بارش ہو تو آپ کا دل کیا چاہتا ہے

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہممم۔۔۔ بارش ہو تو بھیگتے رہنا اچھا لگتا ہے خواہ بارش دن کی ہو یا رات کی۔۔۔۔ مگر تیزززز۔۔۔ بہت تیزززززز ہو۔۔۔۔
بقول پروین شاکر۔۔۔

"اس موسم میں بھیگتے رہنا اچھا لگتا ہے"

ساتھ کوئی Melodious سا گانا۔۔۔ شاعری پڑھنا اور دوستوں کو بھیجنا۔۔۔ افسانہ یا شاعری لکھنا۔۔ اور بہتتت کچھ کرنے کا دل کرتا ہے۔۔۔ :)

اور بارش میں پکوڑے اور آلو کے پراٹھے اور چائے کا ہونا بھی ضروری ہے۔۔۔ :grin:

ہلکی ہلکی پھوار میں دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا بہت اچھا لگتا ہے۔۔۔ :):)

آپ کا گھر کہاں ہے آئندہ جب بھی بارش ہو میں آپ کے گھر آ جایا کروں پکورے اور آلو والے پراٹھے کھانے کے لیے ہی ہی:grin:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بارش ہو اگر ہلکی ہو تو دل چاہتا ہے کہ تیز ہو اور تیز ہونے پر دل چاہتا ہے کہ اس موسم میں کرکٹ ہوجائے یا پھر
آلو کے پراٹھے ، آلوکے پکوڑے اور اسکے ساتھ دھندیئے پودینے کی چٹنی ہو تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے بارش کے موسم کا
ہاہاہا کرکٹ کبھی کھلے ہیں بارش میں بہت مزہ آتا ہے ہم تو کہی دفعہ کھلے ہیں اور گیرے بھی ہیں
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ابھی تو خیالی پکوڑوں سموسوں کا ذائقہ ہی منہ سے نہیں گیا کہ اب آلو کے پراٹھے بھی ۔۔۔۔۔۔۔!!
لگتا ہے آپ سب پاکستان کی ٹکٹ کٹوا کر ہی چھوڑو گے ۔۔۔۔
وسلام

ہاہاہاہ ویسے پکوڑے ہوتے بڑے مزے کے ہیں کیا بات ہے پکوڑوں کی واہ واہ طالوت بھائی آپ نے کبھی کھائے ہیں پکوڑے میرے منہ میں تو پانی آ گیا ہے ہاہاہا

اب لگتا ہے آپ پاکستان آ ہی جائے گے
 
وجی

لائبریرین
ہم نے زیادہ نہیں کھیلی لیکن کھل کر اچھا لگا ہم نے فوٹبال بھی کھیلی ہے بارش میں
 
ابوشامل

محفلین
ماضی میں جھانکتا ہوں تو بارش کے زمانوں کے حسین واقعات نظروں کے سامنے سے گزر جاتے ہیں۔ جب بہت چھوٹے تھے تو گھر کے صحن ہی میں کھیلتے رہتے۔ ذرا سے پر پرزے نکلے تو گھر سے باہر کھیلنے کی اجازت ملی، ہم بارش کے بعد گیلی مٹی میں گھروندے بناتے اور بھنبریاں اور بیر بہوٹیاں (یہی کہتے ہیں نا؟) پکڑتے۔ ذرا اور بڑے ہوئے اور بارش کے موسم میں کرکٹ اور فٹ بال کھیلنے لگے۔ اور اب دل چاہتا ہے کہ بارش ہو اور کسی درخت کے نیچے بیٹھ کر قدرت کے اس حسین نظارے سے محظوظ ہوں۔
شاید مستقبل میں اپنے بچوں کو بارش میں خوش ہوتے دیکھنا اس حسین موسم میں سب سے زیادہ اچھا لگے۔
 
تیشہ

محفلین
:grin::grin: ہمارے پاس سے جو چھوٹا سا نالا گزرتا ہے وہ نالا نئی میں ہی گیرتا ہے:grin:

یہ بھی کہہ سکتے ہیں پیر ودھائی سے تھوڑا ہی دور ہوں

دیکھا ، میں کیسے سمجھ گئی تھی ، :grin: پیرودھائی کبھی جانا تو نہیں ہوا ، مگر اسطرف سے کبھی کبھی اسلام آباد سے پنڈی ، پنڈی سے اسلام آباد جانا ہوتا تو باہر کا راستہ کبھی کبھی لیا جاتا تھا ، تو مجھے کچھ نالے یاد ہیں دھندلے سے ۔ ، ویسے پیرودھائی میں ایک چھوٹا سا ہوٹل ہے '' میکن ہوٹل '' جانتے ہو کہ نہیں ۔؟
 
پیاسا

معطل
کچھ گرم گرم کھانے کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جیسے پکوڑے ۔۔۔۔۔۔مچھلی۔۔۔۔۔۔۔اور کاغذی سموسے وغیراہ کھانے کو جی چاہتا ہے
 
زینب

محفلین
رم جھم برستی ہوئی بارش میں میرا دل چاہتا ہے کہ میں گاڑی کے شیشے نیچے کر کے اچھا سا دھیما سا میوزک سنو اور بہت دور تک سلو ڈرایئو کروں یا پھر اپنے اپرٹمنٹ کی بالکونی میں کھڑے ہو کے برستی ہوئی بارش کو دیکھوں اور میں یہی دو کام کرتی ہوں بارش میں بھیگنا تو پاکستان میں آچھا لگتا ہے یہاں تو کبھی ایسا نہیں کیا۔۔۔
 
فرذوق احمد

محفلین
ہممممممممممممممممممممممم

آج جب بارش ہوئی

یہ بھی اک خیال آیا

کیوں نہ اک بادل کو رازداں بناؤ میں

مجھ پہ جو بھی گُزری ہے سب اسکو سناؤ میں

تم سے جو بھی کہنا ہے

سب اسکو بتاؤ میں

پھر وہ

تمہارے دل پر

آج

ہی

برس جائے
 
جیا راؤ

محفلین
ابھی تو خیالی پکوڑوں سموسوں کا ذائقہ ہی منہ سے نہیں گیا کہ اب آلو کے پراٹھے بھی ۔۔۔۔۔۔۔!!
لگتا ہے آپ سب پاکستان کی ٹکٹ کٹوا کر ہی چھوڑو گے ۔۔۔۔
وسلام

پہلے معلوم کر لیجئیے گا کہ بارش کہاں ہو رہی ہے۔۔۔
اور ہو بھی رہی ہے کہ نہیں۔۔۔ :grin:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
دیکھا ، میں کیسے سمجھ گئی تھی ، :grin: پیرودھائی کبھی جانا تو نہیں ہوا ، مگر اسطرف سے کبھی کبھی اسلام آباد سے پنڈی ، پنڈی سے اسلام آباد جانا ہوتا تو باہر کا راستہ کبھی کبھی لیا جاتا تھا ، تو مجھے کچھ نالے یاد ہیں دھندلے سے ۔ ، ویسے پیرودھائی میں ایک چھوٹا سا ہوٹل ہے '' میکن ہوٹل '' جانتے ہو کہ نہیں ۔؟

نہیں‌میں نہیں‌جانتا ہوں
ہاں شاید ایک دو دفعہ دیکھا ہے میکن ہوٹل کو لیکن یاد نہیں‌ہے وہ کس طرف تھا یا ہے
خیر اب کبھی آپ وہاں سے گزری تویہ بھی سوچنا کہ خرم یہی کہی رہتا ہے :grin:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
رم جھم برستی ہوئی بارش میں میرا دل چاہتا ہے کہ میں گاڑی کے شیشے نیچے کر کے اچھا سا دھیما سا میوزک سنو اور بہت دور تک سلو ڈرایئو کروں یا پھر اپنے اپرٹمنٹ کی بالکونی میں کھڑے ہو کے برستی ہوئی بارش کو دیکھوں اور میں یہی دو کام کرتی ہوں بارش میں بھیگنا تو پاکستان میں آچھا لگتا ہے یہاں تو کبھی ایسا نہیں کیا۔۔۔

یہ گاڑیوں والے پتہ نہیں‌کہاں سے آ جاتے ہیں ارے بہن جی گاڑی میں بیٹھ کر بارش دیکھنا ایسا ہی ہے جیسا گھر میں‌بیٹھ کر دیکھنا ہے بارش میں نکلو تو پتہ چلے بارش کیا ہوتی ہے ہم تو پیدل چلتے ہیں بارش میں
 
جب میں انٹر میں تھی اس وقت بڑا دل کرتا تھا کہ بارش میں بائیک پر گھوما پھرا جائے۔۔۔۔ :grin: مگر کیا ہے کہ ہمیں بائیک تو کیا۔۔ سائیکل بھی چلانا نہیں آتی۔۔۔ :blush:
 
فرخ منظور

لائبریرین
ایک بار میں دفتر سے نکلنے لگا تو ایک دوست نے کہا کہ بارش ہورہی ہے تم کہاں جارہے ہو - میں دفتر میں کافی دیر بیٹھا رہا پھر ایک صاحب باہر سے آئے تو میں نے پوچھا بارش رک گئی ہے تو وہ صاحب کہنے لگے باہر بارش تو نہیں ہورہی میں نے اس دوست کی طرف گھور کر دیکھا تو وہ صاحب بولے میں نے یہ تو نہیں کہا تھا کہ لاہور میں بارش ہورہی ہے - بارش تو اسلام آباد میں ہورہی ہے - :)

خیر بارش کے حوالے سے کچھ شعر

وہ عجیب لڑکی تھی اس کو راس آتا تھا
بارشوں کے موسم میں کھڑکیاں کھلی رکھنا
اس عجیب لڑکی کی دل میں آرزو کرکے
ہم نے اس کی خاطر اب چوڑیاں خریدی ہیں

کچھ کتابیں لینا تھیں اور کچھ نئے کپڑے
پر یوں ہے جنید اب کے
اپنی ہر ضرورت کا اس برس لہو کرکے
ہم نے اسکی خاطر اب چوڑیاں خریدی ہیں

بارش میں میرا دل تو صرف موسیقی سننے کو چاہتا ہے -
 
جیا راؤ

محفلین
بارش پر اک نظم۔۔۔۔

بارشوں کے موسم میں
تم کو یاد کرنے کی
عادتیں پرانی ہیں
اب کی بار سوچا ہے
عادتیں بدل دیں گے
پھر خیال آیا ہے
عادتیں بدلنے سے
بارشیں نہیں رکتیں !!
 
Top