مبارکباد ویر ( ابن سعید ) میرا گھوڑی چڑھیا ۔۔۔

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی تو پہلے ہی قید کی سزا پا چکے ہیں، اب اور کیا سزا ملے گی ان کو۔

سزا پر عملدرآمد ہونے میں چند ہی دن باقی ہیں۔
 
محسن بھیا آپ نے بھی بس کیا بتائیں کہ ہماری مہمان نوازی کا کیسا مذاق اڑایا ہے۔ خیر یوں تو یوں ہی سہی۔ :)

بہر کیف چونکہ سکہ رائج الوقت کے ساتھ علاقہ/ملک کا نام نہیں لکھا اس لئے تخمینہ لگانا آسان نہیں ہے۔ بقیہ جہاں تک مٹھائی وغیرہ کا معاملہ ہے تو وہ آپ فہیم بھائی کی دوکان سے لے آئیں۔ بعد میں معاملات دیکھ لوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
نہیں بھئی، دلی میں تو کانگریس کی جیت کی خوشی منائی جا رہی ہے!!! ویسے یہ دوسری بات ہے کہ میاں سعود خوش فہمی میں مبتلا ہو جائیں۔
 

تیشہ

محفلین
سعود بھائی تو پہلے ہی قید کی سزا پا چکے ہیں، اب اور کیا سزا ملے گی ان کو۔

سزا پر عملدرآمد ہونے میں چند ہی دن باقی ہیں۔




ہاں مگر ابن ِبھیا کچھ ہمارے ساتھ بھی تو شئیر کرتے ہمیں پتا چلتا آپکی طرف کی تیاریاں کتنی ہوچکیں کتنی باقی ہیں ؟ ولیمے میں کھانے کو کیا ملے گا :battingeyelashes: تاکے کھانے کو میں بھی پہنچ ہی آؤں :party:
 

حجاب

محفلین
سعود ، زندگی کا نیا سفر شروع ہونے کی بہت بہت مبارکباد :)
جب تلک یہ زمیں رہے آسماں رہے
خوشیاں تجھے نصیب ہوں تو جہاں رہے
سجی رہے یونہی تیری پھولوں کی انجمن
جُگت بھیّا :) بہار تیری بےخزاں رہے آمین​
سارہ ، ماورہ :) میں حاضر ہوگئی ہوں :)
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو بڑی بڑی ہستیاں آ رہی ہیں۔

یہاں ہی سہی حجاب کو خوش آمدید۔ بہت دیر کے بعد آنا ہوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے آپ کو یہاں لانے کے لیے کسی نہ کسی بھائی کی شادی رچاتے رہنا چاہیے۔

خیر ابھی تو لائن میں کافی ہیں، فہیم ہے، عمار، زین اور کیا کسی کی دوسری شادی میں بھی شریک ہوں گی؟
 

زینب

محفلین
نہیں بھئی، دلی میں تو کانگریس کی جیت کی خوشی منائی جا رہی ہے!!! ویسے یہ دوسری بات ہے کہ میاں سعود خوش فہمی میں مبتلا ہو جائیں۔

ہو سکتا ہے خوش فہمی ہو پر انکل جی یہ بھی تو دیکھیں کہ سعوود بھائی کی شادی کی خوشی بھارت کے علاوہ پاکستان سمیت پوری دنیا کے کسی نا کسی بڑے شہر میں منائی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوہ یہ تو ابھیشیک بچن کی شادی سے بھی مشہور شادی ہو گئی سعوود بھائی :rollingonthefloor:
 
حجاب بٹیا بہت بہت شکریہ۔ ہم نے آپ کو محفل میں بہت مس کیا۔ اب جبکہ سالگرہ قریب ہے تو آپ کو پابند ہو ہی جانا چاہئے۔
 
Top