انٹرویو محسن حجازی

زینب

محفلین
میں خود ہی لاپتہ ہو جاؤں‌گی جب کبھی ایسا وقت ایا تو۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے اپ کی بازیابی کے لیے تو میں نے پلےکارڈ بھی بنوا لیے تھے اور اپ خود ہی اگئے
 

مغزل

محفلین
کیا کہتے ہیں آپ ۔۔۔ کہ :

شاعری میں خارجی و داخلی عوامل کیا معنی رکھتے ہیں ؟
اور کیا محض منظومیت شعر کی وجہ ہوسکتی ہے ؟
 

محسن حجازی

محفلین
عوامل کی بابت تو ہم زانوئے تلمیذ تہہ کئے دیتے ہیں آپ بتائیے؟
حضور اکثر اشعار کی وجہ ہی شاید منظومیت ہوتی ہے اگر نہ ہوتو ہر شعر شاہکارہوا کرے۔
 

مغزل

محفلین
جناب آپ نے بڑی سیاست سے سوال کا رخ میری جانب کردیا ہے۔
اس عنوان کے تحت صرف آپ سے سوال کیا جاسکتا ہے ۔
مجھے ہی جواب دینا ہوا تو وقت آنے پر عرض کردوں گا۔

دوسرے سوال کا جواب پڑھ چکا ہوں۔۔ موضوع خاصا رسیلا ہے۔۔ کسی اور تھریڈ میں بات ہوگی
یہاں اختلافِ رائے کا پہلو نکل بھی آئے توکیا کیا جاسکتا ہے۔۔ کسی آزاد تھریڈ میں بات ہوسکتی ہے۔

بہت بہت شکریہ
 

مغزل

محفلین
اب ایسی بھی مشکل نہیں۔۔ آپ بھی ادب سے تعلق رکھتی ہیں۔
بس ذرا سا ارتکازِ توجہ ۔۔ اور غور کرنے کی زحمت
معاملہ چٹکیوں میں حل ہوجائے گا۔۔
جب کچھ سمجھ نہ آئے تو سمجھنے کی کوشش کیا کیجئے مجھے یقین ہے آپ اس معاملے میں ہم سب کے کان کتر سکتی ہیں۔۔
 

جیا راؤ

محفلین
ہم نے خارجیت کے بارے میں بس اتنا پڑھا ہے کہ شاعری جب شاعرانہ تخیل سے نکل کر عوامی مسائل تک جا پہنچے تو اسے شاعری میں خارجیت کہا جاتا ہے۔

جیسے کہ احسان دانش (یا شاید کوئی اور شاعر تھے ٹھیک سے یاد نہیں) کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اچھے شاعر تھے مگر انہیں خارجیت کے بھیڑیئے اٹھا لے گئے۔

آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟
 

محسن حجازی

محفلین
اللہ اکبر کیا نظر پائی ہے خاتون آپ نےکہ ہماری کجی اور کج روی دونوں بھانپ لیں آپ نےہماری تصویر سے۔ :grin: اصل میں تصویر پرانی ہے اس لیے ٹیڑھی ہو گئی۔ یا پھر یوں سمجھ لیجئے کہ چچا چھکن نے یہاں محفل پر لگائی ہے سو ٹیٹرھی ہے۔
قبلہ مغل صاحب مدظلہ العالی بخدا ہم خارجیت کے بارے میں کچھ نہیں جانتے آپ ہمیں بتانے کی بجائے اسے سیاست و بازیگری کا نام دے رہےہیں واللہ ظلم ہے۔ ویسے انٹرویو کیا ہے بس 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی قسط معلوم ہوتی ہے۔:grin:
ایک سوال آپ کی تصویر کی بابت بھی ہو جائے۔
خاتون یہ فرمائیے گا کہ آپ اپنی تصویر میں کیا ڈھونڈ رہی ہیں؟ اور وہ ملا کہ نہیں؟

اورتازہ کلام کب عنایت فرما رہی ہیں؟
 

جیا راؤ

محفلین
کیا ہے کہ یہ تصویر ہماری نہیں ہمارے بھتیجے کی ہے جس میں یہ کچھ ڈھونڈ نہیں رہے اک رسالہ پڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں:cool:

ہمارا سارا کلام باسی ہو گیا ہے اور تازہ کا دور دور کچھ پتہ نہیں:(
 

مغزل

محفلین
ہم نے خارجیت کے بارے میں بس اتنا پڑھا ہے کہ شاعری جب شاعرانہ تخیل سے نکل کر عوامی مسائل تک جا پہنچے تو اسے شاعری میں خارجیت کہا جاتا ہے۔

جیسے کہ احسان دانش (یا شاید کوئی اور شاعر تھے ٹھیک سے یاد نہیں) کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اچھے شاعر تھے مگر انہیں خارجیت کے بھیڑیئے اٹھا لے گئے۔

آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟

یہ سوال آپ نے محسن سے کیا ہے یا۔۔ناچیز سے۔۔ ؟
 

مغزل

محفلین
میری دانست میں احسان قطعاَ خارج کے شاعر نہیں تھے ۔۔ بلکہ ان کے ہاں شعری لوازم میں وہ اپنے ہم عصر شعراء میں
ممتاز رہے ۔۔ یہ الگ بات کہ انہوں نے خارجی عوامل کو مجرد شاعری کا جز بنادیا۔۔ اس ضمن میں آپ فرمان فتح پوری
کے نگار اور احمد ندیم قاسمی (ندیم نامہ ) سے استفادہ کرسکتی ہیں۔۔
 

مغزل

محفلین
آپ نے احسان دانش کے حوالے سے سوال اٹھا یا تھا کہ " نہیں خارجیت کے بھیڑیئے اٹھا کر لے گئے "
میں نے اسی ضمن میں اپنی معروضات پیش کی ہیں۔۔۔
 

جیا راؤ

محفلین
معذرت خواہ ہوں کہ میں سمجھا نہیں پائی آپ کو۔
میرا سوال در اصل یہ تھا کہ شاعری میں خارجیت اصل میں کہا کسے جاتا ہے؟

احسان دانش کی بات تو ہم نے بر سبیلِ تذکرہ کی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی نے اور کون سا کام کبھی کوئی سیدھا کیا ہے جو تصویر سیدھی ہوتی۔

چچا چھکن بس ایک دفعہ آئے تھے محفل میں، یہ اس وقت موجود نہیں تھے، اس لیے تصویر ٹانگ کر چلے گئے۔

محسن بھائی ایک سوال میں بھی پوچھ لوں :

ولیمے کے چاول اور چہلم کے چاول میں کیا فرق ہوتا ہے؟
 
Top