اختلاف رائے اپنی جگہ پر، مگر اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ یہ محترمہ مسلسل ہماری تذلیل کرتی رہیں۔

میں محفل انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مہوش علی کے اس روئیے کا نوٹس لیا جائے اور ان کو وارننگ دی جائے۔ ان کے اس روئیے کی شکایت ایک ممبر ابن حسن صاحب بھی کر چکے ہیں۔

نبیل، کیا آپ یہ پڑھ رہے ہیں؟ ہم تو صرف ان کے عورت ہونے کی وجہ سے چپ ہیں، ورنہ اگر ہم کچھ کہنے کو آ گئے تو محترمہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گی۔

ان کو وارننگ دی جائے کہ آئندہ بحث کے دوران اپنی حدود و قیود میں رہیں۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم یہ سوچنے میں حق بجانب ہوں گے کہ محفل انتظامیہ جانب داری سے کام لے رہی ہے۔۔۔
 

arifkarim

معطل
اس سطحی قسم کی بحث کا کوئی نتیجہ نہ پہلے نکلا ہے اور نہ اب نکلنا ہے۔ جو افراد اس لایعنی بحث میں‌شریک ہیں، وہ اس دنیا میں‌صرف ٹائم ضائع کرنے آئے ہیں:)
 
اس سطحی قسم کی بحث کا کوئی نتیجہ نہ پہلے نکلا ہے اور نہ اب نکلنا ہے۔ جو افراد اس لایعنی بحث میں‌شریک ہیں، وہ اس دنیا میں‌صرف ٹائم ضائع کرنے آئے ہیں:)

کام کی بات کی ہے آپ نے جناب عارف صاحب

ایسا لگتا ہے جیسے موضوع کوئی بھی ہو مختلف لابیز ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں
 

طالوت

محفلین
مری بھی مت ماری گئی ہے ۔ پکرنی سونڈ تھی اور دم پکڑے بیٹھا ہوں ۔ مجھے ذرا اس خبر کا لنک فراہم کر دیں کہ جس میں کسی نے جذبہ ایمانی کے جذبات میں بہہ کر ایک ہزار سے زائد طالبات کے خون ناحق بہانے کا ذکر کیا ہے ۔ پہلے ذرا یہ تو دیکھیں کہ یہ ہے کون کیسا دعوٰی ہے ۔
وسلام

میری تو سنتا ہی کوئی نہیں اسلئے تو میں پاکستان سے یہاں آ گیا :noxxx: ۔ بڑا ڈھونڈا مگر جب 1500 طالبات کی شہادت / ہلاکت/ جابحق ہونے کی خبر ڈھونڈتا ہوں تو مہوش علی ہی کا دھاگہ سامنے آ جاتا ہے ۔ مزید تلاش پر یہ حاصل ہوا ہے ۔
1500 سے زائد طلباء و طالبات غائب ہیں، صحیح اور حقیقی صورحال جاننے میں حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہیں،تحفظ طالبات کمیٹی:
اردو پوائینٹ کی اس خبر میں 1500 طلباء و طالبات کے غائب ہونے کا دعوٰی اور ساتھ مطالبہ کے صحیح صورتحال سے آگاہ ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔ (براہ کرم کسی تبصرے سے پہلے آنکھیں کھول کر خبر پڑھی جائے)
تحریر : نوید مسعود ہاشمی
کافی تلاش و بسیار کے بعد ایک فورم پر نوید مسعود ہاشمی کی تحریر میں 1500 طلبہ و طالبات کو خون میں نہلانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ بھی ایک فون کال سے جو کسی مدرسے کی بچی نے ان موصوف کو کی تھی ۔ اس کو بھی نہ تو درست دعوٰی قرار دیا جا سکتا ہے اور نہ خبر۔ غالبا موصوف جنگ اخبار میں کالم لکھتے ہیں بہرحال یہ بھی خبر کے اس معیار پر پورا نہیں اترتی جس کی تلاش مہوش بی بی کو ہو ۔
شکاری کا بلاگ
ایک دعوٰی شکار کے بلاگ پر ہے ۔ اگر اسے بھی خبر کی حیثیت حاصل ہے تو ایسے ایسے دعوے اور ثبوت پیش کئے جا سکتے ہیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ نہ پوچھیں ۔

مجھے تو ابھی تک کوئی ڈھنگ کی خبر نہیں ملی کہ جس میں کہا گیا ہو کہ کسی نے 1500 طالبات کی شہادت کا ذکر کیا ہے ۔ اگر کسی کے علم میں ہو تو پیش کرے ورنہ مہوش بی بی تو کریں گی ہی کہ ان کی ذمہ داری مگر براہ کرم خبر اردو میں اور کوئی مستند حوالہ درکار ہے ۔ ورنہ میں اس کو بھی ایسا ہی سمجھوں گا جیسا کہ "جاگ پنجابی جاگ" کے آپ کے نعروں میں تلاش کے بعد چوہا بھی نہ نکلا تھا کجا کہ ہاتھی نکلتا ۔ اور جن معزز اراکین کو ان سے ضروری ہمدردیاں ہو‌رہی ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ شکریے کے بٹن دبانے اور متفق ہونے سے پہلے سابقہ ریکارڈ کی چھان بین ضرور کریں ایسے کافی دعوے یہاں پیش کیئے جا چکے ہیں ۔ جو احباب 'مشرف با اسلام" ہو چکے ہیں ان سے مودبانہ گزارش ہے کہ بی بی بابا اور دیگر کے چٹھے کٹھے کھولنے کے کئی ایک دھاگے کھولے جا چکے ہیں مزید بھی کھولے جا سکتیں ہیں آپ ہمیں اپنا ہمرکاب پائیں گے ۔ انشاء اللہ ۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
اس سطحی قسم کی بحث کا کوئی نتیجہ نہ پہلے نکلا ہے اور نہ اب نکلنا ہے۔ جو افراد اس لایعنی بحث میں‌شریک ہیں، وہ اس دنیا میں‌صرف ٹائم ضائع کرنے آئے ہیں:)

حضرت آپ تو جانتے ہوں گے اگر ایسی تحریریں جمع ہوتی رہیں تو اس ڈھیر میں اصل بات گم ہو کر رہ جائے گی اور یہ بھی ان افسانوں کی طرح حقیقت ہو جائے گی جیسے افسانے اس وقت دنیا میں گردش کر رہے جن میں ایک" اسلامی" ہے اور دوسرا غیر اسلامی ۔ اور ایسے ہی کئی ایک ۔ اسلئے وقت تو ضائع ہو رہا ہے سچ مچ مگر اس قدر نہیں ۔ ورنہ وقت تو آپ بھی بہت ضائع کرتے ہیں کبھی دس بیس ہزار سال پہلے ایٹمی جنگ کروا کے اور کبھی نازیوں کو چالیس کی دہائی میں چاند پر پہنچا کے ;)
وسلام
 

طالوت

محفلین
اب دیکھئے یہ محترمہ کس نئے عنوان کے تحت کن نئے اسرار سے پردہ اٹھائیں گی۔
ہائیں :eek: کھیل ختم ؟ پیسہ ہضم ؟ ۔ حضرت ابھی تو وہ خبر ہی مل کے نہیں دے رہی ۔
تذلیل سے پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ تذلیل نہیں ہوتی ، اگرچہ اس موقع پر مجھے بہت سی ضرب المثال یاد آ رہی ہیں مگر
"میں رو رو کے سچیاں نئیں ہونا" ۔ یہ سارا کھیل وہ ہے جو ہے ۔ آپ جب بھی اس قسم کی معلومات کی تلاش میں نکلیں گے آپ کو اس قسم کے بے تکے مراسلے مل جائیں گے اور اگر آپ میری طرح سست ہیں تو اسی کو حق سمجھ کر ڈھول بجائیں گے ورنہ حقیقت کو جاننے کی کوشش کریں گے ۔ یہی کچھ میں وکیپیڈیا پر بھی دیکھ رہا ہوں ۔ کہ جھوٹ اس تسلسل سے بولو اور اتنا پراپگینڈا کرو کہ اگر کوئی ہم سا کم عقل و علم کچھ ڈھونڈے تو اس کو وہی ملے جو یہ چاہیں ۔
وسلام
 

زیک

مسافر
یہ تھریڈ اس قابل تو نہیں کہ میں یہاں کچھ لکھوں‌ مگر مشرف اور ضامعہ حفصہ دونوں کے مخالف کی حیثیت سے یہ ضرور سوچتا ہوں کہ کیا اپریشن کے وقت وہاں موجود لوگوں کی کوئ فہرست بنی تھی؟ ان لوگوں کی جن کی لاشیں دستیاب ہوئیں؟ ان کی جو زندہ باہر آئے؟ مدرسے میں رہنے والوں کی؟

ممکن ہے یہ سب ہوا ہو اور میری نظر سے نہ گزرا ہو کہ میں پاکستانی خبروں کو اب باقاعدگی سے نہیں‌ پڑھتا۔
 

arifkarim

معطل
ورنہ وقت تو آپ بھی بہت ضائع کرتے ہیں کبھی دس بیس ہزار سال پہلے ایٹمی جنگ کروا کے اور کبھی نازیوں کو چالیس کی دہائی میں چاند پر پہنچا کے ;)
وسلام

ہاہاہا، میرا کام صرف مین اسٹریم سائنس اور تاریخ کو چیلنج کرنا ہے تاکہ نئی تحقیقاتی جائزوں کی مدد سے جدید علوم دریافت ہوں‌سکیں۔ اسکی نسبت آپ لوگ سامنے نظر آنے والی حقیقت کو نظر انداز کرکے سیاست میں ڈوب گئے ہیں:(
 

خوشی

محفلین
میرا خیال ھے 1 دوسرے پہ نکتہ چینی کی بجائے جو حقیقت ھے وہ بیان کی جائے تو بہتر ہو گا لڑنے جھگڑنے کو اور بہت سے میدان ھیں ہم اس محفل کو کیوں پانی پت کا میدان بنا دیں ، بہت سے لوگ تو سارے دن کے تھکے ماندے اپنی تھکن دور کرنے کچھ ادبی تھریر پڑھنے اور تھوڑی معلومات حاصل کرنے کے ساتھ گپ شپ کرنے کی غرض سے آتے ھیں ان کا ہی خیال کر لیں
 

طالوت

محفلین
یہ تھریڈ اس قابل تو نہیں کہ میں یہاں کچھ لکھوں‌ مگر مشرف اور ضامعہ حفصہ دونوں کے مخالف کی حیثیت سے یہ ضرور سوچتا ہوں کہ کیا اپریشن کے وقت وہاں موجود لوگوں کی کوئ فہرست بنی تھی؟ ان لوگوں کی جن کی لاشیں دستیاب ہوئیں؟ ان کی جو زندہ باہر آئے؟ مدرسے میں رہنے والوں کی؟

ممکن ہے یہ سب ہوا ہو اور میری نظر سے نہ گزرا ہو کہ میں پاکستانی خبروں کو اب باقاعدگی سے نہیں‌ پڑھتا۔
طلباء و طالبات کی فہرست دستیاب ہے مگر شاید کبھی منطر عام پر نہیں آئی جس میں طلباء و طالبات کی تعداد کا ذکر موجود ہے جس کا حوالہ میں اوپر دے چکا ہوں ۔ البتہ مقتولین اور زندہ بچ جانے والوں کے بارے میں کوئی مستند بات کبھی سامنے نہیں آئی اور نہ ہی آنے کی امید ہے ۔ تاہم اتنا ضرور ہے جامعہ حفصہ والوں کے اقدامات کو جس طرح کسی صورت درست قرار نہیں دیا جا سکتا اسی طرح اس طرز کے آپریشن کا بھی کوئی جواز نہیں بنتا ۔ دونوں طرف سے ظلم ہوا مگر فوجی آپریشن کے ظلم کا کوئی مقابلہ نہیں ۔ اور مشرف نے یہ سب کیوں کیا اسے بار بار کیا دہرانا ۔
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top