جناب غائب نہیں بلکہ یہاں محفل کے ارد گرد ہی ہوتا ہوں۔ پڑھتا ہوں، ہنستا ہوں، عجیب عجیب بحث برائے بحث بھی پڑھتا ہوں۔ بس پوسٹ کم ہی کرتا ہوں کیونکہ میں محفل کے مفتیان سے بحث کرنے کی بجائے اب چپ رہنا ہی بہتر سمجھتا ہوں۔
بات تو آپ کی ٹھیک ہے کہ پاکستان میں جس کام کو ٹالنا ہو اس کے لئے کمیٹی بنا دی جاتی ہے۔ چلیں ہم کمیٹی نہیں بناتے بلکہ اس کام کے لئے محفل کے تھانے سے رجوع کرتے ہیں۔ اب آپ بتائیں کہ سب مل کر تھانے چلیں یا پھر تھانیدار کو یہاں بلوا لیں۔


اگر ہوتے تو میرے میسج کا آنسر ضرور کرتے ہیں ، اور مین نے کتنے دنوں سے فیس بک پے میسج چھوڑا ہوا ہے عرصہ ہوا کوئی آنسر نہیں مطلب وہ نیٹ یوز نہیں کررہے شاید ۔۔۔کیا ہے ناں کہ محسن بھانجا بھی رابطے میں تھے فون پے ، مگر ایک ، دو مہینے ہوئے میں نے سبھی کو فون کرنا کم کیا ۔۔ اسلئے میرا رابطہ کچھ عرصہ سے تھوڑا کم ہوا ہے ۔۔، ورنہ میں رابطے رکھتی ہوں سبھی کی خیر خبر ہوتی ہے ۔۔ مگر میاؤں جی جب یہاں پہنچ آئے ہیں تو میرے میسنجرز ، اور فون کم ہوئے ،
مگر میں کال کرلوں گی محسن بھانجے کو ،، اگر تو موبائل انکے پاس ہوا اور آن ہوا اور محسن بھانجے نے اٹھا بھی لیا تو پتا چل جائے گا ، مگر میرا اپنا خیال ہے کہ کیا پتا وہ دیارِ مطلب پردیس کو نہ نکل گئے ہو، میرے سے جب آخری بات چیت ہوئی تھی تو انہوں نے مجھے یہی بتایا تھا کہ میں کوشیش میں ہوں شاید سعودیہ ، یا انگلینڈ یا کسی بھی ملک میں جانے کی ۔۔ تو کیا پتا وہ واقعی نکل چکے ہواگر ہوتے تو میرے میسج کا آنسر ضرور کرتے ہیں ، اور مین نے کتنے دنوں سے فیس بک پے میسج چھوڑا ہوا ہے عرصہ ہوا کوئی آنسر نہیں مطلب وہ نیٹ یوز نہیں کررہے شاید ۔۔۔
ورنہ انکی خالہ (سگی خالہ `) کی بات چیت مجھ سے ہے فون پے وہ بھی یو ۔ کے میں ہی ہوتیں ہیں عدیلہ خالا ، انکے پاس میرا نمبر ہے اور دو ،بار انہوں نے کال بھی کی ، میں نے بھی کی تھی ، تو محسن بھانجے سے اگر رابطہ ہوگیا کچھ معلوم ہوگیا تو بتادوں گی ۔ ورنہ عدیلہ سے رابطہ جب ہوا تو پوچھ لوں گی ۔
اب اگر آپ سب کو جاننا ہی ہے تو انکی بہن سارہ پاکستان بھی تو آتی جاتیں ہیں ناں تو ان سے کیوں ذ پ کرکے پوچھ لیا جائے بلال ؟
کیا پتا وہ کچھ بتا سکیں ۔

السلام علیکم دوستو!
کافی دن سے ہوئے اپنے محسن حجازی بھائی کہیں نظر نہیں آئے۔ ایں چہ چکر است؟ مجھے فارسی نہیں آتی لیکن یہ فقرہ محسن بھائی سے کچھ کچھ سیکھ ہی لیا ہے۔ باقی محسن بھائی اگر آپ یہ پیغام خود پڑھیں تو اپنے بارے میں کچھ بتائیں کہ کیا ہو رہا ہے اور محفل سے کہاں گم ہیں؟
اس کے علاوہ اگر کوئی دوست محسن حجازی بھائی کے بارے میں جانتا ہو تو ضرور بتائے۔
محسن بھائی جلدی سے محفل پر آئیں کیونکہ ہم آپ کو بہت مس کر رہے ہیں۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین


شکریہ محسن حجازی بھائی کہ ہمارے بلانے پر آگئے آپ جیتے رہو

کوئی بات نہیںپاجی کریڈٹ آپ لے لیں آپ خوش رہولو جی بلا یا ہم نے اور کریڈٹ آپ لے رہے ہیں![]()

(میرے ذاتی پیغام کا جواب نہیں آیا ہے ابھی تک )