جامعہ حفصہ کی گمشدہ طالبات کی لسٹ اور جھوٹ کا پلندہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

arifkarim

معطل
میرا خیال ھے 1 دوسرے پہ نکتہ چینی کی بجائے جو حقیقت ھے وہ بیان کی جائے تو بہتر ہو گا لڑنے جھگڑنے کو اور بہت سے میدان ھیں ہم اس محفل کو کیوں پانی پت کا میدان بنا دیں ، بہت سے لوگ تو سارے دن کے تھکے ماندے اپنی تھکن دور کرنے کچھ ادبی تھریر پڑھنے اور تھوڑی معلومات حاصل کرنے کے ساتھ گپ شپ کرنے کی غرض سے آتے ھیں ان کا ہی خیال کر لیں

خوشی، اگر آپ یہاں کے مذہبی سیکشنز پر اسوقت آتے جب وہاں حق رائے کی آزادی تھی۔ تب آپ دیکھتے کہ یہاں کچھ لوگ صرف "ساس بہو" کی جنگ کرنے آتے ہیں :yawn:
 

خوشی

محفلین
اووووووووووو شکر ھے می‫‫ دیر سے آئی ، ویسے بھی جہاں تک مذہب کا تعلق ھے میں سمجھتی ہوں یہ خالصتا بندے اور خدا کا معاملہ ہوتا ھے میں ایسی بحث میں نہیں پڑتی ، اور یہ فورم اردو لکھنے پڑھنے بولنے والوں کے لئے ھے نہ کہ کسی مذہب یا فرقے کے لئے ، کم از کم میں ایسا سمجھتی ہوں
 

طالوت

محفلین
ہاہاہا، میرا کام صرف مین اسٹریم سائنس اور تاریخ کو چیلنج کرنا ہے تاکہ نئی تحقیقاتی جائزوں کی مدد سے جدید علوم دریافت ہوں‌سکیں۔ اسکی نسبت آپ لوگ سامنے نظر آنے والی حقیقت کو نظر انداز کرکے سیاست میں ڈوب گئے ہیں:(
سیاست بھی ہماری زندگی میں شامل ہے اور بڑی اچھی طرح سے شامل ہے ہتھیلی پر سرسوں نہیں جمتی جو آپ جمانا چا رہے ہیں میں نے بھی کوشش کی تھی نہیں جمی ۔ ہماری سادہ لوح عوام جسے وہی گھسے پٹے سیاستدان ہر بار بےوقوف بنا لیتے ہیں ۔ تو وہ ایسے جھوٹ کے پلندوں سے کیوں متاثر نہ ہوں گے ۔ اسلئے ایسی بے تکی بحثوں میں کودنا پڑتا ہے اور بے تکے جوابات دینا پڑتے ہین ۔
وسلام
 

arifkarim

معطل
سیاست بھی ہماری زندگی میں شامل ہے اور بڑی اچھی طرح سے شامل ہے ہتھیلی پر سرسوں نہیں جمتی جو آپ جمانا چا رہے ہیں میں نے بھی کوشش کی تھی نہیں جمی ۔ ہماری سادہ لوح عوام جسے وہی گھسے پٹے سیاستدان ہر بار بےوقوف بنا لیتے ہیں ۔ تو وہ ایسے جھوٹ کے پلندوں سے کیوں متاثر نہ ہوں گے ۔ اسلئے ایسی بے تکی بحثوں میں کودنا پڑتا ہے اور بے تکے جوابات دینا پڑتے ہین ۔
وسلام

ارے واہ۔ یہ تو آپنے بیکار مباحثہ کو طول دینے کیلئے بہت اچھی منطق نکالی کہ عوام سادہ لوح ہے۔ :confused:یعنی سادہ لوح عوام کو سمجھانے کیلئے انکے لیول پر اتر کر جگت بازی کرتے رہیں، حالانکہ ہم جانتے ہیں کہ نتیجہ وہی صفر نکلنا ہے۔:idontknow:
میرا خیال ہے کہ اگر سیاست کی بجائے حقائق کے ذریعہ عوام کا شعور بلند کیا جائے تو انکے درجہ پر پہنچنے کی نوبت نہ آئی گی۔ مہوش سسٹر بھی اپنے پر لگے ہوئے کاؤنٹر حملوں کا جواب اسی لئے نہیں دیتیں کہ انکے مطابق باقی لوگ "انکے" درجہ سے نیچے ہیں۔ اسلئے میں جاننا چاہوں گا پھر انکا اس فارم پر سیاسی دھاگے کھولنے کا مقصد کیا ہے؟! :chatterbox:
 

کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی، عین عین بھائی،۔۔۔

اللہ آپ کو لوگوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

آپ لوگوں سے گذارش ہے کہ آپ لوگ اس تھریڈ میں ہرگز کسی بحث برائے بحث میں ملوث نہ ہوں۔ بلکہ فقط یہ کوشش کریں کہ ای میل کے ذریعے یا دیگر طریقوں یہ پیغام زیادہ سے زیادہ دوسرے لوگوں تک پہنچ سکے۔

والسلام۔

جی سسٹر۔۔ بالکل ۔۔۔ بحث برائے بحث کرنے کے لئے میرے پاس فالتو ٹائم نہیں ہے۔۔۔ اور ویسے بھی بحث کرنے سے کوئی فائدہ نہیں۔۔۔دعا کے لیئے جزاک اللہ۔ خوش رہیں۔۔۔ :happy:
 

مغزل

محفلین
پرویز مشرف ایک شریف اور نیک دل انسان ہے۔
اس نے کبھی بے گناہوں کا خون پانی کی طرح نہیں بہایا
اس نے چیف جسٹس کو معزول نہیں کیا۔
اس نے جامعہ حفصہ کی طالبات کو آنچ تک نہیں آنے دی۔
اس نے پاکستانیوں کو ڈالر کے عوض امریکہ کے حوالے نہیں کیا۔
اس نے چک شہزاد میں سستی بجلی نہیں‌لگوائی اور نہ ہی پانچ لاکھ روپے کا بل واپڈا کو ادا کرنا ہے

باقی تسی سمجھ ای گئے او


میں مہوش بہن کے وسیلہ جلیلہ سے فیوض و برکات سمیٹتے ہوئے مشرف کے ’’ پوتر ‘‘ ہونے پر ایمان لاتا ہوں، مشرف انکل ، کائنات کے سب سے معصوم ترین فرد ہیں۔:rollingonthefloor:
 

راشد احمد

محفلین
انگریزی میں‌کہتے ہیں lesser evil یہی کچھ مشرف کے لئے بھی کہا جا سکتا ہے، لیکن پاکستان کے دیگر نام نہاد سیاسی رہنماؤں کے بارے میں کیا نیک خیالات ہیں اور مشرف کی جو فہرست پیش کی گئی ہے یہاں کیا دیگر لوگوں نے بھی ملک کو اسی توازن سے لوٹا ہے یا زیادہ۔ بجلی کے بل کے مقابلے میں زرداری کے چار سو ملین ڈالر کے اثاثے، نواز شریف کے محلات و فیکٹریاں، اور وڈیروں کی جاگیریں شاید یہ حق حلال کی کمائی کا ہی نتیجہ ہے ،ادھر پاکستان آج بھی کاسہ ء گدائی لے کر مغرب کی جانب دوڑ رہا ہے۔ یہ سبھی ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں بس دیکھنا یہ ہے کہ کون '' کم شیطان '' ہے۔

ایوب خان آیا تو لوگوں نے کہا کہ یہ ٹھیک شخص نہیں‌ہے
یحیٰی خان آیا تو کہا گیا کہ یہ ایوب خان بہتر تھا
ضیاء الحق آیا تو لوگوں نے کہا کہ بھٹو ٹھیک تھا
بے نظیر اور نواز شریف آئے تو اگر نواز شریف حکومت میں ہوتے تھے تو بے نظیر ٹھیک لگتی تھی۔ اگر بے نظیر آتی تو نواز شریف بہتر لگتا تھا۔ بعد میں مشرف آیا تو لوگوں نے مٹھائیاں بانٹیں اور اسے نجات دہندہ سمجھا پھر زرداری آیا تو لوگوں نے مشرف کو درست کہنا شروع کردیا۔

میں سمجھتا ہوں کہ یہ رویے پاکستان کے لئے اچھے نہیں‌ہیں۔
 

ابو کاشان

محفلین
یہ تھریڈ اس قابل تو نہیں کہ میں یہاں کچھ لکھوں‌ مگر مشرف اور ضامعہ حفصہ دونوں کے مخالف کی حیثیت سے یہ ضرور سوچتا ہوں کہ کیا اپریشن کے وقت وہاں موجود لوگوں کی کوئ فہرست بنی تھی؟ ان لوگوں کی جن کی لاشیں دستیاب ہوئیں؟ ان کی جو زندہ باہر آئے؟ مدرسے میں رہنے والوں کی؟

ممکن ہے یہ سب ہوا ہو اور میری نظر سے نہ گزرا ہو کہ میں پاکستانی خبروں کو اب باقاعدگی سے نہیں‌ پڑھتا۔

بے لاگ تبصرہ
کیا اب بھی اس دھاگے کو جاری رکھا جائے گا؟
 

گرائیں

محفلین
واقعی جاری رکھنے کا تو فائدہ نظر نہیں آتا ، مگر اس دھاگے کو مقفل نہ کیا جائے، شاید کہ مہوش صاحبہ ان سوالات کے جواب دے ہی دیں جو موجو صاحب نے ان سے پوچھے ہیں اور جنھیں وہ حق گوئی اور انصاف پسندی اور بے باکی کے نام پر خوبصورتی سے گول کر گئی ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
مہوش سسٹر بھی اپنے پر لگے ہوئے کاؤنٹر حملوں کا جواب اسی لئے نہیں دیتیں کہ انکے مطابق باقی لوگ "انکے" درجہ سے نیچے ہیں

عارف،

جب بھی کسی موضوع پر انصاف کی نیت سے بحث کی جاتی ہے، تو اس بحث کا ایک سٹینڈرڈ ہوتا ہے [چاہے یہ ہماری عام زندگیوں میں ہو یا عدالت میں]۔ اور یہ سٹینڈرڈ یہ ہے کہ جو کہ اللہ نے قرآن میں بیان فرمایا ہے " دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو"۔

جب بھی کوئی تحریر اس دلیل لانے کے قرآنی پیغام پر پوری نہیں اترتی ہو، اور دلیل کی بجائے ذاتی حملے شروع کر دیے جائیں، تو ایسی ہر تحریر معیار سے گری ہوئی تحریر ہے۔

یہاں پر ہم بات اسی قرآنی معیار کی بحث یا تحریر کی کر رہے ہیں اور ذاتی زندگی میں آپ لوگ ہو سکتا ہے کہ تقوی و پرہیزگاری میں مجھ سے کہیں بلند ہوں اور میں تو اپنے رب کی گناہگار مخلوق ہوں جو عاجزی سے اسکے جود و کرم کی امید رکھتی ہوں۔

چنانچہ یہاں بات میری ذاتی زندگی کی نہیں بلکہ ایک موضوع سے انصاف کی ہو رہی ہے، اور جب کسی موضوع سے متعلق میرے لائے ہوئے دلائل کے جواب میں دلائل لانے کی بجائے ان دلائل اور موضوع سے گمراہ کرنے کے لیے مجھ پر حملے شروع کیے جائیں گے تو یہ اُس قرآنی پیغام کے خلاف ہے جس میں سٹینڈرڈ یہ دیا جا رہا ہے کہ "دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو۔"

*******************

اور عارف، میں نے اپنی کسی تحریر میں آپ پر کوئی تنقید نہیں کی ہے کیونکہ آپ نے اپنی کسی بھی تحریر میں مجھ پر کوئی ذاتی حملے نہیں کیے ہیں۔ اگر آپ کا مؤقف مجھ سے مختلف ہے تو یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے اور میرے خیال میں ہم دونوں میں یہ وصف موجود ہے کہ ایک دوسرے کے اختلافی نظریات کا بھی احترام ملحوظ خاطر رکھیں۔

امید ہے کہ آپ کی غلط فہمی دور ہو گئی ہو گی۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میری تو سنتا ہی کوئی نہیں اسلئے تو میں پاکستان سے یہاں آ گیا :noxxx: ۔ بڑا ڈھونڈا مگر جب 1500 طالبات کی شہادت / ہلاکت/ جابحق ہونے کی خبر ڈھونڈتا ہوں تو مہوش علی ہی کا دھاگہ سامنے آ جاتا ہے ۔ مزید تلاش پر یہ حاصل ہوا ہے ۔
1500 سے زائد طلباء و طالبات غائب ہیں، صحیح اور حقیقی صورحال جاننے میں حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہیں،تحفظ طالبات کمیٹی:
اردو پوائینٹ کی اس خبر میں 1500 طلباء و طالبات کے غائب ہونے کا دعوٰی اور ساتھ مطالبہ کے صحیح صورتحال سے آگاہ ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔ (براہ کرم کسی تبصرے سے پہلے آنکھیں کھول کر خبر پڑھی جائے)
تحریر : نوید مسعود ہاشمی
کافی تلاش و بسیار کے بعد ایک فورم پر نوید مسعود ہاشمی کی تحریر میں 1500 طلبہ و طالبات کو خون میں نہلانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ بھی ایک فون کال سے جو کسی مدرسے کی بچی نے ان موصوف کو کی تھی ۔ اس کو بھی نہ تو درست دعوٰی قرار دیا جا سکتا ہے اور نہ خبر۔ غالبا موصوف جنگ اخبار میں کالم لکھتے ہیں بہرحال یہ بھی خبر کے اس معیار پر پورا نہیں اترتی جس کی تلاش مہوش بی بی کو ہو ۔
شکاری کا بلاگ
ایک دعوٰی شکار کے بلاگ پر ہے ۔ اگر اسے بھی خبر کی حیثیت حاصل ہے تو ایسے ایسے دعوے اور ثبوت پیش کئے جا سکتے ہیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ نہ پوچھیں ۔
وسلام

آپ نے اور آپکے بھائی بندوں نے اگر ساری توجہ اور زور مجھ پر ذاتی حملے کرنے کی بجائے تحریروں کو توجہ سے پڑھ لیا ہوتا تو یہ سوال کرنے کی نوبت نہ آتی۔

یہ اس تھریڈ میں میری دوسری پوسٹ ہے:


لنک [جامعہ حفصہ کی طالبہ کا رو رو کر جھوٹ بولنا کہ 1500 طالبات کو آپریشن کے دوران قتل کیا گیا، اور ان میں سے کئی کی فرضی لاشوں کو وہ اپنے ہاتھ سے دفنا چکی ہے]
والسلام۔

انٹرویو دینے والی جامعہ حفصہ کی اس طالبہ کا نام آمنہ ہے۔
آمنہ کہتی ہیں:
"ان لوگوں نے ہماری سہیلیوں کو بے دردی سے مار دیا اور رات کے اندھیرے انکی لاشیں دفن کر رہے ہیں۔ 1500 کے قریب طالبات مسجد میں تھیں وہ سبھی شہید ہو چکی ہیں۔"



1681_big.gif

پھر آمنہ اپنے ہاتھ دکھاتے ہوئے کہتی ہیں:
"لاشیں اٹھا اٹھا کر میرے یہ ہاتھ خون سے رنگین ہو چکے تھے"

اگر آمنہ سچ بول رہی ہیں تو کیا چیز مانع ہے کہ ان لاشوں کو نکال جائے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق انہیں غسل دے کر، نماز جنازہ ادا کر کے، غیر محرم دہشتگردوں سے الگ کر کے اسلامی طریقے سے دفن کر دیا جائے؟ اور ساتھ میں یہ فوٹیج میڈیا میں جاری کی جائے، چیف جسٹس افتخار چوہدری ایکشن لیں کہ اب مشرف صاحب کی حکومت نہیں اور یہ رونا بھی نہیں رویا جا سکتا کہ ایجنسی والے روک رہے ہیں کیونکہ پوری مسجد ہی ان کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔

لیکن اگر آمنہ جھوٹ بول رہی ہیں اور افتراء و بہتان باندھ رہی ہیں، تو انکے ہاتھ خون سے رنگین نہیں ہوئے، بلکہ انکے قلب و ضمیر البتہ سیاہ ضرور ہو چکے ہیں اور یہ رو رو کر اور جھوٹ بول بول کر جو ڈرامے رچا رہی ہیں اور اپنے اس مذہبی جال میں سادہ لوح عوام کو پھانس کر بے وقوف بنا رہی ہیں۔
 
سب بہن بھائیوں سے گزارش ہے، کسی بھی بے وقوف سے بحث کرنا آپ کو بھی بے وقوف ثابت کرتا ہے،
شاید حضرت علی کا قول بھی ہی کہ جاہل سے بحث کی بجائے خاموشی اختیا رکی جائے
، اگر آپ لوگوں کو یقین ہو گیا ہے کہ جس سے آپ بحث کر رہے ہیں وہ ڈھیٹ اور بے شرم ہے تو کیوں‌اپنی توانائی صرف کر رہے ہیں، ڈھیٹ انسان کا بائیکاٹ کرنا ہی اس کا سب سے بہتر علاج ہے، بہت شکریہ
 

طالوت

محفلین
یہ ایک اور بے بنیاد الزام ہے کہ ذاتی حملے کئے جا رہے ہیں جبکہ کم از کم میں مہوش کے نام کے سوا کچھ جانتا ہی نہیں اور یہ بھی خبر نہیں کہ نام بھی اصل ہے یا عرفیت اختیار کر رکھی ہے ۔
عارف اگر یہ جغتیں ہیں تو اب میں کیا کہوں کہ آپ کی بھی ایسی جغتوں کا شمار کم نہیں ;)
باقی میری توبہ ، مجھے تو کسی بندے کا دعویٰ ہی نہیں ملا تو کیسی فہرست کیسی طالبات ۔
وسلام
 

گرائیں

محفلین
عارف،

جب بھی کسی موضوع پر انصاف کی نیت سے بحث کی جاتی ہے، تو اس بحث کا ایک سٹینڈرڈ ہوتا ہے [چاہے یہ ہماری عام زندگیوں میں ہو یا عدالت میں]۔ اور یہ سٹینڈرڈ یہ ہے کہ جو کہ اللہ نے قرآن میں بیان فرمایا ہے " دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو"۔

جب بھی کوئی تحریر اس دلیل لانے کے قرآنی پیغام پر پوری نہیں اترتی ہو، اور دلیل کی بجائے ذاتی حملے شروع کر دیے جائیں، تو ایسی ہر تحریر معیار سے گری ہوئی تحریر ہے۔

یہاں پر ہم بات اسی قرآنی معیار کی بحث یا تحریر کی کر رہے ہیں اور ذاتی زندگی میں آپ لوگ ہو سکتا ہے کہ تقوی و پرہیزگاری میں مجھ سے کہیں بلند ہوں اور میں تو اپنے رب کی گناہگار مخلوق ہوں جو عاجزی سے اسکے جود و کرم کی امید رکھتی ہوں۔

چنانچہ یہاں بات میری ذاتی زندگی کی نہیں بلکہ ایک موضوع سے انصاف کی ہو رہی ہے، اور جب کسی موضوع سے متعلق میرے لائے ہوئے دلائل کے جواب میں دلائل لانے کی بجائے ان دلائل اور موضوع سے گمراہ کرنے کے لیے مجھ پر حملے شروع کیے جائیں گے تو یہ اُس قرآنی پیغام کے خلاف ہے جس میں سٹینڈرڈ یہ دیا جا رہا ہے کہ "دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو۔"

اسی قرآن میں یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ :

[ayah]يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِيْنَ لِلّٰهِ شُهَدَاۗءَ بِالْقِسْطِ ۡ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰٓي اَلَّا تَعْدِلُوْا ۭاِعْدِلُوْا ۣ هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰى ۡ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۭاِنَّ اللّٰهَ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ ď۝[/ayah]
ترجمہ:
اے ایمان والو! تم اللہ کی خاطر حق پر قائم ہو جاؤ، راستی اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بن جاؤ (١) کسی قوم کی عداوت تمہیں خلاف عدل پر آمادہ نہ کر دے (٢) عدل کیا کرو جو پرہزگاری کے زیادہ قریب ہے، اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو، یقین مانو کہ اللہ تعالٰی تمہارے اعمال سے باخبر ہے۔
انصاف کی بات تو یہ ہے کہ ظالم چاہے وہ سعودی عرب میں ہو، ایران میں ہو، پاکستان میں ہو، امریکا میں ہو یا افغانستان میں، ظالم ہے۔ اس کے ظلم کی مذمت کرنی چاہئے۔ مگر آپ کا انصاف تو یہ ہے کہ ایک خاص نقطہ نظر کے لوگوں کی ہر ممکن مخالفت کرنی ہے۔ اور اگر اس نقطہ نظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر کبھی ظلم بھی ہو جائے تو اس سے نظر چرانی ہے کہ اس سے آپ کے عقائد پر زَد پڑتی ہے۔

بے انصافی آپ کر رہی ہیں انصاف کے نام پر۔

مرزا یاسر عمران، معاف کیجئے گا میں آپ کے مشورے پر عمل نہ کرسکا۔
 

مغزل

محفلین
مہوش بہن !
آپ کے ممدوح کو عدالت نے طلب کرلیا ہے ، کسی نے مقدمے کی پیروی کی حامی نہیں بھری،
” آپ سے گزارش ہے عدالت جائیں اور مشو کی وکالت وہاں کیجے ، یہاں کوئی جج تھوڑی ہی بیٹھا ہے ۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم!
میں اب اس بحث کو آگے نہیں‌بڑھا سکتا اسکا حل اس لیے نہیں‌نکل سکتا کہ محترم بہن مہوش
صرف تنقید کرنا اور اپنی رائے کے ناقدین کو ذلیل کرنا چاہتی ہیں
میں‌کافی لمبا مراسلہ لکھ چکا تھا لیکن ایسے کاموں کی بجائے محفل میں‌اور بہت سے تعمیری کام ہیں میں‌ان شا اللہ ان میں یہی والا ٹائم دوں گا۔
 

راشد احمد

محفلین
مہوش بہن جب آپ سے کوئی بات نہیں ہوتی تو آپ دوسروں پر الزام لگاکر کہ وہ آپ کی ذاتیات پر حملے کررہے ہیں

یہ اچھی بات نہیں ہر شخص کو اپنی رائے دینے کا حق ہے۔ ضروری نہیں ہر شخص آپ کی رائے سے اتفاق کرے۔
 

کاشفی

محفلین
السلام علیکم سسٹر مہوش۔۔

جس طرح لوگوں نے آپ کی ذات پر حملے کیئے ہیں ۔۔اس سے آپ پریشان نہیں ہوں۔۔۔ اللہ رب العزت آپ کو اس کا صلہ دے گا۔۔۔۔۔۔۔ اور آپ کو مزید کامیاب و کامران کرے گا انشاء اللہ۔۔

جن لوگوں کا کام ہی ہو لوگوں پربہتان لگانا۔۔ذاتیت پر حملے کرنا ۔۔۔ وہ اس کام سے کبھی باز نہیں آئیں گے۔۔۔۔آپ ثابت قدم رہیں۔۔۔اور صبر سے کام لیں۔۔ جس طرح سے اب تک آپ نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ہے۔۔۔۔ ماشاء اللہ۔

اللہ رب العزت آپ کو اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی کامیاب و کامران کرے۔۔آمین

اللہ رب العزت پرویز مشرف کو بھی اس دنیا میں اور آخرت میں کامیاب و کامران کرے۔۔۔اور انہیں اگر دوبارہ موقع ملے تو وہ اس سے بھی زیادہ اجرِ عظیم والا کام سر انجام دیں۔۔۔آمین۔۔
 

arifkarim

معطل
مجھے حیرت ہے کہ 12 صفحات بیکار بحث میں ضائع ہو چکے ہیں اور ایک بھی ماڈریٹر / ناظم نے یہاں حاضری نہیں دی ہے!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top