انٹرویو محسن حجازی

تعبیر

محفلین
السلام علیکم
bye3.gif

اراکین کے پرزور اصرار پر ایک بار پھر
6e3osm.gif
محسن حجازی
6e3osm.gif

سلسلہ وہی ہے انٹرویو کا پر اب لینے والی کا نام بدل گیا ہے سو اس لیے میں اسےدوبارہ نئے سرے سےاور نئی شروعات سے ایک الگ دھاگے سے شروع کر رہی ہوں۔ نئے دھاگے سے ہم سب،پرانے اور نئے اراکین کو محسن کو شروع سے جاننے/پڑھنے کا موقعہ ملے گا-

bdiv807.gif

محسن کا مختصر سا تعارف

محسن اپنے بولنے کے انداز اور کمال جملوں سے محفل میں بہت مشہور ہیں ۔یہ یہاں کے موڈریٹر ہیں (اللہ کے بعد یہی جانتے ہیں کہ کہاں کے ماڈریٹر ہیں کہ مجھے تو ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا)

محسن ہیں تو اس محفل کے بہت ہی پرانے رکن پھر بھی آج تک انکی پوسٹس سب سے کم ہیں۔ کم گو تو نہیں لگتے پھر بھی بہت ہی کم لکھتے ہیں جبکہ ان کا ہر جملہ ظریفانہ ہوتا ہے اور انکا یہ انداز بہت پسند کیا جاتا ہے ۔ اتنی کم پوسٹس کی وجہ کیا ہے محسن :confused: :confused: :confused:

بچپن میں شاعری سے بھی شغف فرمایا، 2003 میں "اپنی لکھی ہوئی نظم اپنی خالہ کو بعنوان "عدیلہ آنٹی کے نام"۔۔۔ تحفہ میں پیش کی جو ان کے ماموں نے بڑی کروا کے اور فریم کروا کے ان کی خالہ کی شادی پر گفٹ کی تھی، جو آج بھی بقول ان کے ان کی خالہ کے بیڈ روم میں لگی ہوئی ہے۔ وہ خالہ لندن میں ہوتی ہیں۔ :)

پہلا عشق نویں کلاس میں فرما چکے ہیں۔جس کی وجہ سے شاعر بنے :)

دیوان چھپوا سکتے تھے پر ہائے بھلا ہو اس بارش کا جو سب کچھ بہا کر لے گئی۔ یوں ہم ایک عدد شاعر سے محروم/ محفوظ رہ گئے۔ :grin:

یہ انہی کے الفاط ہیں

بس ایک پانچ روپے والی کاپی میں لکھا کرتے تھے۔ اور وہ کاپی چھت پر ایک پرانے مٹکے میں چھپائی جاتی تھی۔۔۔ برسات کا موسم آیا اور کچھ ہمیں بھی آمد نہ ہوئی! بس پھر کیا تھا۔۔۔ سارے کا سارا دیوان لاہور کی گلیوں میں دھل کر بہہ گیا۔۔۔۔ ایک بادلوں سے بھری صبح جب اوپر ہم آمد کی شدت سے گھبرا کر اپنی بیاض اٹھانے گئے تو کاپی پر دھندلے حروف کے سوا کچھ نہ تھا! سو یوں غالب کی طرح ہماری تمام غزلیں زمانے کی دست برد کا شکار ہو گئیں۔

bdiv807.gif

محسن میں آپ کو محفل کی جانب سے خوش آمدید کہتی ہوں۔

welcome-hearts.gif

انٹرویو نئے سرے سے ہونے کی وجہ سے کچھ سوال آپ سے دوبارہ پوچھے جائینگے۔ آپ چاہیں تو پرانے والے جواب یہاں کاپی، پیسٹ کر سکتے ہیں۔ سوالوں کے ساتھ ساتھ آپ سے گفتگو کا سلسلہ بھی چلتا رہے گا ۔ آپ کا یہ انٹرویو میں اکیلی نہیں لوں گی بلکہ باقی سب اراکین بھی اپنی موجودگی اور سوالات سے آپ کی اور میری حوصلہ افزائی کرتے رہینگے اور اپنی موجودگی سے یہاں خوب رونق میلہ لگا رکھیں گے۔ انشاءاللہ امید ہے کہ اس انٹرویو کے ذریعے آپ سے کافی کچھ سیکھنے اور آپ کے بارے میں کافی کچھ جاننے کا موقعہ ملے گا۔

مزید وقت ضائع نہ کرتے ہوئے ہم ابتدا کرتے ہیں کچھ رسمی سوالوں سے۔ باقی تعارف اور جان پہچان خود انہی کی زبانی۔ اس لیے جلدی سے آئیں اور ہمیں اپنے بارے میں بتائیں

rose.gif

* محفل پہ یہ نام رکھنے کی وجہ۔ محسن اور حجازی کا کیا combination ہے؟

*تاریخ اور جائے پیدائش؟

*اپنی شخصیت کو اگر چند جملوں میں بیان کر سکیں ۔کچھ چھوٹا سا تعارف

*آپ کی مصروفیات، یعنی آپ پڑھتے ہیں۔ نوکری کرتے ہیں یا کچھ اور

*آپکی تعلیمی قابلیت

*محفل پر کیسے آنا ہوا

*ایسی کیا بات آپ کو محفل پر بھا گئی کہ آپ یہاں آج تک موجود ہیں؟

*آپ کی دلچسپاں اور شوق( Hobbies & Fav activities)

* آپ idealistic ہیں یا realistic ہیں

*طبعیت کے لحاظ سے کیسے ہیں۔ شرمیلے، باتونی، حساس، جلد گھل مل جانے والے، موڈی یا کچھ اور

*فارغ وقت میں آپ کیا کرتے ہیں؟

اب کچھ آپکی پسند کے بارے میں :)

*پسندیدہ ڈش اور ناپسندیدہ ڈش؟

*میٹھے میں کیا پسند ہے؟

*پسندیدہ مشروب؟

*محفل میں آپ کا بہترین دوست

*پسندیدہ رنگ

*پسندیدہ خوشبو

*پسندیدہ موسم

ابھی کے لیے اتنا ہی۔ باقی ابھی آپ کی پسند کے بارے میں بہت کچھ رہتا ہے جو بعد میں، میں یا باقی اراکین آپ سے پوچھیں گے۔ یوں یہ سلسلہ جاری رہیگا۔

rose.gif

تب تک all the best اور ایک بار پھر خوش آمدید

باقی اراکین سے بھی گزارش ہے کہ وہ اس سنہری موقعہ سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں اور انہیں آسانی سے نہ جانے دیں :grin:

حسن علوی کو بڑا انتطار تھا اس انٹرویو کا۔ سو حسن جلدی آئیں اور سوال پوچھیں۔
ورنہ آپ کو ذاتی پیغام میں بتا دینگے۔
 
شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی سچی سے میں نے تعبیر کو کچھ نہیں بتایا، یہ سب انہوں نے خود سے لکھا ہے۔ اور کیا ہی بات ہے آپ کا انٹرویو چمکتے دھمکتے اور لشکارے مارے پھولوں سے شروع ہوا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
جناب کیا نصیب ہیں محسن حجازی صاحب کے بھی ۔۔۔ بیل بوٹے ، رنگ و نور ، اور قوس و قزح سے انٹرویو کا آغاز ہوا ہے ۔ ایک ہم تھے کہ ہمارے انٹرویو کے شروعات میں ہی خود کش حملے شروع ہوگئے تھے ۔ پھر اس کے بعد ہم نے سارا انٹرویو بکتر بند بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر دیا ۔:grin: ۔
گڈ لک محسن بھائی ۔ آپ کے جوابات کا انتظار رہے گا ۔ :)
 
محسن حجازی

محفلین
فوری جوابات حاضر ہیں:

* محفل پہ یہ نام رکھنے کی وجہ۔ محسن اور حجازی کا کیا combination ہے؟
یہ میرا اصلی نام ہے۔ حجازی بنیادی طور پر حجاز سے نسبت کے بارے میں ہے تخلص سمجھ لیجئے۔
*تاریخ اور جائے پیدائش؟
6 جنوری 1985 نواب شاہ، سندھ
*اپنی شخصیت کو اگر چند جملوں میں بیان کر سکیں ۔کچھ چھوٹا سا تعارف
حساس، ہنس مکھ، پراعتماد لیکن منکسرالمزاج۔

*آپ کی مصروفیات، یعنی آپ پڑھتے ہیں۔ نوکری کرتے ہیں یا کچھ اور
میں BS Computer Science کا طالب علم ہوں اور MS کے لیے پر تول رہا ہوں۔ اس کے علاوہ ایک یورپین سافٹ وئیر کمپنی میں بطور سافٹ وئیر ڈویلپر ملازمت کر رہا ہوں۔
*آپکی تعلیمی قابلیت
انٹر میڈیٹ ان کمپیوٹر سائنس کے بعد بی ایس کمپیوٹر سائنس۔
*محفل پر کیسے آنا ہوا
محترمہ مہوش علی جو یہاں کی رکن ہیں انہوں نے پاک نستعلیق کے حوالے سے Microsoft VOLT Community پر میرا ای میل ایڈریس تلاش کیا اور مجھے یہاں کی دعوت دی۔ مجھے یہاں آکر بہت خوشگوار حیرت ہوئی، کہ ایسا ایک فورم میرا بھی خواب تھا۔ بہرطور میں بہت جذباتی ہو گیا تھا پہلی دفعہ یہ دیکھ کر۔

*ایسی کیا بات آپ کو محفل پر بھا گئی کہ آپ یہاں آج تک موجود ہیں؟
لوگ اچھے ہیں اور ہر طرح کے لوگ ہیں ادب سے لے کر سائنس تک ہر طرح کے رحجان کے مالک احباب موجود ہیں۔
نبیل بھائی، محب بھائی، شمشاد، ظفری، قیصرانی، حسن علوی، فاتح شاکر، قادری صاحب غرضیکہ ایک لمبی فہرست ہے الحمداللہ دوستوں نے محفل پر بہت محبت اور عزت دی ہے۔
*آپ کی دلچسپاں اور شوق( Hobbies & Fav activities)

* آپ idealistic ہیں یا realistic ہیں
a combination of idealism and realism with excess of idealism
*طبعیت کے لحاظ سے کیسے ہیں۔ شرمیلے، باتونی، حساس، جلد گھل مل جانے والے، موڈی یا کچھ اور
بہت باتونی ہوں اور بہت جلد گھل مل جاتا ہوں تکلفات میں نہیں پڑتا۔
*فارغ وقت میں آپ کیا کرتے ہیں؟
اپنے شعبے سے متعلق کتابیں پڑھتا ہوں خیالی پلاؤ پکاتا رہتا ہوں یا پھر غزلیں سنتا ہوں۔ ورنہ نیوزچینلز گھماتا رہتا ہوں تنقیدی نظر رکھتا ہوں کہ کس گروپ کے کیا رحجانات ہیں۔
اب کچھ آپکی پسند کے بارے میں
کس چیز کی پسند؟ :confused:
*پسندیدہ ڈش اور ناپسندیدہ ڈش؟
دال چاول۔ ناپسندیدہ میں مٹن اوربیف کا قورمہ شوق سے نہیں کھاتا باقی سب کچھ ٹھیک ہے۔
*میٹھے میں کیا پسند ہے؟
گاجر کا حلوہ :grin:
*پسندیدہ مشروب؟
کوئس آئسکریم سیرپ :grin:
*محفل میں آپ کا بہترین دوست
شمشاد بھائی! :grin:شمشاد بھائی کو ہمارے دیوان کے لاہور کی گلیوں میں بہنے کا بہت دکھ ہے۔ اکثر ذکر کرتے ہیں اس سانحے کا۔ ہم تو بھول جاتے ہیں شمشاد بھائی نہیں بھولنے دیتے:grin:
ویسے محب علوی اور نبیل بھائی سے اچھی صاحب سلامت ہے نبیل بھائی سے تکنیکی گپ شپ چلتی رہتی ہے۔ ظفری بھائی بھی بہت اچھے ہیں مجھے طبیعت اور مزاج کے حوالے سے خود سے مشابہ محسوس ہوتے ہیں کافی حد تک۔ ان کی شاعری بھی پڑھ چکا ہوں اور علم عروض سے نابلد ہونے کی نعمت کے سبب (جی ہاں نعمت!) مرکزی خیال سے ہمیشہ محظوظ ہوا ہوں۔ تاہم خیالات کے مشابہ ہونے کے بیان کے بعد نکتہ رس قارئین کے واسطے صراحت ضروری ہے کہ ظفری بھائی ہم سے نہیں لکھواتے! :grin:
*پسندیدہ رنگ
سیاہ اور سفید۔ ویسے منحصر ہے کہ کس چیز کے رنگ کی بابت بات ہو رہی ہے۔
*پسندیدہ خوشبو
مٹی کی خوشبو
*پسندیدہ موسم
بہار اور موسم سرما۔
ابھی کے لیے اتنا ہی۔ باقی ابھی آپ کی پسند کے بارے میں بہت کچھ رہتا ہے جو بعد میں، میں یا باقی اراکین آپ سے پوچھیں گے۔ یوں یہ سلسلہ جاری رہیگا۔
 
damsel

معطل
اب کچھ آپکی پسند کے بارے میں
کس چیز کی پسند؟

یہ آپ کا انٹرویو ہے آپ ہر ہر چیز میں اپنی پسند بیان کر سکتے ہیں یقین کریں ہم سب ہمہ تن گوش ہیں
یہ پسند کھانے میں، سونے میں ،دوستوں میں، دشمنوں میں، کپڑوں میں، گھومنے میں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کسی بھی چیز میں ہوسکتی ہے

میرے سوالات ہیں کہ
* محفل میں کس سے ٹکراو رہتا ہے اکثر؟
* دنیا میں وہ کون سی چیز/شخصیت ہے جو آپ کو لاجواب کر سکتی ہے؟
* کیا چاہتے ہیں زندگی سے؟
* ایسی کونسی غلطی ہے جس پر آج بھی سخت پشیمانی ہوتی ہے؟
* زندگی کا کوئی ایسا لمحہ/واقعہ جو باعثِ فخر رہا ہو آپکےلیے؟
* آپ کے چشمے کا نمبر کیا ہے؟:)
* نویں کے بعد پھر کتنی بار وہ سانحہ ہوا جس کو دنیا عشق کہتی ہے؟؟تازہ ترین صورتِحال سے بھی آگاہ کریں:rolleyes:
* ایک خیالی پلاو اگر ہمیں بھی پکا کر دیکھائیں(مطلب کسی بھی ایسے خیالی پلاو کی لفظی تصویر کھینچ کر دیکھائیں)
ٌٌ
 
ماشاءللہ محسن براجمان ہیں وہ بھی براہ راست حجاز سے ، کچھ تو تعلق ہمارا بھی حجاز سے ہے تو سوال عرض ہے کہ

نوین کے بعد کیا مومن کی طرح نو عشق فرمانے کا عزم مصمم کیا تھا یا ترک عشق پر ہنوز قائم ہیں ؟ پردہ نشینوں کے نام لیے بغیر بھی جواب تفصیلا دے سکتے ہیں نیز مستقبل کے عشاق کے لیے کوئی پیغام جو کلید کامیابی بن سکے یا اس بقول میر اس عاشقی میں عزت سادات بھی گئی والا معاملہ ہی دیکھتے ہیں۔ ;)
 
محسن آپکا نام پڑھ کر خوشگواری محسوس ہوتی ہے۔ کچھ وقت تک میں بھی حجازی اپنا تخلص سنبھالتا پھرتا تھا۔ جوکہ بہت اچھا ہے اور مجھے‌بیحد پسند ہے۔

کیا آپ اشفاق غلام صاحب کو جانتے ہیں؟ وہ بھی فونٹس پر کام کرتے ہیں۔۔۔۔۔
 
محسن حجازی

محفلین
جواب

میرے سوالات ہیں کہ
* محفل میں کس سے ٹکراو رہتا ہے اکثر؟
آج تک ٹکراؤ نہیں ہوا۔ کم سے کم میں تو یہی سمجھتا ہوں۔
* دنیا میں وہ کون سی چیز/شخصیت ہے جو آپ کو لاجواب کر سکتی ہے؟
شخصیت تو کوئی بھی کر سکتی ہے لیکن تعریف ایک ایسی چیز ہے جس سے میں لاجواب ہو جاتا ہوں زمین پر یا ادھر ادھر دیکھنے لگتا ہوں اور شرمندگی سے موضوع بدلنے کی کوشش کرتا ہوں۔
* کیا چاہتے ہیں زندگی سے؟
خوبصورتی۔ میں تخلیق کرتا رہوں۔۔۔ چاہے نظم یا نثر یا سافٹ وئیر یا paradigms
* ایسی کونسی غلطی ہے جس پر آج بھی سخت پشیمانی ہوتی ہے؟
یاد نہیں آ رہی سوچ کر بتاؤں گا۔ان جوابات کے بعد شاید پشیمانی کوئی صورت پیدا نہ ہو جائے۔:rolleyes:
* زندگی کا کوئی ایسا لمحہ/واقعہ جو باعثِ فخر رہا ہو آپکےلیے؟

میں 16 سال کی عمر سے فونٹ سازی کو نستعلیق کے حوالے سے دیکھتا آ رہا ہوں اور اس پر کام کرنے کا خواہشمند رہا ہوں۔ سرکاری طور پر یہ موقع بھی مل گیا اور انجام تک بھی پہنچایا۔ دوسرا اہم واقعہ نوری نستعلیق کے تمام ترسیم جات کو ایک اوپن ٹائپ فونٹ میں بند کرنا تھا۔ یہ خیال بھی مجھے سب سے پہلے آیا تھا اورا س کے لیے میں نے اس وقت مہم چلا کر اس کام کو کروایا ۔ ظہور سولنگی نے اس معاملے میں حسب سابق بہت سخت محنت کی اسے عملی شکل دینے میں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ظہور سولنگی کے لیے میرے دل میں بہت جگہ ہے کیوں کہ بہت فرض شناس آدمی ہے۔ خیر جب ہم نے اسے مکمل کیا تو میرے والد بھی میرے دفترمیں موجود تھے اور اس روز میں سولنگی اور شعیب نواز بہت زیادہ خوش تھے یوں لگ رہا تھا جسے ہم نے کوئی ملک کوئی سلطنت تسخیر کر لی ہے۔
واقعہ فوری تو یہ یاد آیا کہ میں ایک بار صبح اپنے سابق دفتر میں ظہور سولنگی صاحب کے کمرے میں مفلر لپیٹے انہیں فونٹ کے بارے میں ہدایات دے رہا تھا کہ اچانک اس وقت کے کیبنٹ سیکریٹری جناب اعجاز رحیم تشریف لے آئے جن کے ہمراہ مقتدرہ کی انتظامیہ کے تمام عہدیدار ہاتھ باندھے کھڑے تھے اور سب اس اجانک دورے پر بوکھلائے ہوئے تھے۔ میں خود بھی تھوڑا گڑبڑایا لیکن پھر اعتماد سے انہیں فیس کیا ظہور بھی میری طرح کا بے نیاز آدی ہے۔بہر حال وہ مجھے پہلے سے جانتے تھے اور میری بریفنگز سے بے حد متاثر ہوئے تھے اور اس موقع پر مجھ سے غیر رسمی گفتگو کرتے رہے۔ بہرطور مجھے اس روز فخر محسوس ہوا کہ جنوبی پنجاب کے ایک چھوٹے سے شہر سے اٹھ کر میں ان تیز طرار بیوروکریٹس کے ساتھ ڈیل کر رہا ہوں جبکہ میں ان سے علم تعلیم تجربے مشاہدے اور عمر میں کہیں کم تر ہوں۔اور یہ کہ سیلف میڈہوں اس حوالے سے اپنے لئے خود ہی باعث حوصلہ ہوں۔

* آپ کے چشمے کا نمبر کیا ہے؟:)
بائیں آنکھ کا تین اعشاریہ پانچ اور دائیں کا جار۔ سات سال کی عمر سے چشمہ لگا رہا ہوں۔
* نویں کے بعد پھر کتنی بار وہ سانحہ ہوا جس کو دنیا عشق کہتی ہے؟؟تازہ ترین صورتِحال سے بھی آگاہ کریں:rolleyes:
کوئی تین بار مزید :grin:
* ایک خیالی پلاو اگر ہمیں بھی پکا کر دیکھائیں(مطلب کسی بھی ایسے خیالی پلاو کی لفظی تصویر کھینچ کر دیکھائیں)
لمبا کام ہے۔ پچھلے دنوں سٹیٹس مین کی حیثیت سے امریکہ سے ڈائیلاگ کر رہا تھا عالمی امن کے لیے :grin: بھئی ہنسنا منع ہے!
 
تعبیر

محفلین
شمشاد
آپ نے انٹرویو کا فیتہ کاٹ کر اسکا آغاز کیا۔ آپ کا بہت بہت شکریہ پر مجھے بھی میری املا کی غلطیاں بتایا کریں تاکہ مین آئندہ نہ دہراؤں

ظفری
ہاہا ہا ہا۔ ویسے آپ کے تھریڈ مین سچ مین کچھ ہے۔ شاید کوئی آسیب یا کالا جادو :grin: بڑی ہی ںاراضگیاں ہوئیں وہاں۔ آخر میں میرا بھی موڈ خراب ہوا تھا ویسے ۔ :grin:

damsel
واہ اپ تو بہت اچھے سوال کر لیتی ہیں :)

محب علوی
آپ :eek: اچھا لگا آپ کو یہاں دیکھ کر ۔ اگر میرے بارے مین بھی کچھ کمنٹ کرتے تو اور بھی اچھا لگتا :grin: کہ مجھے healthy criticism بہت اچھا لگتا ہے

راسخ
بہت شکریہ یہان آنے کا :)

قیصرانی
بہت بہت شکریہ :)
 
تعبیر

محفلین
واہ جی واہ اسی طرح آئندہ بھی جلدی جلدی جواب دیتے رہیے گا ۔ بہت بہت شکریہ

* محفل پہ یہ نام رکھنے کی وجہ۔ محسن اور حجازی کا کیا combination ہے؟
یہ میرا اصلی نام ہے۔ حجازی بنیادی طور پر حجاز سے نسبت کے بارے میں ہے تخلص سمجھ لیجئے۔[/quote]

کیا آپ شاعری بھی اس تخلص سے کرتے ہیں

*تاریخ اور جائے پیدائش؟
6 جنوری 1985 نواب شاہ، سندھ
*اپنی شخصیت کو اگر چند جملوں میں بیان کر سکیں ۔کچھ چھوٹا سا تعارف
حساس، ہنس مکھ، پراعتماد لیکن منکسرالمزاج۔

نواب شاہ پھر آپ کا دیوان لاہور مین کیسے بہ گیا ؟؟؟

آپ کس معاملے مین حساس ہیں ؟ منکسرالمزاج کی تھوڑی سی ذرا وضاحت کریں

*آپ کی دلچسپاں اور شوق/ مشاغل( Hobbies & Favourite activities)

اسکا جواب کہاں ہے :confused: :confused:

*فارغ وقت میں آپ کیا کرتے ہیں؟
اپنے شعبے سے متعلق کتابیں پڑھتا ہوں خیالی پلاؤ پکاتا رہتا ہوں یا پھر غزلیں سنتا ہوں۔ ورنہ نیوزچینلز گھماتا رہتا ہوں تنقیدی نظر رکھتا ہوں کہ کس گروپ کے کیا رحجانات ہیں۔

خیالی پلاؤ میں کونسا مصالحے کا استعمال زیادہ تو ہوتا ہے :grin: کیا اسکی recipe مل سکتی ہے ;)

اب کچھ آپکی پسند کے بارے میں
کس چیز کی پسند؟ :confused:

ویسے آپ اس وقت کس پسند کا سوچ رہے تھے ۔ پہلی والی، دوسری،تیسری،چوتھی یا کوئی نئی پسند :grin:

*پسندیدہ ڈش اور ناپسندیدہ ڈش؟
دال چاول۔ ناپسندیدہ میں مٹن اوربیف کا قورمہ شوق سے نہیں کھاتا باقی سب کچھ ٹھیک ہے۔

کیا اپ vegetarian ہیں :confused:

*میٹھے میں کیا پسند ہے؟
گاجر کا حلوہ :grin:

میرے منہ میں بھی پانی آگیا :(

*محفل میں آپ کا بہترین دوست
شمشاد بھائی! :grin:شمشاد بھائی کو ہمارے دیوان کے لاہور کی گلیوں میں بہنے کا بہت دکھ ہے۔ اکثر ذکر کرتے ہیں اس سانحے کا۔ ہم تو بھول جاتے ہیں شمشاد بھائی نہیں بھولنے دیتے:grin:
ویسے محب علوی اور نبیل بھائی سے اچھی صاحب سلامت ہے نبیل بھائی سے تکنیکی گپ شپ چلتی رہتی ہے۔ ظفری بھائی بھی بہت اچھے ہیں مجھے طبیعت اور مزاج کے حوالے سے خود سے مشابہ محسوس ہوتے ہیں کافی حد تک۔ ان کی شاعری بھی پڑھ چکا ہوں اور علم عروض سے نابلد ہونے کی نعمت کے سبب (جی ہاں نعمت!) مرکزی خیال سے ہمیشہ محظوظ ہوا ہوں۔ تاہم خیالات کے مشابہ ہونے کے بیان کے بعد نکتہ رس قارئین کے واسطے صراحت ضروری ہے کہ ظفری بھائی ہم سے نہیں لکھواتے! :grin:

میں بھی آپ کے اس جواب کے مرکزی خیال سے محروم رہ گئی ۔ ذرا آسان اردو بولا کریں کہ میری اردو کی حیثیت ابھی انارکلی کی سی ہے :grin:

ظفری جیسے :eek: وہ تو کہتے ہین کہ وہ ایک معمہ ہین جنہیں کوئی اور تو کیا وہ خود بھی نہیں سمجھ سکے۔ کیا آپ کا بھی یہی حال ہے :confused:
ایک بات تو آپ دونوں میں سچ مین یکساں ہے۔ ویسے تو اپ دونوں کے replies ہر جگہ اتنے لمبے ہوتے ہین پر اپنے انٹرویوز میں اتنے مختصر :rolleyes:
*پسندیدہ رنگ
سیاہ اور سفید۔ ویسے منحصر ہے کہ کس چیز کے رنگ کی بابت بات ہو رہی ہے۔
صورتیں تو اپ کو سفید ہی پسند ہیں ۔
 
تعبیر

محفلین
* ایسی کونسی غلطی ہے جس پر آج بھی سخت پشیمانی ہوتی ہے؟
یاد نہیں آ رہی سوچ کر بتاؤں گا۔ان جوابات کے بعد شاید پشیمانی کوئی صورت پیدا نہ ہو جائے۔:

:grin: :grin: :grin:
:

* زندگی کا کوئی ایسا لمحہ/واقعہ جو باعثِ فخر رہا ہو آپکےلیے؟

میں 16 سال کی عمر سے فونٹ سازی کو نستعلیق کے حوالے سے دیکھتا آ رہا ہوں اور اس پر کام کرنے کا خواہشمند رہا ہوں۔ سرکاری طور پر یہ موقع بھی مل گیا اور انجام تک بھی پہنچایا۔ دوسرا اہم واقعہ نوری نستعلیق کے تمام ترسیم جات کو ایک اوپن ٹائپ فونٹ میں بند کرنا تھا۔ یہ خیال بھی مجھے سب سے پہلے آیا تھا اورا س کے لیے میں نے اس وقت مہم چلا کر اس کام کو کروایا ۔ ظہور سولنگی نے اس معاملے میں حسب سابق بہت سخت محنت کی اسے عملی شکل دینے میں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ظہور سولنگی کے لیے میرے دل میں بہت جگہ ہے کیوں کہ بہت فرض شناس آدمی ہے۔ خیر جب ہم نے اسے مکمل کیا تو میرے والد بھی میرے دفترمیں موجود تھے اور اس روز میں سولنگی اور شعیب نواز بہت زیادہ خوش تھے یوں لگ رہا تھا جسے ہم نے کوئی ملک کوئی سلطنت تسخیر کر لی ہے۔

میرے جیسے اناڑیوں کے لیے کچھ وضاخت کرینگے کہ نستعلیق کیا ہے :confused: :confused:

* نویں کے بعد پھر کتنی بار وہ سانحہ ہوا جس کو دنیا عشق کہتی ہے؟؟تازہ ترین صورتِحال سے بھی آگاہ کریں:rolleyes:
کوئی تین بار مزید :grin:

یہ خوب سے خوب تر کی تلاش کی وجہ سے ہے یا آپ کے اور بھی بہت سے نام ہیں جیسے محسن شفیق حجازی، اس کے علاوہ عبداللہ بھی ہے اور انیق بھی تو اپ نے سوچا کہ چلو ہر نام کے لیے ایک ایک :grin:
 
تعبیر

محفلین
پہلے آپ محب علوی اور راسخ کے سوالان کے جواب دیں اسکے بعد ان سوالات کا :)

1xyo0o.gif

* پسندیدہ رشتہ اور اپ خو د کو کس رشتے میں بہترین مانتے ہیں

*آپ کو اپنی کونسی عادت بہت پسند ہے

*آپ کی اپنی ہی وہ عادت جو آپ کو سخت ناپسند ہو۔

*اپکی کوئی ایسی خوبی جو آپ کے خیال میں اپ کو دوسروں سے منفرد کرتی ہے

*کوئی ایسی خامی جس سے آپ جان چھڑانا چاہتے ہوں

*کچھ یاد ہے یہاں پر آپ کا پہلا تھریڈ کونسا تھا اگر اسکا ربط (link) دینا چاہین تو بلکہ ایسے تمام ٹاپکس جو آپ چاہتے ہیں کہ سب ارکان کو پڑھنے چاہییں انکے ربط بھی ضرور شیئر کریں۔

*اپکے اپنے خود کے پوسٹ کیے گئے اب تک کے ٹاپکس مین آپ کا پسندیدہ ٹاپک

* آپ کا سب سے پسندیدہ سیکشن اور آپ خود زیادہ تر کہاں پائے جاتے ہیں

*ایسا کوئی ٹاپک جسے پڑھ کر آپ کو بہت مزا ایا ہو جسے آپ بار بار پڑھنا چاہیں

*ہر ایک کی پہچان کا کوئی ذریعہ ہوتا ہے جس سے وہ مشہور اور لوگوں میں جانا پہچانا جاتا ہے ۔ یہاں ہماری پہچان ہماری کسی بات یا ٹاپک سے ہوتی ہے۔تو ایسا کوئی جملہ یا ٹاپک جو اپ کی وجہ شہرت بنا

*محفل کی تین شخصیات جن سے گفتگو کرنے مین مزا آتا ہے

*مذہب،فیملی۔دوستی، محبت،دولت،knowledge,قسمت،قابلیت ، رشتہ دار
انہیں اپنی پسند کے order سے لکھیں۔ یعنی سب سے پہلے کس کو فوقیت دینگے پھر کسے اسی ترتنب سے انھین نمبر دے دیجیے

1xyo0o.gif

ہ بہن بھائیوں میں آپ کا نمبر۔۔؟
ہم تین بہن بھائی ہیں۔ دو بہنیں اور ایک ہم خود۔ بہن بھائیوں میں ہمارا نمبر پہلا ہے۔ ہم سے چھوٹی ایک سال چھوٹی ہمشیرہ ہیں اور ایک سات سال چھوٹی ہمشیرہ ہیں۔ یہ تو وہ نمبر ہے جو قدرت نے ہمیں دیا ہے۔ لیکن ویسے دیگر امور میں اماں جان کی طرف سے ہمیں تیسرے نمبر کا ٹوکن ہی ملتا ہے
!

اس کی وضاحت کرینگے کہ تیسرے نمبر ملنے سے کیا مراد ہے۔ اچھا یا بری
 
محسن حجازی

محفلین
پہلے سوالنامے کے جوابات پہلے:

* جی نہیں شاعری میں یہ تخلص نہیں۔

* لاہور میں ایسے بہہ گیا کہ میٹرک تک کی تعلیم لاہور میں ہوئی سو اس وجہ سے۔

* طبیعت کے معاملے میں حساس ہوں یعنی۔۔۔ اب کیا کہوں؟ حساس بولے تو حساس! منکسرالمزاج کی وضاحت کی وضاحت کریں؟ میری طرف سے وضاحت یہ کہ خود پسندی کا شکار نہیں، دوسروں کو تسلیم کرتا ہوں۔

* دلچسپیاں شاید لکھ چکا ہوں، مطالعہ اور کمپیوٹر سائنس۔

* میں ابھی تک حیران ہوں کہ کس پسند کے بارے میں سوچوں

* نہیں سبزی خور نہیں ہوں

* نستعلیق عربی رسم الخط کو لکھنے کا ایک انداز ہے جس کی ابتدا ایران سے ہوئی۔ فورم پر جو اردو آپ دیکھتے ہیں وہ نستعلیق میں نہیں ہے نسخ کے کسی انداز میں ہوگی۔
 
محسن حجازی

محفلین
* پسندیدہ رشتہ اور اپ خو د کو کس رشتے میں بہترین مانتے ہیں
بیٹا۔ اور بھائی۔ دونوں رشتوں میں بہتر ہوں
*آپ کو اپنی کونسی عادت بہت پسند ہے
لوگوں سے اچھی طرح ملتا ہوں۔
*آپ کی اپنی ہی وہ عادت جو آپ کو سخت ناپسند ہو۔
بعض معاملات میں لاپرواہی کرتا ہوں۔
*اپکی کوئی ایسی خوبی جو آپ کے خیال میں اپ کو دوسروں سے منفرد کرتی ہے
کوئی خاص نہیں۔ شاید ظرافت۔
*کوئی ایسی خامی جس سے آپ جان چھڑانا چاہتے ہوں
سستی اور حساسیت
*کچھ یاد ہے یہاں پر آپ کا پہلا تھریڈ کونسا تھا اگر اسکا ربط (link) دینا چاہین تو بلکہ ایسے تمام ٹاپکس جو آپ چاہتے ہیں کہ سب ارکان کو پڑھنے چاہییں انکے ربط بھی ضرور شیئر کریں۔
پہلا دھاگہ تو ڈھونڈنا پڑے گا تاہم یہ ہے کہ شاید اپنا تعارف کروایا تھا پاک نستعلیق کے حوالے سے۔
*اپکے اپنے خود کے پوسٹ کیے گئے اب تک کے ٹاپکس مین آپ کا پسندیدہ ٹاپک
شاید فونٹ کے اعتراضات کے بعض جگہ مدلل جوابات دیے ہیں میرا خیال میں وہ کچھ بہتر ہیں باقی دوست بتا سکتے ہیں۔
* آپ کا سب سے پسندیدہ سیکشن اور آپ خود زیادہ تر کہاں پائے جاتے ہیں
کوئی خاص سیکشن نہیں، تازہ ترین پیغامات دیکھتا ہوں اور کہیں بھی گھس جاتا ہوں۔
*ایسا کوئی ٹاپک جسے پڑھ کر آپ کو بہت مزا ایا ہو جسے آپ بار بار پڑھنا چاہیں
کبھی کبھی اپنے ہی پیغامات پڑھ کر مسکراتا ہوں۔
*ہر ایک کی پہچان کا کوئی ذریعہ ہوتا ہے جس سے وہ مشہور اور لوگوں میں جانا پہچانا جاتا ہے ۔ یہاں ہماری پہچان ہماری کسی بات یا ٹاپک سے ہوتی ہے۔تو ایسا کوئی جملہ یا ٹاپک جو اپ کی وجہ شہرت بنا
پہلے پاک نسعلیق کی وجہ سے جانا جاتا تھا یہاں لیکن بعد میں شاید انداز تحریر کے سبب پہچانا جاتا ہوں اورشاید یہی حوالہ ہے لیکن میں یقین سے نہیں کہہ سکتا
*محفل کی تین شخصیات جن سے گفتگو کرنے مین مزا آتا ہے
شمشاد، تعبیر، ظفری
*مذہب،فیملی۔دوستی، محبت،دولت،knowledge,قسمت،قابلی ت ، رشتہ دار
انہیں اپنی پسند کے order سے لکھیں۔ یعنی سب سے پہلے کس کو فوقیت دینگے پھر کسے اسی ترتنب سے انھین نمبر دے دیجیے

مذہب، خاندان، دوستی، قسمت علم دولت، رشتہ دار۔
 
damsel

معطل
مزید حملات او سوری سوالات

* خواتین کی کون سی بات کو آپ ان کی خوبی گردانتے ہیں؟؟
* حضرات کی کون سی بات کو آپ ان کی خوبی گردانتے ہیں؟؟
* آخری جھگڑا کس سے کیا اور کیوں؟
* غصے میں ری ایکشن کیا ہوتا ہے؟؟
* کوئی ایسی عادت جس کو 'ویئرڈ'/عجیب کے زمرے میں شامل کیا جاسکتا ہے؟
* آپ کی دستاویزات/کاغذات ترتیب سے رکھے ہوتے ہین یا بے ترتیبی سے؟
* ایسی کونسی 3 مادی اشیاء ہیں جن کو آپ اپنے لیے بہت ضروری گردانتے ہیں؟(کمپیوٹر کو چھوڑ کر)
* کچھ ایسا جوکرنا چاہتےہیں لیکن کر نہیں پائے لوگوں کی وجہ سے؟
* دین آپ کی نظر میں؟
 
Top