انٹرویو محسن حجازی

مغزل

محفلین
محسن صاحب۔۔
ناچیز چند سوالات کے ساتھ حاضرِ خدمت ہے اس امید کے ساتھ کہ
آپ دستِ محبّت روا رکھیں گے۔۔۔۔۔

نواب شاہ میں ادبی سرگرمیاں کس نہج پر ہیں ؟
آپ کے رائے میں صاحب الّرائے اور صاحبِ اسلوب میں کسے امتیاز حاصل ہے ؟
کیا آپ موجودہ دور میں ادب کی حیثیت سے مطمعن ہیں ؟
کیا کہتے ہیں آپ کہ بڑا شعر کیا ہے ؟ اور بڑا شاعر کون ہے (آپ کی رائے میں) ؟
مابعد الطبیعاتی جست کیا نو مشقے بھی لگا سکتے ہیں ؟ یا ؟


باقی آئندہ ::
منتظر: م۔م۔مغل


حجازی صاحب لگتا ہے حجاز سدھار گئے ہیں۔۔ اور میرے ٹوٹے پھوٹے سوال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:eek:
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کے ٹوٹے پھوٹے سوال راہوں میں پتھروں کی طرح بکھرے پڑے ہیں، اب وہ انہی پتھروں پر چل کر آ گئے تو بات بن جائے گی۔
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]حجاز صاحب۔۔۔اوہ ہ ہ ہ میرا مطلب ہے حجازی صاحب۔۔
انہی پتھّروں پہ چل کے اگر آسکوتو آئو
میرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشا ں نہیں ہے

اب آ بھی جائیں آپ کو ذاتی پیغام بھی روانہ کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :punga: آجائیں بھیا جی۔۔
[/FONT]
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]حجاز صاحب۔۔۔اوہ ہ ہ ہ میرا مطلب ہے حجازی صاحب۔۔
انہی پتھّروں پہ چل کے اگر آسکوتو آئو
میرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشا ں نہیں ہے

اب آ بھی جائیں آپ کو ذاتی پیغام بھی روانہ کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :punga: آجائیں بھیا جی۔۔
[/FONT]
 

محسن حجازی

محفلین
چلیں جناب محسن صاحب سیٹ بیلٹ باندھ لیں اور ریڈی ہو جائیں مزید سوالات کے لیئے


* کس قسم کے تحفے کا انتظار ہے؟ اور کس کی طرف سے؟
کوئی انتظار نہیں۔ کسی کی طرف سے نہیں۔ اگر اشارہ رومانوی معاملات سے متعلق ہے تو یہ خانہ خالی ہے اور خالی رہے گا شاید۔

* نیٹ پر ہونے والی دوستیاں اور رشتے داریاں کے متعلق آپ کا تجربہ کیا کہتا ہے؟
میرا خیال ہے کہ یہ منحصر ہے۔ اب تک تو ایک آدھ دوستی ہوئی ہے اور اچھی چل رہی ہے رشتہ داری بھی اگر ہو تو اچھی چلے گی۔ انٹرنیث بھی ایک واسطہ ہے جیسے کہ ہوا ایک واسطہ ہے جس کے ذریعے آواز کی میکانی لہریں آپ تک مطالب و مفاہیم کا تبادلہ کرتے ہیں۔ ایسے ہی انٹرنیٹ بھی ہے اور اس پر بھی اچھے برے لوگ مل سکتے ہیں جیسے کہ روبرو بسا اوقات سامنا کرنا پڑتا ہے۔

* شہرت اور عزت میں آپ کا انتخاب؟
عزت بہتر ہے ورنہ مشہور تو ہمارے جنرل صاحب بھی بہت ہیں۔

* محبت،خوبصورتی اور دولت میں آپ کا نتخاب؟
محبت

* آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
اندھی طاقت کا حصول۔ or at least to be an E n e r g e t i c E n t r e p r e n e u r

* زندگی میں کوئی ایسی شخصیت جس نے بہت متاثر کیا ہو؟
بہت سے لوگ ہیں۔ ہمارے کالج کی پرنسپل تھیں مسز فائزہ بلال سکھیرا۔ ایم اے انگلش میں گولڈ میڈلسٹ تھیں اور کم عمری میں بہت وسیع مطالعہ رکھتی تھیں ان سے بہت متاثر تھا۔

* زندگی میں کیا کبھی کسی سے اتنا متاثر ہوئے کہ اس کو کاپی کرنے لگے؟
نہیں ایسا شاید کبھی نہیں ہوا۔ البتہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ ایسا رعب دبدبے والا مومن پھر روئے ارضی پر نہیں ہوا۔

* زندگی میں کس چیز کی کم محسوس ہوتی ہے؟
وقت کی۔ وقت بہت کم ہے میرے پاس۔ وقت اور پیسے میں معکوس نسبت ہے۔ ایک لیجئے تو دوسرا چھوڑئیے۔

* زندگی میں کس چیز کی زیادتی محسوس ہوتی؟
دباؤ کی۔

* چاکلیٹ یا آئس کریم مین سے کیا پسندہے اور کیوں؟
چاکلیٹ۔ ذرا زیادہ مزے کی ہوتی ہے۔ ویسے دونوں نہیں مل سکتیں؟

* چیونگم کھانا اچھا مشغلہ ہے یا یہ سنجیدگی کو زک پہنچاتا ہے؟
اچھا مشغلہ نہیں لڑکیوں کے لیے ٹھیک ہے۔ اصل میں یہ پیغام دیتا ہے کہ I dont care یا کم سے کم مجھے تو ایسا ہی محسوس ہوتا ہے۔
سنجیدگی کو زک پہنچاتا ہے گرچہ میں ابھی بھی چبا رہا ہوں کیوں کہ ایک کولیگ نے دی ہے لیکن جبڑے تھک گئے ہیں سو۔۔۔ بس۔

* کس کس حشرات الارض،رینگے والے جانور، جنگلی جانور، گھریلو جانور کا شکار کر چکے ہیں اب تک؟
بچھو سے ایک دفعہ سامنا ہوا اور وہ بھی پہلی دفعہ لیکن مار نہیں سکا۔ ویسے میں حشرات الارض سے ذرا ڈرتا ہوں بڑے خوفناک ہوتے ہیں شکل و صورت میں۔

* شیرنی جنگل کے بادشاہ سے ڈرتی ہے یا شیر شیرنی سے؟
میرا خیال ہے کہ شیر ہی ڈرتا ہوگا۔

* معاشرے کی کتنی پروا کرتے ہیں؟
کافی پروا کرتا ہوں جو کہ شاید کرنی نہیں چاہئے لیکن پھر بھی کرنی پڑتی ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
جی زینب آپ نے ہنی مون کا پوچھا تو:
ہنوز دلی دور است۔
جہاں وہ محترمہ کہیں گی وہاں چلے چلیں گے۔
 

محسن حجازی

محفلین
ان سوالوں سے پہلے میں ایک غلط فہمی کا ازالہ کرتا چلوں۔
میرا ادب کا مطالعہ نہ ہونے کے برابر بھی نہیں ہے بلکہ بخدا میں نے نصاب سے باہر اردو کی کوئی کتاب نہیں پڑھ رکھی ماسوائے پطرس کے مضامین اور راجہ گدھ یا راکھ وغیرہ کے۔ جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ وقت کی قلت کہیں کا نہیں چھوڑتی یا یوں کہہ لیجئے کہ میں اچھا منتظم نہیں ہوں۔ سو بہتر ہے کہ 'میبل اور میں' والا حال ہو خبردار کیے دیتا ہوں۔

نواب شاہ میں ادبی سرگرمیاں کس نہج پر ہیں ؟
نواب شاہ میں قیام پندہ سال کی عمر میں رہا اور وہ بھی میں ریفریجریشن سے متعلق سوجھ بوجھ حاصل کر رہا تھا تاکہ خلیجی ریاستوں میں جاکر تلاش معاش کی جا سکے سو میرا زیادہ واسطہ نہیں رہا البتہ میرے ماموں شکیل احمد طاہری پنجابی میں شعر کہتے ہیں اور ان کے دو ایک مجموعے بھی منظر عام پر آ چکے ہیں ایک کا تو نام مجھے یاد ہے 'سفر دے دشمن' دوسرے کا یاد نہیں آ رہا۔

آپ کے رائے میں صاحب الّرائے اور صاحبِ اسلوب میں کسے امتیاز حاصل ہے ؟
صاحب آپ رائے رکھتے ہوں تو اسلوب از خود پیدا ہو جاتا ہے۔ گر رائے ہی نہ ہو تو اسلوب کی پیدائش کی خاطر بحروں اور اوزان کے گرد گھومتے رہئے فلمی نغمہ نگاروں کی طرح۔ بطور مثال اقبال کو لیجئے کہ رائے رکھتے ہیں تو اسلوب کے چشمے پھوٹے پڑتے ہیں۔ فیض کو لیجئے۔ سب سے بڑھ کر جالب کو لیجئے۔ جالب ایک مخصوص رائے رکھتے ہیں تو اسلوب بھی ساتھ رکھتے ہیں کہ زور اسلوب پر نہیں رائے پر ہے۔

کیا آپ موجودہ دور میں ادب کی حیثیت سے مطمعن ہیں ؟
ادب کی حالت خاصی نازک ہے۔ افسانہ ہو یا شاعری ہر طرف بحران ہے۔ شاید آج سے سو سال بعد اردو کی یہ شکل نہ ہو جو آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ مغربی تہذیب کی دیمک تیزی سے کمزور اقوام کی ثقافت کو کھائے چلے جا رہی ہے۔ اردو کا تو بس ا ب ایک ہی ٹھکانہ بچا ہے اور وہ ہے پاکستان۔ یہاں بھی اس کے ساتھ کوئی اچھا سلوک نہیں۔

کیا کہتے ہیں آپ کہ بڑا شعر کیا ہے ؟ اور بڑا شاعر کون ہے (آپ کی رائے میں) ؟
حکمت سے بھرپور شعر ہی بڑا شعر ہے۔ میری رائےمیں اقبال پیغام کے حوالے سے بڑا ہے اور غالب اسلوب و کفیات اور واردات قلبی کے معاملے میں بہت پہنچے ہوئے ہیں۔

مابعد الطبیعاتی جست کیا نو مشقے بھی لگا سکتے ہیں ؟ یا ؟
ایسی جست مشق نہیں مقدر کی محتاج ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی کی تو پتہ نہیں کب باری آئے، ایسا کرو کہ وہ ٹکٹیں مجھے بھیج دو، میں چکر لگا آتا ہوں۔

جب محسن بھائی کی باری آئے گی تو میں دے دوں گا۔
 

تعبیر

محفلین
تعبیر صاحبہ مغل صاحب ناراض ہو جائیں گے آپ نے املاء کی غلطیاں بہت زیادہ کر دی ہیں :)

اس میں میری کوئی غلطی نہیں بلکہ کی بورڈ کی shift key کی غلطی ہے ۔
کیا مین اردو کے پرچے میں مارجن سے بھی پاس نہیں ہوئی :grin:

شامل صاحب ہم کیوں ناراض ہونے لگے ؟
اردو پہ مغل کا ہی اجارہ تو نہیں ہے ۔۔
(جناب والا اس طرح کمپیوٹر پر تحریر کے دوران عموما غلطیاں ہوجاتی ہیں ۔۔ مجھ سے بھی ہوتی ہیں۔
پھر دوسری بات " کہ میں کوئی اہلِ زبان نہیں کہ کسی کے لفظ کی پکڑ کرسکوں " میں ایبٹ آباد سے
تعلق رکھنے والا غیر اہلِ زبان ہوں اور اردو کا حقیر سا طالبِ علم ہوں۔۔ اور بس )
ایک شعر قلم برداشتہ "

" تعبیر " کسی خواب میں ڈھلنے کو ہے بیتاب
پھر شب کے جھروکوں سے کوئی آئے گا ملنے

نیاز مند
م۔م۔مغل


نیاز مند مغل صاحب اپکی اس نیازمندی کا شکریہ :grin: ویسے اس شعر کا مطلب :confused:
سیاق و سباق سے تشریح کریں :grin:

:grin:
ویسے آپ نے بھی تو صحیح بات نہیں کی تھی. پہلے مصرعے سے صاف لگ رہا ہے کہ آپ کی نیت بدل رہی ہے اس پر تو پڑنی ہی چاہیئے ;)

ارے آپ کو کافی زمانے کے بعد محفل پر دیکھا ہے۔ خوش امدید، خوش آمدید
کہاں غائب ہیں؟؟؟ یہیں پڑھا تھا کہ آپ بھی شوق رکھتےہین انٹرویو دینے کا تو اسکا کیا بنا :confused:

جی زینب آپ نے ہنی مون کا پوچھا تو:
ہنوز دلی دور است۔
جہاں وہ محترمہ کہیں گی وہاں چلے چلیں گے۔


محسن آج تو آپ نے سب سوالوں کے جواب دیکر دل خوش کر دیا :) جیتے رہو :)

یہ جواب :eek: ایک بار پھر سوچ لیں کہ جو اگر اس نے اپنے والدین کے گھر کا کہا اور آپ کو بطور گھر دامادی کے تو آپ کیا کریں گے :eek: :confused:
 
محسن بھائی کی رسی ڈھیلی نہیں چھوڑنی ۔۔۔ چھپ چھپ کر بڑا لہو پیا ہے انہوں نے ہمارا بھی انٹرویو کے دوران
 

زینب

محفلین
محسن بھائی کی تو پتہ نہیں کب باری آئے، ایسا کرو کہ وہ ٹکٹیں مجھے بھیج دو، میں چکر لگا آتا ہوں۔

جب محسن بھائی کی باری آئے گی تو میں دے دوں گا۔


لیں‌پہا جی اپ میرے بھائی ہو اپ کو میں اب کرکوک تو نہیں بھیجوں گی نا۔وہ تو سلامی کے بہانے محسن سے اپنی ایک دشمنی نکال رہی تھی میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 

زینب

محفلین
[

محسن آپ تو آپ نے سب سوالوں کے جواب دیکر دل خوش کر دیا :)

یہ جواب ایک بار پھر سوچ لیں کہ جو اگر اس نے اپنے والدین کے گھر کا کہا اور آپ کا بطور گھر دامادی کے تو اپ کیا کریں گے :eek: :confused:[/QUOTE]


تعبیر ہنی مون سے واپسی بھی ہوتی ہے ۔۔اس لیے گھر دامادی کا کوئی خطرہ نہیں ۔۔۔۔۔ :grin:
 
Top