ھیلپ کارنر

عزیزامین

محفلین
مجھے یقین ھے یہ تھرٰیڈ سب کے کام آے گا شاید میرے بھی کام آجاے؟ ویب سپیس اور ڈمین کیا ھوتا ھے آساں الفاظ میں بیان کی جاے آور جلدی شکریہ خداحافظ
 

جہانزیب

محفلین
ویب سپیس وہ جگہ ہے جہاں‌ پر ویب سائٹ‌ کا مواد مطلب ڈیٹا محفوط ہوتا ہے ۔
اور ڈؤمین اس مواد تک پہنچنے کا آسان پتہ ہوتا ہے جیسے اردوویب ڈاٹ‌ آرگ ۔
 

الف عین

لائبریرین
عزیز میاں۔ویب سپیس اور ڈومین یا تو خریدنی پڑتی ہے، یا کچھ مفت مہیا ہیں۔اب آپ فیصلہ کریں کہ رقم خرچ کرنی ہے یا نہیں!! مفت کے ڈومین میں عموماً اشتہارات اور پاپ اپس آتے ہیں۔ کچھ میں کم کچھ میں زیادہ۔ اور یہی لوگ سپیس بھی دیتے ہیں، کچھ محض 2۔4 میگا بائٹ جیسے یاہو کا جیو سٹیز، کچھ 1 جی بی تک۔ فورم کا مکمل سافٹ وئ آپ کو اپ لوڈ کرنا ہوگا اس سائٹ پر اس لئے زیادہ سپیس کی ضرورت ہوگی۔ مزید آپ چاند بابو سے ڈسکس کریں۔
 

تیشہ

محفلین
امین ص کا دل کس نے :evil: اور کیوں توڑا بھئی ۔ :confused:
چاند بابو آپ توڑ گئے ہیں کیا :confused: کل تک تو سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا یہ آج ابھی ہی کچھ ٹوٹا ہے ؟ :blush:
 

محمد وارث

لائبریرین
گویا آپ کی 'چڑیوں' پر اوس پڑ گئی :)

بہرحال عزیز صاحب آپ دلچسپ اور زبردست اضافہ ہیں اس محفل میں اپنے 'موضوع' کے ساتھ :)
 

ماوراء

محفلین
نہیں تو مذاق کیوں اڑانا ہے؟ عزیز امین۔۔۔ مجھے ایک بات کا بہت تجسس ہو رہا ہے کہ آپ کی عمر کیا ہے؟
 
Top