بارش ہو تو آپ کا دل کیا چاہتا ہے

تیشہ

محفلین
اب باجو آپی رہ گی ہیں ان کو بھی ایک دن بارش میں لے کر جاؤں گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے بارش میں اگر زندہ موٹے تازہ مینڈک اچھلتے کودتے نظر آگئے تو ضرور بارش میں نکلوں گی اُن کو پکڑنے کو :hatoff:

ورنہ مجھے شوق نہیں ہے خواہمخواہ بارش میں بھیگنے کا ، نزلہ ، فلو لگ جاتا ہے ۔
اس سے کہیں زیادہ اچھا ہے گھر بیٹھکر ، کسی سے پکوڑے بناوا کر کھائے جائیں ۔ :music:
 
تعبیر

محفلین
:roll:

ہاں آپ پر ، اور ماورہ پر بارش کے ذکر سے ،باقیوں کی سنی سنائی باتوں کا واقعی میں اثر چڑھ گیا ہے ۔ جو اب دونوں بارش میں انجوائے کر کے آرہی ہیں ،

ورنہ آپ دونوں کو تو بارش پسند ہی نہیں ۔

روز روز کی باش تو سچ میں نہیں پسند۔ پر ابھی سردیاں نہیں ائیں نا تبھی اچھی لگ رہی تھی اور تھی بھی ہلکی ہلکی شاید تبھی اچھی لگی تھی

اُففففف ، خرم آپکو بھی جہلم ہی جنت لگنا تھا ۔ :( میرے لئے تو اچھا خاصہ دوزخ تھا سچی سے ۔ :music:

:laugh: :laugh: :laugh:

بے فکر رہو بوچھی شادی کے بعد خرم بھی وہاں جانے کا نام نہیں لے گا :grin:
 
ماوراء

محفلین
:roll:

ہاں آپ پر ، اور ماورہ پر بارش کے ذکر سے ،باقیوں کی سنی سنائی باتوں کا واقعی میں اثر چڑھ گیا ہے ۔ جو اب دونوں بارش میں انجوائے کر کے آرہی ہیں ،

ورنہ آپ دونوں کو تو بارش پسند ہی نہیں ۔

نہیں۔۔۔مجھے تو یہ تھریڈ یاد بھی نہیں تھا۔۔ مجھ پر آجکل کوئی اور اثر ہوا ہوا ہے۔:p :grin:
 
تیشہ

محفلین
نہیں۔۔۔مجھے تو یہ تھریڈ یاد بھی نہیں تھا۔۔ مجھ پر آجکل کوئی اور اثر ہوا ہوا ہے۔:p :grin:

کونسا اثر ؟ کیسا اثر ؟ کب سے اس اثر کے رنگ میں رنگی ہو :confused: ۔۔ اثر کون ہے ۔؟ کیسا ہے ؟ کہاں ہے ؟ کرتا کیا ہے اثر ؟ پہلے تو نہیں تھا :rolleyes: یہ کب سے آیا ۔؟ کہاں سے آیا ۔؟

تبھی ۔۔ ۔ ہوں ۔۔ ۔ تبھی میں بھی کہوں بچی کو بارش بری لگتے لگتے اکدم اچھی کیوں لگنے لگی کہ وہ بھی بغیر چھتری کے نکل لی :eek: :confused: :blush:

:grin::grin: سب کچھ صاف صاف بتادو ۔۔۔ ورنہ :confused: ورنہ پھر مجھے ہی فون کرنا پڑے گا :(
 
ابوشامل

محفلین
آہ آپ نے جواب نے تو مجھے بھی بہت کچھ یاد دلا دیا :) بھنبوری یعنی Dragonfly اسے اردو میں پتہ نہیں کیا کہتے ہیں :confused:
میرا بچپن کراچی میں گزرا جب ہم گرمیوں کی چھٹیوں میں اندرون سندھ جاتے تھے اپنے نانا کے گھر تب ہم وہیں ہوتی تھیں یہ بھنبوریاں اور ہم نے تو انکے نام بھی رکھے تھے۔
لال والی کا لال کوار کالے بڑے والے کا حجم۔ کیا آپ نے بھی انکے نام رکھے تھے اور ہم سب کی کوشش ہوتی تھی کہ لال والی کو پکڑا جائے۔
بیر بہوٹیاں کیا ہوتا ہے :confused: :confused: :confused:
یہ ایک بڑا خوبصورت کیڑا ہوتا "تھا"۔ تھا اس لیے کہ اب کہیں نہیں دکھتا۔ گہرے سرخ رنگ کا اور اس کی کھال مخملی قسم کی ہوتی ہے۔ ہم بچوں میں اس کو پکڑنے کا مقابلہ ہوتا تھا اور جو سب سے زیادہ پکڑتا وہ جیت جاتا۔ البتہ یہ ملتا بہت مشکل سے ہے۔ بڑی مشکل سے ایک دو ہاتھ لگتے تھے۔ بہت چھوٹے ہوتے ہیں مکھی سے تھوڑے سے بڑے۔ اور ملتے بھی بارشوں کے موسم میں ہی ہیں۔

کل بارش ہو رہی تھی اور خزاں کے پیلے پتے بارش اور ہوا سے ہر طرف اڑ رہے تھے۔۔ اور کل ایک انہونی یہ ہوئی کہ مجھے پہلی بار یہاں بارش اچھی لگی، اور تو اور چھتری پاس ہونے کے باوجود چھتری بھی نہیں کھولی اور بارش کے موسم میں شاپنگ بھی کرنے چلی گئی اور کپڑے گندے ہونے پر بھی ذرا غصہ نہیں آیا۔ :( :confused:

دیکھا ہو گیا نا اثر؟؟
 
طالوت

محفلین
مجھے بارش میں اگر زندہ موٹے تازہ مینڈک اچھلتے کودتے نظر آگئے تو ضرور بارش میں نکلوں گی اُن کو پکڑنے کو :hatoff:
:music:
مینڈک :confused: اگر سچ ہے تو خالہ آپ بلاشبہ اس فورم کی سب سے بہادر خاتون ہیں :)

چھوٹے مینڈک پکڑ کر دوسروں کی جیب یا گود میں ڈال کر بھاگ جانا ، بچپن میں برسات کے دنوں میں خاصا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے ، لیکن اب کراہیت سی ہوتی ہے ، شاید کافی عرصے سے یہ مشغلہ چھوڑ رکھا ہے اس لیئے۔۔۔
وسلام
 
زینب

محفلین
ہاہاہہا چلو اب معافی مانگ لی ہے تو کیا یاد کرو گے کس سخی بہن سے پالا پڑا۔۔۔۔جاؤ معاف کیا۔۔۔۔۔سرے راستے کھلوا دیے میں‌نے جس راستے مرضی بارات لے جا۔پر میں‌بھی ساتھ جاؤں گی ہاں‌بھولنا مت۔۔۔۔۔۔۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شکریہ جی ٹھیک ٹھیک آپ کو ساتھ لے کر ہی تو جانا ہے ورنہ ہمیں کون داخل ہونے دیتا ہے جہلم میں چابی تو آپ کے پاس ہی ہو گی ہے نا
 
ماوراء

محفلین
کونسا اثر ؟ کیسا اثر ؟ کب سے اس اثر کے رنگ میں رنگی ہو :confused: ۔۔ اثر کون ہے ۔؟ کیسا ہے ؟ کہاں ہے ؟ کرتا کیا ہے اثر ؟ پہلے تو نہیں تھا :rolleyes: یہ کب سے آیا ۔؟ کہاں سے آیا ۔؟

تبھی ۔۔ ۔ ہوں ۔۔ ۔ تبھی میں بھی کہوں بچی کو بارش بری لگتے لگتے اکدم اچھی کیوں لگنے لگی کہ وہ بھی بغیر چھتری کے نکل لی :eek: :confused: :blush:

:grin::grin: سب کچھ صاف صاف بتادو ۔۔۔ ورنہ :confused: ورنہ پھر مجھے ہی فون کرنا پڑے گا :(

ہاہاہاہا۔ آپ کو نہیں بتا سکتی نا۔:( :p

ویسے مذاق کر رہی ہوں۔۔ کچھ نہیں ہوا۔:grin:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اگر بارات والے بارش ہو گئی تو اور وہ بھی موسلا دار؟
امید تو ہے کہ بارش ہو جائے گی کیوں کے جب میرے ابو جی کی شادی ہوئی تھی تو بارش ہوئی تھی جب ہمارے بڑے بھائی کی شادی ہوئی تو بھی بارش ہوئی تھی اب میری بار ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے

بارش ہو گئی توو۔۔۔میرا خیال ہے پرگرام کینسل کرنے بارے سوچنا پڑے گا۔کیوں خرم۔۔۔۔۔۔۔

کیوں:confused: اتنے سارے مہمان جو آئیں ہونگے ان کا کیا بنے گا
مجھے اپنے پروگرام کی کوئی فکر نہیں مہمانوں کی فکر ہے :grin:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہماری طرف تو آج بھی بارش ہو رہی ہے کل رات کی بارش ہو رہی ہے میں صبح بارش میں پیدل چل رہا تھا لیکن آفس میں دیر ہونے کی وجہ سے گاڑی میں بیٹھ گیا
 
Top