فونٹ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، ریلیز!

duffer

محفلین
صحیح اب اس پی ڈی ایف کا پرنٹر سے پرنٹ نکال کر دیکھیں۔

کہنے کا مچلب تھا کہ پی ڈی ایف بھی صحیح بن رہی ہے اور اس کا پرنٹ بھی صحیح نکل رہا ہے، میرے خیال میں کچھ اور مسئلہ ہے، میں بس ایک ٹیسٹ کر کے آپکو واپس بتاتا ہوں کہ کیا وجہ ہو سکتی ہے
 
duffer

محفلین
میں نے پہلے جس پر چیک کیا تھا ور نیٹورک پرنٹر تھا پر اب میں نے پی سی سے اٹیچ کر کے دیکھا ہے تو بھی پرنٹ نہیں سمبل پرنٹ ہو رہے ہیں
البتہ پی ڈی ایف صحیح‌بنتی ہے اور اسکا پرنٹ بھی صحیح‌نکلتا ہے
 
دوست

محفلین
میرے پاس اوپن آفس میں کشیدہ تو ٹھیک پرنٹ ہوتا ہے۔ ونڈوز پر، سادہ ورژن پر پرنٹ نکال کر نہیں دیکھا۔ کشیدہ کا ایک پرنٹ صبح ہی نکالا ہے۔ ونڈوز ایکس پی سروس پیک 3، اوپن آفس 3
 
مانی چیمہ

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ تعالیٰ کی ہر طرح کی تعریف کے بعد
بہت شکریہ جمیل صاحب! انتہائی خوبصورت اور قابل ستائش۔ جس قدر تعریف کی جائے کم ہے۔
جزاک اللہ
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ تعالیٰ کی ہر طرح کی تعریف کے بعد
بہت شکریہ جمیل صاحب! انتہائی خوبصورت اور قابل ستائش۔ جس قدر تعریف کی جائے کم ہے۔
جزاک اللہ

شکریہ۔ اصل کار کردگی تو لیٹسٹ نوری نستعلیق ترسیموں کی ہی ہے۔ ہم نے تو صرف انکو باہم ایک جگہ پر جمع کرنے کا کام سر انجام دیا ہے۔
 
رابطہ

محفلین
پی ڈی ایف؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

جناب آپ نے نہایت انقلابی کام کیا ہے۔ جزاک اللہ
میں ورڈ سے پی ڈی ایف فائل اس فانٹ میں نہیں بنا پا رہا۔
میں ورڈ 2007 اور ایڈوبی ایکروبیٹ 6 استعمال کر رہا ہوں۔
 
جناب آپ نے نہایت انقلابی کام کیا ہے۔ جزاک اللہ
میں ورڈ سے پی ڈی ایف فائل اس فانٹ میں نہیں بنا پا رہا۔
میں ورڈ 2007 اور ایڈوبی ایکروبیٹ 6 استعمال کر رہا ہوں۔

آپ اکروباٹ ورژن 8 یا نئی پر کوشش کریں۔ انمیں بن جائے گی۔
 
فاتح

لائبریرین
اکروبیٹ یا کسی اور سافٹ ویئر کی بجائے مائیکروسافٹ آفس 2007 کا ایڈ اِن (سیو ایز پی ڈی ایف) استعمال کریں اور مائیکرو سافٹ آفس 2007 سے براہ راست پی ڈی ایف بنائیں جس میں کوئی کمپیٹیبلٹی کا مسئلہ بھی نہیں‌ہو گا۔
http://www.microsoft.com/downloads/...3C-6D89-4F15-991B-63B07BA5F2E5&displaylang=en

میں نے اس ایڈ ان کے ذریعے کافی نستعلیق پی ڈی ایف فائلیں محفوظ کی ہیں۔
 
اکروبیٹ یا کسی اور سافٹ ویئر کی بجائے مائیکروسافٹ آفس 2007 کا ایڈ اِن (سیو ایز پی ڈی ایف) استعمال کریں اور مائیکرو سافٹ آفس 2007 سے براہ راست پی ڈی ایف بنائیں جس میں کوئی کمپیٹیبلٹی کا مسئلہ بھی نہیں‌ہو گا۔
http://www.microsoft.com/downloads/...3c-6d89-4f15-991b-63b07ba5f2e5&displaylang=en

میں نے اس ایڈ ان کے ذریعے کافی نستعلیق پی ڈی ایف فائلیں محفوظ کی ہیں۔

یہ ایڈ آن نسخ فانٹس میں سرچ ایبل پی ڈی ایف بناتا ہے۔ البتہ پیچیدہ ڈاکومنٹس کو درست طور پر اسپورٹ نہیں کرتا۔ اسی لئے اڈوبی اکروباٹ کا مشورہ دیا۔
 
عالم شاہ

محفلین
جمیل صاحب:
پہلے تو آپ کا بہت بہت شکریہ اتنے اعلیٰ فونٹس مہیاء کرنے کا۔
ناچیز نے اسے کافی ایپلیکشنز میں استعمال کیا ہے۔ بہت اچھا رزلٹ ہے۔ چند گزارشات عرض ہے۔

اگر آپ فونٹ کی اونچائی کچھ کم کرسکیں ۔
دو لائنوں کے بیچ فاصلے کو گٹھا سکیں۔(یہ اشد ضروری ہے)
انگریزی اگر اردو کے ساتھ لکھی جائے تو بڑی لگتی ہے(اگر آپ علوی نستعلیق کا مشاہدہ کریں تو اس میں یہ تناسب نسبتاً ٹھیک ہے)۔ اس کا سائز کم کرلیں۔

آخر میں ایک بار پھر شکریہ آپ کی اتنی بہترین کاوش کا۔
 
مغزل

محفلین
عارف بھائی بہت بہت شکریہ ربط فراہم کرنے کو۔
جمیل صاحب آپ کے کام کا جواب نہیں ۔ بہت خوب ، مولٰی سلامت رکھے
 
میاں شاہد

محفلین
بھائی مجھ سے تو یہ فونٹ ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہا اور مندرجہ زیل پیغام مل رہا ہے
Jameel%20Noori%20Nastaleeq.zip

کوءی اس کا حل بتا سکتا ہے؟
 
Top