شادی کا کارڈ :: اردو یا انگریزی ؟؟

گرو جی

محفلین
آپ اردو اور انگریزی پر بات کر رہے ہیں میرے بھائی کی شادی پر میرے تایا(لٍڑکی کے والد صاحب( نے عربی میں کارڈ بنوایا تھا اور وہ الگ بات ہے کہ کسی کی سمجھ میں نہیں آیا تھا عربی سے ناواقفیت کی وجہ سے
 

مرک

محفلین
ہمارے گاؤں میں اج تک سندھی میں ہی چھپتے ہیں:)
مگر میرا کبھی اردو میں کارڈ پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا:(
 

ابوشامل

محفلین
ہمارے گاؤں میں اج تک سندھی میں ہی چھپتے ہیں:)
مگر میرا کبھی اردو میں کارڈ پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا:(
جی ہاں، ہمارے گاؤں سے جو کارڈ بھی آتا ہے سندھی میں ہی آتا ہے۔ البتہ ہمارے خاندان میں کارڈ کے ذریعے دعوت کو بہت برا مانا جاتا ہے، اس لیے از خود قدموں پر چل کر گھر تک جانا پڑتا ہے اور زبانی دعوت دی جاتی ہے تو قبول کی جاتی ہے۔ کارڈ یا فون کے ذریعے دعوت دینے کا مطلب خاندان میں جھگڑا مول لینا ہے۔
البتہ خاندان سے باہر کے لوگوں کے کارڈ ضرور چھپوائے جاتے ہیں جو سندھی زبان میں ہوتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے ہاں ننانوے فیصد شادی کارڈ اردو میں ہی چھپتے ہیں۔ اس کے ساتھ مہندی، مایوں اور ولیمے کے کارڈ بھی چھپتے ہیں۔ کسی کو تمام تقاریب میں بلایا جاتا ہے، کسی کو صرف شادی پر یا ولیمے پر۔

Rsvp کی جگہ ج س م ف لکھا جاتا ہے۔ جو " جواب سے مطلع فرمائیں " کا مخفف ہے۔ چشم براہ میں کبھی تو ایک دو نام ہوتے ہیں اور کبھی پورا اشتہار ہی چھپ جاتا ہے کہ کوئی رشتہ دار رہ نہ جائے۔

میں نے پنجابی اور پشتو میں بھی چھپے ہوئے کارڈ دیکھے ہیں۔
 

ابو کاشان

محفلین
السلام و علیکم!
Répondez s'il vous plaît جس کا مخفّف ہے RSVP۔ یہ فرانسیسی زبان کا جملہ ہے جس کا انگریزی میں ترجمہ ہے "respond, if you please" اور اردو میں بمطابق شمشاد بھائی کے ہوا"جواب سے مطلع فرمائیں"۔
انگریزوں کے یہاں شادیاں عموماً اپنی آمدنی دیکھ کر ہوٹلوں میں ہوتی ہیں پنڈالوں میں نہیں کہ جتنا مرضی مہمان بلوا لو۔ اس لیئے اپنی آمد سے مطلع کرنا اخلاقی فرض ہے تا کہ میزبان اتنے ہی مہمانوں کےلیئے بکنگ کروائے جتنے لوگوں کو آنا ہے۔

رہی بات اردو میں کارڈ چھپوانے کی تو کراچی میں لوگوں کا زیادہ تر رجھان انگریزی کی طرف ہی ہے چاہے %70 کو یہ زبان سمجھ آتی ہی نا ہو۔ عجیب بات ہے۔ میری گھر کے اطراف میں شادی کارڈ کی دکانوں کا جال ہے۔ بہت سے ایسے لوگ آتے ہیں جو خود نہیں جانتے کہ کارڈ پر کیا لکھا ہے یا کیا لکھوانا ہے بس نام، تاریخ اور جگہ بتا دیتے ہیں کہ یہ لو اور کارڈ بنا دو۔ عجیب بات ہے۔

میری شادی جنوری 2007 میں ہوئی تھی اور میں نے خاص طور پر کتابت کروا کر اردو میں ہی چھپوایا تھا۔ اس کارڈ کا نمونہ انشاء اللہ کل لگا دوں گا۔بھئی مجھے کیا کہ کوئی مجھے دقیانوسی ہی کہے۔ میری شادی تھی اس لیئے میری مرضی۔
 

نوشاب

محفلین
ابو کاشان بھائی آپ نے کل کا کہا تھا اور آج چھ سال ہوگئے ہیں اور آپ نے اپنی شادی کا کارڈ یہاں نہیں لگا یا ؟
بھئی یہ کون سی کل ہے جو چھ سالوں پر محیط ہوگئی ہے ؟
 
Top