اردو محفل کی فضا اور آپکی رائے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
پہلے بھی اردو محفل کی فضا خوشگوار تھی اب بھی ہے، تو بدلاؤ کیسے لگے گا۔
 

مغزل

محفلین
اردو محفل کی فضا خوشگوار۔ اللہ کا کرم ہے ، کہ ہمارے ہاں دوست اختلاف کو انا کا مسئلہ نہیں بناتے اور شیر و شکر ہو کر رہتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہا ہا ہا ہا اور م م مغل کے اس دھاگے پر آنے سے فضا اور بھی خوشگوار ہو گئی ہے۔
 
کہیں کی بھی فضا خوشگوار بنانے کے لئے درگزر کے بادل ہونا ضروری ہیں۔ جو کہ محفل کی سرزمین پر ہمیشہ چھائے دکھائی دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں کی فضا بہت پر لطف ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
اردو محفل کی فضا پہلے سے بھی بور

السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
خوش رہیں سدا آمین
یہ بوریت دور کریں نا آپ ۔
کیا خیال ہے اگر چاہیں تو اک ایسا تعویذ لکھ دوں کہ
آپ کی بوریت آپ سے اتنی دور بھاگ جائے
کہ پھر ناہی آپ بور ہوں اور
نہ ہی دوسروں سے شکایت کریں ۔
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
شاہ جی ایک تعویذ میرے لیے بھی دیجیئے گا۔

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
سدا خوش رہیں آمین
ت ۔۔۔ توکل کی سواری پر
ع ۔۔۔ علم و عمل کا چابک لیئے
و ۔۔۔۔ وفا کی چاد ر اوڑھے
ی ۔۔۔ یقین کامل کی چھاگل میں
ذ ۔۔۔۔۔ ذکر الہی کا پانی بھرے
جو مسافر رواں ہے جانب منزل
اس مسافر کو تعویذ کی کیا ضرورت
نایاب
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top