بارش ہو تو آپ کا دل کیا چاہتا ہے

طالوت

محفلین
بارش پر اک نظم۔۔۔۔

بارشوں کے موسم میں
تم کو یاد کرنے کی
عادتیں پرانی ہیں
اب کی بار سوچا ہے
عادتیں بدل دیں گے
پھر خیال آیا ہے
عادتیں بدلنے سے
بارشیں نہیں رکتیں !!
بہت خوب جی !! کیا بات ہے !! اگر یہ آپ کی اپنی نظم ہے تو سبحان اللہ اور اگر "چوری" کی تو ماشاءاللہ کہ نظم کمال کی ہے
وسلام
 
طالوت

محفلین
جب میں انٹر میں تھی اس وقت بڑا دل کرتا تھا کہ بارش میں بائیک پر گھوما پھرا جائے۔۔۔۔ :grin: مگر کیا ہے کہ ہمیں بائیک تو کیا۔۔ سائیکل بھی چلانا نہیں آتی۔۔۔ :blush:
لیجیئے یہ ایک قدر ہم میں مشترک ہے کہ بائیک چلانا تو ہمیں بھی نہیں آتی اور سائیکل بھی بمشکل ہی چل پاتی ہے اور آخری دفعہ کب چلائی تھی یہ بھی یاد نہیں :blush::blush:
ویسے یہ کاشف موصوف کس مرض کی دوا ہیں ؟ بھائی ہوتے کس لیئے ہیں بہنوں کے "خوامخواہ" کے ناز نخرے اٹھانے کے لیئے ۔۔۔ بس تھوڑا سا مکھن لگایا ، تھوڑی سستی کے طعنے دیا تھوڑے سی آنکھیں نم کیں اور سیر پکی :)
وسلام
 
جیا راؤ

انہیں تو خود بائیک یا سائیکل کچھ چلانا نہیں آٓتا۔۔۔ :grin:
 
طالوت

محفلین
کراچی میں بائیک ہونا اور اس کا چلانا جاننا کافی ضروری خیال کیا جاتا ہے ۔۔۔ میرا تو ارادہ ہے کہ اس بار پاکستان جاتے اپنئ بائیک رائڈر نما بھائیوں سے اس کی تربیت لے ہی لوں کہ امی کافی ڈانٹ ڈپٹ کرتی ہیں اس معاملے میں ۔۔۔ کاشف آپ بھی سیکھ لیجیئے کہ اگر آپ کار وغیرہ رکھتے ہیں بائیک زیادہ ضروری ہے کہ کراچی جیسے شہر میں یہ سواری سب سے بہتر اور با سہولت ہے ۔۔۔ آپ بھی بخوبی جانتے ہونگے۔۔۔
وسلام
 
تعبیر

محفلین
ہم سمجھتے تھے ہمارے بام و در دُھل جائیں گے
بارشیں آئیں تو کائی جم گئی دیوار پر ۔۔۔۔۔

!

تو کس نے مشورہ دیا تھا سستا اور بے کار پینٹ لگانے کا :grin: :laugh: :grin: :laugh:

ماض پر پرزے نکلے تو گھر سے باہر کھیلنے کی اجازت ملی، ہم بارش کے بعد گیلی مٹی میں گھروندے بناتے اور بھنبریاں اور بیر بہوٹیاں (یہی کہتے ہیں نا؟) پکڑتے۔
شاید مستقبل میں اپنے بچوں کو بارش میں خوش ہوتے دیکھنا اس حسین موسم میں سب سے زیادہ اچھا لگے۔

آہ آپ نے جواب نے تو مجھے بھی بہت کچھ یاد دلا دیا :) بھنبوری یعنی dragonfly اسے اردو میں پتہ نہیں کیا کہتے ہیں :confused:
میرا بچپن کراچی میں گزرا جب ہم گرمیوں کی چھٹیوں میں اندرون سندھ جاتے تھے اپنے نانا کے گھر تب ہم وہیں ہوتی تھیں یہ بھنبوریاں اور ہم نے تو انکے نام بھی رکھے تھے۔
لال والی کا لال کوار کالے بڑے والے کا حجم۔ کیا آپ نے بھی انکے نام رکھے تھے اور ہم سب کی کوشش ہوتی تھی کہ لال والی کو پکڑا جائے۔
بیر بہوٹیاں کیا ہوتا ہے :confused: :confused: :confused:
 
ماوراء

محفلین
کل بارش ہو رہی تھی اور خزاں کے پیلے پتے بارش اور ہوا سے ہر طرف اڑ رہے تھے۔۔ اور کل ایک انہونی یہ ہوئی کہ مجھے پہلی بار یہاں بارش اچھی لگی، اور تو اور چھتری پاس ہونے کے باوجود چھتری بھی نہیں کھولی اور بارش کے موسم میں شاپنگ بھی کرنے چلی گئی اور کپڑے گندے ہونے پر بھی ذرا غصہ نہیں آیا۔ :( :confused:
 
تعبیر

محفلین
ہائے ماوارء کل میرے ساتھ بھی ایسا ہوا کل مجھے بھی بارش بہت اچھی لگی اور میں نے خرم کے اس ٹاپک کو بھی یاد کیا اور بارش میں ڈرائیو کرتے ہوئے مونگ پھلی بھی کھائی اور تو اور پہلی دفعہ مجھے ٹریفک سگنل کے لال ہونے کا بھی انتظار رہا تاکہ میں اردگرد کا جائزہ لوں اور مونگ پھلی چھیلوں اور اتفاق دیکھیے ہر بتی مجھے ہری ہی ملی
 
ماوراء

محفلین
سچی؟ یہ کیا ہوا ہے ؟ :grin:
میں نے خود اس تھریڈ کو یاد کیا کہ وہاں لکھ کر آئی ہوں کہ بارش اچھی نہیں لگتی لیکن یہ آج تو اچھی لگ گئی ہے۔ :grin:
اور میں رات کو گھر بھی دیر سے آئی۔۔۔امی، ابو کا فون آ گیا تھا کہ اتنی دیر سے کہاں ہو۔۔ ورنہ تو شاید اور بھی انجوائے کرتی۔ :grin:
 
زینب

محفلین
یہ گاڑیوں والے پتہ نہیں‌کہاں سے آ جاتے ہیں ارے بہن جی گاڑی میں بیٹھ کر بارش دیکھنا ایسا ہی ہے جیسا گھر میں‌بیٹھ کر دیکھنا ہے بارش میں نکلو تو پتہ چلے بارش کیا ہوتی ہے ہم تو پیدل چلتے ہیں بارش میں

ارے یہ اپنے ملک کی باتیں اپنے ملک میں‌ہی یہاں تو لوگ بس بالکونیوں سے لٹک لٹک کے کی نظارے کرتے ہیں یا پھر اتنے فون کرتے ہیں ایک دوسرے کو کہ عید پے بھی نا گھر کا فون بجتا ہو گا اتنا۔۔۔۔۔۔۔اگر سب کچھ باہر کے ملکوں‌میں‌مل جائے تو اپنے ملک کو یاد کون کرے:mrgreen:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہائے ماوارء کل میرے ساتھ بھی ایسا ہوا کل مجھے بھی بارش بہت اچھی لگی اور میں نے خرم کے اس ٹاپک کو بھی یاد کیا اور بارش میں ڈرائیو کرتے ہوئے مونگ پھلی بھی کھائی اور تو اور پہلی دفعہ مجھے ٹریفک سگنل کے لال ہونے کا بھی انتظار رہا تاکہ میں اردگرد کا جائزہ لوں اور مونگ پھلی چھیلوں اور اتفاق دیکھیے ہر بتی مجھے ہری ہی ملی

سچی؟ یہ کیا ہوا ہے ؟ :grin:
میں نے خود اس تھریڈ کو یاد کیا کہ وہاں لکھ کر آئی ہوں کہ بارش اچھی نہیں لگتی لیکن یہ آج تو اچھی لگ گئی ہے۔ :grin:
اور میں رات کو گھر بھی دیر سے آئی۔۔۔امی، ابو کا فون آ گیا تھا کہ اتنی دیر سے کہاں ہو۔۔ ورنہ تو شاید اور بھی انجوائے کرتی۔ :grin:

چلو جی اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے بارش دیس کی ہو یا پردیس کی مجھے اچھی لگتی ہے آپ کی باتیں پڑھ کر مجھے خوشی ہو رہی ہے اب باجو آپی رہ گی ہیں ان کو بھی ایک دن بارش میں لے کر جاؤں گا ضرور اب بارش ہو تو ایک دفعہ ضرور ایک دفعہ میری خاطر بارش میں‌کھڑے ہو کر آسماں کی طرف دیکھنا اور یہ نا سوچنا کہ آپ کہاں کھڑی ہیں بس آسمان کو دیکھنا آپ کو ایسا لگے گا آپ پاکستان میں ہیں
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ارے یہ اپنے ملک کی باتیں اپنے ملک میں‌ہی یہاں تو لوگ بس بالکونیوں سے لٹک لٹک کے کی نظارے کرتے ہیں یا پھر اتنے فون کرتے ہیں ایک دوسرے کو کہ عید پے بھی نا گھر کا فون بجتا ہو گا اتنا۔۔۔۔۔۔۔اگر سب کچھ باہر کے ملکوں‌میں‌مل جائے تو اپنے ملک کو یاد کون کرے:mrgreen:

آپ کون ہیں اور آپ کا ملک کون سا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
زینب

محفلین
بندہ بن میرے ہاتھوں سر نا تڑوا لینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ نا ہو پھر جہلم والے اپنا ارادہ ہی بدل لیں الحمدللہ پاکستانی ہوں پوری پراوڈ پاکستانی اور میرا ملک پاکستان ہے اب اگے بکو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محسن حجازی

محفلین
ہم سمجھتے تھے ہمارے بام و در دُھل جائیں گے
بارشیں آئیں تو کائی جم گئی دیوار پر ۔۔۔۔۔

ہمارا تو بارشوں سے بس اتنا ہی تعلق ہے ۔۔۔۔ !

واہ واہ! قبلہ گپ شپ میں ہم جاتے ہی کم ہیں لیکن وہ کیا ہے کہ اس پیغام نے ہم کو مجبور کیا کہ کچھ تو ہرزہ سرائی کی جائے۔
ظفری بھائی ملاحظہ ہو:

بارشیں یوں بھی رومان پرور نہیں رہیں محسن
جب جب بادل برسا تب تب میں تنہا تھا!!
(محسن حجازی تازہ بتازہ :grin: )
اساتذہ سے پیشگی معذرت :(

تم بس اک ساون پر جان دیتے ہو ہم جانے کتنے ساون آنکھوں میں لیے بیٹھے ہیں گرجتے ہیں بس برسنے نہیں دیتے :grin:
اور بھی رگ ظرافت پھڑک اٹھی ہے ساون سے وابستہ سماجی و معاشرتی مسائل کی بابت لیکن دیکھئے کب ہماری طنابیں ڈھیلی ہوتی ہیں کہ کچھ لکھیں۔۔۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بندہ بن میرے ہاتھوں سر نا تڑوا لینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ نا ہو پھر جہلم والے اپنا ارادہ ہی بدل لیں الحمدللہ پاکستانی ہوں پوری پراوڈ پاکستانی اور میرا ملک پاکستان ہے اب اگے بکو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:grin::grin::grin::grin:
تو پھر کیوں کہا تھا ہا ہا
خیر اب تو میں بات نہیں کر سکتا ہوں جہلم کی بات آ گی ہے جہلم تو میرے لیے دنیا کی جنت ہے :grin:
 
تیشہ

محفلین
ہاہاہا

لگتا ہے کہ خرم اور باقیوں کی باتوں کا اثر بلکہ جادو چل گیا ہے ہم پر :laugh:

:roll:

ہاں آپ پر ، اور ماورہ پر بارش کے ذکر سے ،باقیوں کی سنی سنائی باتوں کا واقعی میں اثر چڑھ گیا ہے ۔ جو اب دونوں بارش میں انجوائے کر کے آرہی ہیں ،

ورنہ آپ دونوں کو تو بارش پسند ہی نہیں ۔
 
Top