انٹرویو محسن حجازی

تعبیر

محفلین
محسن اب آگے کیا کرنا ہے ۔ تب تک مین اپ سے دو سوال پوچھتی ہوں

1) اگر اپ کو انڈین فلم سے افر آتی ہے تو آپ کس ہیروین کے ساتھ کام کرنا پسند کرینگے اور کیوں ؟؟؟

2) اگر آپکو یہ ہیروئنز دوستی کی آفر کرتی ہیں تو آپ کس سے دوستی کرنا پسند کرینگے

*ایشوریا رائے

*کترینا کیف

*بپاشا باسو

*ہماری پاکستانی ہیروئن ایمان علی
 
مغزل

محفلین
ان سوالوں سے پہلے میں ایک غلط فہمی کا ازالہ کرتا چلوں۔
میرا ادب کا مطالعہ نہ ہونے کے برابر بھی نہیں ہے بلکہ بخدا میں نے نصاب سے باہر اردو کی کوئی کتاب نہیں پڑھ رکھی ماسوائے پطرس کے مضامین اور راجہ گدھ یا راکھ وغیرہ کے۔ جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ وقت کی قلت کہیں کا نہیں چھوڑتی یا یوں کہہ لیجئے کہ میں اچھا منتظم نہیں ہوں۔ سو بہتر ہے کہ 'میبل اور میں' والا حال ہو خبردار کیے دیتا ہوں۔

نواب شاہ میں ادبی سرگرمیاں کس نہج پر ہیں ؟
نواب شاہ میں قیام پندہ سال کی عمر میں رہا اور وہ بھی میں ریفریجریشن سے متعلق سوجھ بوجھ حاصل کر رہا تھا تاکہ خلیجی ریاستوں میں جاکر تلاش معاش کی جا سکے سو میرا زیادہ واسطہ نہیں رہا البتہ میرے ماموں شکیل احمد طاہری پنجابی میں شعر کہتے ہیں اور ان کے دو ایک مجموعے بھی منظر عام پر آ چکے ہیں ایک کا تو نام مجھے یاد ہے 'سفر دے دشمن' دوسرے کا یاد نہیں آ رہا۔

آپ کے رائے میں صاحب الّرائے اور صاحبِ اسلوب میں کسے امتیاز حاصل ہے ؟
صاحب آپ رائے رکھتے ہوں تو اسلوب از خود پیدا ہو جاتا ہے۔ گر رائے ہی نہ ہو تو اسلوب کی پیدائش کی خاطر بحروں اور اوزان کے گرد گھومتے رہئے فلمی نغمہ نگاروں کی طرح۔ بطور مثال اقبال کو لیجئے کہ رائے رکھتے ہیں تو اسلوب کے چشمے پھوٹے پڑتے ہیں۔ فیض کو لیجئے۔ سب سے بڑھ کر جالب کو لیجئے۔ جالب ایک مخصوص رائے رکھتے ہیں تو اسلوب بھی ساتھ رکھتے ہیں کہ زور اسلوب پر نہیں رائے پر ہے۔

کیا آپ موجودہ دور میں ادب کی حیثیت سے مطمعن ہیں ؟
ادب کی حالت خاصی نازک ہے۔ افسانہ ہو یا شاعری ہر طرف بحران ہے۔ شاید آج سے سو سال بعد اردو کی یہ شکل نہ ہو جو آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ مغربی تہذیب کی دیمک تیزی سے کمزور اقوام کی ثقافت کو کھائے چلے جا رہی ہے۔ اردو کا تو بس ا ب ایک ہی ٹھکانہ بچا ہے اور وہ ہے پاکستان۔ یہاں بھی اس کے ساتھ کوئی اچھا سلوک نہیں۔

کیا کہتے ہیں آپ کہ بڑا شعر کیا ہے ؟ اور بڑا شاعر کون ہے (آپ کی رائے میں) ؟
حکمت سے بھرپور شعر ہی بڑا شعر ہے۔ میری رائےمیں اقبال پیغام کے حوالے سے بڑا ہے اور غالب اسلوب و کفیات اور واردات قلبی کے معاملے میں بہت پہنچے ہوئے ہیں۔

مابعد الطبیعاتی جست کیا نو مشقے بھی لگا سکتے ہیں ؟ یا ؟
ایسی جست مشق نہیں مقدر کی محتاج ہے۔

ًمحسن حجازی صاحب۔
آداب
بہت شکریہ اس قدر مفصّل جوابات کیلئے۔۔۔
ایک سوال مزید کہ جب آپ کو فون کیا جاتا ہے تو آپ کال رسیو نہیں فرماتے ۔۔ کیوں ؟ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
ہو سکتا ہے ان کو In Coming کے بھی پیسے دینے پڑتے ہوں۔ محسن بھائی ایک منٹ کے کتنے پیسے دینے پڑتے ہیں؟
 
تیشہ

محفلین
پھر تو ضرور ہی کرنا چاہئیے سبھی کو ،،

animated0137.gif
 
جیا راؤ

محفلین
حضور ہم جلد حاضر ہوتے ہیں م-م مغل صاحب نے اس دھاگے کو رونق بخشی ہے سو لازم ٹھہر گیا کہ ہم بھی دیوان غالب سے کچھ سرقہ کریں۔ ہمارا مطلب ہے کہ صدقہ کریں۔:grin:
damsel آپ سوالات کے جوابات بھی ہم ابھی لکھوا کر لاتے ہیں۔

آپ ہر چیز لکھواتے کیوں ہیں ؟:confused:
 
محسن حجازی

محفلین
تعبیر:
اگر آفر آتی ہے تو پریانکا چوپڑا
اگر دوستی کا معاملہ ہے تو ایمان علی

م-م مغل صاحب۔
جناب ہم knowledge economy میں پانچ دن سر دینے کے بعد ہفتے اتوار کے لیے موبائل سے وائبریشن بھی ہٹا دیتے ہیں ہمارے بھائی محب علوی بھی یہی شکایت کر رہے تھے کہ کال اٹینڈ نہیں کی ہم نے ان کی۔ بعد میں ہم کو از حد معذرت کرنا پڑی۔ آپ بھی معذرت قبول فرمائیے کہ ایسا دانستہ نہیں ہوا۔ لغت بھی جیب میں نہیں ہے اور ہماری زنبیل میں اردو بھی ختم ہوتی جا رہی ہے سو تھوڑے کو بہت جانئے۔:grin:

شمشاد بھائی:
دینے نہیں پڑتے لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔

بوچھی آپی:
بھئی آپی کے مشورے پر خبردار کسی نے کان دھرے تو! یعنی غضب خدا کا ہمیں کنگال کرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں وہ بھی بڑوں کی سرپرستی میں؟ الامان الحفیظ!

جیا راؤ:
چلئے آئندہ لکھوانے کی بجائے رنگوا لیا کریں گے اور یہ آپ کافی دنوں سے کچھ لکھوا کر نہیں لائیں ایں چہ چکر است؟
 
تعبیر

محفلین
آج کا سوال جب آپ اتنا اچھا بولتے ہین تو پھر بولنے میں اتنی کنجوسی کیوں ؟ ایں چہ چکر است؟ :grin: :grin: :grin:
مجھے اپکا یہ جملہ اور اسٹائل بہت اچھا لگتا ہے :)
 
محسن حجازی

محفلین
شکریہ آپی! :cool:
وہ کیا ہے ناں کہ اپن کا ایک بہت اہم منصوبہ چل رے لا ہے۔ بولے تو جون میں ڈیڈ لائن ہے خلاص کرنے کا سب! بس اسی کو اپن پھسے لا ہے ادھر آجو باجو بالکل نئیں گھومنے کا :grin:
 
شادی اور ہنی موں سے ہٹ کر سوال کی جسارت کر رہا ہوں۔۔۔۔۔

انگریزی ادب کے متعلق آپ کی محترم رائے کیا ہے ؟

کیا انگریزی شاعری میں ہماری شاعری کی طرح دم خم ہے ؟ آپ کی رائے سنجیدگی کے ساتھ

موسیقی سے کوئی لگاؤ ہے۔۔۔۔ (چونکہ یہ ہمارا ہاٹ فیورٹ سبجیکٹ ہے) رائے دیجیئے گا۔۔۔ موسیقی کی کس صنف کی طرف راغب ہے اور کیوں؟

مصوری سے لگاؤ ہے ۔۔ اگر ہاں تو کس حد تک، اور کس سے متاثر ہیں؟۔۔۔

فنون لطیفہ کی کونسی صنف کو پسند فرماتے ہیں ؟

کوئی ایسی کتاب جس نے حد سے زیادہ متاثر کیا ہو ؟

ضروری نہیں کہ سب سوالوں کے جواب دیئے جائیں۔۔۔ جس سوال کا جواب مناسب سمجھیں ضرور دیجیے گا ۔۔۔ چندہ تھوڑا ہو یا زیادہ مسجد میں دینے کی نیت سے ثواب کا تعلق ہوتا ہے۔۔۔۔ باقی آپ خود سمجھ دار انسان ہیں:)
 
مغزل

محفلین
م-م مغل صاحب۔
جناب ہم knowledge economy میں پانچ دن سر دینے کے بعد ہفتے اتوار کے لیے موبائل سے وائبریشن بھی ہٹا دیتے ہیں ہمارے بھائی محب علوی بھی یہی شکایت کر رہے تھے کہ کال اٹینڈ نہیں کی ہم نے ان کی۔ بعد میں ہم کو از حد معذرت کرنا پڑی۔ آپ بھی معذرت قبول فرمائیے کہ ایسا دانستہ نہیں ہوا۔ لغت بھی جیب میں نہیں ہے اور ہماری زنبیل میں اردو بھی ختم ہوتی جا رہی ہے سو تھوڑے کو بہت جانئے۔:grin:

چلیئے جناب تھوڑے کوہی بہت مان لیتے ہیں۔۔۔کیا یاد کیجئے گا کس سخی سے پالا پڑا ہے ۔۔
 
مغزل

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حجازی صاحب۔۔

کیا فرماتے ہیں آپ کہ :
ہمارے ملک میں سخن وراں دھڑوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ اہلِ پنجاب اور اہلِ کراچی ایک دوسرے کو مان کر ہی نہیں دیتے ؟
ہمارا مسئلہ اچھا شعر سے زیادہ اپنا شاعر ہوتا جارہا ہے۔۔۔ اس کے کیا منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟
 
زینب

محفلین
شکریہ آپی! :cool:
وہ کیا ہے ناں کہ اپن کا ایک بہت اہم منصوبہ چل رے لا ہے۔ بولے تو جون میں ڈیڈ لائن ہے خلاص کرنے کا سب! بس اسی کو اپن پھسے لا ہے ادھر آجو باجو بالکل نئیں گھومنے کا :grin:

ہایئں یہ اپ اچھا خاصا مہذب سا بولتے بولتے پٹری سے کیسے اتر گئے۔۔۔۔۔۔۔واپس لائن پے آیئں
 
محسن حجازی

محفلین
شادی اور ہنی موں سے ہٹ کر سوال کی جسارت کر رہا ہوں۔۔۔۔۔
بڑی مہربانی!

انگریزی ادب کے متعلق آپ کی محترم رائے کیا ہے ؟
اردو ادب کے مطالعے کی بابت عرض کر چکا سو انگریزی کا بھی نصاب سے باہر کچھ نہیں ہے البتہ John Keats کی ایک نظم انٹر میں پڑھی تھی کچھ کچھ یاد رہ گئی۔

کیا انگریزی شاعری میں ہماری شاعری کی طرح دم خم ہے ؟ آپ کی رائے سنجیدگی کے ساتھ
لطیفہ اور فنون لطیفہ ہر ثفافت کے اپنے ہوتے ہیں اور انہیں سمجھنے اور رائے قائم کرنے کے لئے محض زبان پر عبور کافی نہیں ہوتا بلکہ اس تہذیب و ثفافت کو تمام تر باریکیوں سے جاننا لازم ہے جس سے یقینی طور پر میں بے بہرہ ہوں۔

موسیقی سے کوئی لگاؤ ہے۔۔۔۔ (چونکہ یہ ہمارا ہاٹ فیورٹ سبجیکٹ ہے) رائے دیجیئے گا۔۔۔ موسیقی کی کس صنف کی طرف راغب ہے اور کیوں؟
غزل شوق سے سنتا ہوں۔ جگجیت، چترا، ہری ہرن ، مہدی حسن۔ جو بھی غزل مل جائے۔ کیوں کا کوئی جواب نہیں ویسے شاید طبیعت میں سنجیدگی ہے یہ وجہ رہی ہو۔

مصوری سے لگاؤ ہے ۔۔ اگر ہاں تو کس حد تک، اور کس سے متاثر ہیں؟۔۔۔
کچھ خاص نہیں۔ یہ کام عمر کے آخری حصے کے لیے وقف کر رکھتا ہے جب غم دنیا سے کچھ فرصت ہو گی۔

فنون لطیفہ کی کونسی صنف کو پسند فرماتے ہیں ؟
موسیقی۔

کوئی ایسی کتاب جس نے حد سے زیادہ متاثر کیا ہو ؟
قرآن مجید۔ اکثر آیات چونکا دیتی ہیں۔۔۔ خصوصا ایسی آیات جن میں تصورات یا اصولوں کا بیان ہو۔ میں سوچا کرتا تھا کہ فی زمانہ جو میڈیا کی صورت حال ہے اور جو معیشت میں سود کی جکڑ ہے، اس کے بغیر تو نظام اب چل ہی نہیں سکتا تو ایک روز ایک آیت سامنے آئی جس کا مفہوم کچھ یوں تھا کہ طیب اور خبیث برابر نہیں ہو سکتے خواہ خباثت کی کثرت تمہیں حیرت میں ہی کیوں نہ ڈال دے۔ میں یہ آیت پڑھ کر بری طرح چونکا مجھے لگا جیسے مجھے ہی ٹوکا گیا ہے۔

ضروری نہیں کہ سب سوالوں کے جواب دیئے جائیں۔۔۔ جس سوال کا جواب مناسب سمجھیں ضرور دیجیے گا ۔۔۔ چندہ تھوڑا ہو یا زیادہ مسجد میں دینے کی نیت سے ثواب کا تعلق ہوتا ہے۔۔۔۔ باقی آپ خود سمجھ دار انسان ہیں:)
جناب سب کے جوابات بہ عجز و انکسار حاضرہیں۔
 
جیا راؤ

محفلین
جیا راؤ:
چلئے آئندہ لکھوانے کی بجائے رنگوا لیا کریں گے اور یہ آپ کافی دنوں سے کچھ لکھوا کر نہیں لائیں ایں چہ چکر است؟

جی یہ بہتر رہیگا۔ :grin:

چکر یہ ہے کہ جن سے شاعری لکھواتی تھی انہوں نے سائنس لکھنی شروع کر دی ہے لہٰزا ہم "آپ کی شاعری" سے "سائنس اور ہماری زندگی" میں شفٹ کر گئے ہیں۔:)
 
جیا راؤ

محفلین
ایک سوال ہم بھی کر لیں۔

وہ لوگ کہ جن کی باتیں نہایت شگفتہ اور اندازِ گفتگو نہایت ظریفانہ ہوتا ہے ان کی اپنی طبیعیت میں بلا کی سنجیدگی (بلکہ رنجیدگی) کیوں ہوتی ہے؟

جیسے ایک شاعر کہتے ہیں کہ

آ کبھی دیکھ ان کی شبوں میں آکر
کتنا روتے ہیں زمانے کو ہنسانے والے

تو آخر اس کی کیا وجہ ہے؟:confused:
 
تیشہ

محفلین
بوچھی آپی:
بھئی آپی کے مشورے پر خبردار کسی نے کان دھرے تو! یعنی غضب خدا کا ہمیں کنگال کرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں وہ بھی بڑوں کی سرپرستی میں؟ الامان الحفیظ!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ تو سچ مچ گھبرا گئے ہیں ، میں نے تو مذاق میں سب کو فری مشورے سے نوازا ہے ۔
کان تو پہلے بھی کبھی کسی نے نہیں دھرا :grin: اب کیا دھریں گے ۔
 
Top