الوداعی تقریب اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

محمداحمد

لائبریرین
اب تو یہ حال ہو گیا ہے کہ جس لڑی میں جاؤ تو یہی صدا آتی ہے:

یہ لڑی گپ شپ کی ہے تو عرصہء گپ شپ میں ہے
پیش کر غافل جگت کوئی اگر دفتر میں ہے
 

لاریب مرزا

محفلین
اردو محفل فورم سے تعلق کو چند سطور میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے. بہرحال زندگی کی کتاب کا ایک بہترین، مفید اور اہم باب مقفل ہونے جا رہا ہے. یہ خبر سن کر ایک دھچکا لگا( مگر اس سے پہلے اس سے بڑا ایک دھچکا وارث بھائی کی وفات کا لگ چکا ہے. اللہ تعالیٰ ان کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے. آمین!!) لیکن اس لڑی کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ احساس ہوتا ہے کہ جذباتیت کو بالائے طاق رکھ کر سوچا جائے تو یہ فیصلہ یقیناً دانشمندانہ ہے.
ہر گزرتے مہ و سال کے دوران معاشرے کا ایک بہتر فرد بننے میں اردو محفل کا کردار ہمیشہ شاملِ حال رہا. اس خوبصورت بزم کو سجانے اور بیس سال تک اس کی آبیاری کرنے کے عوض ہم بانیان ِ محفل زیک نبیل اور ابن سعید کے شکر گزار ہیں. آپ احباب کی محنت لائقِ تحسین ہے. اس کے بعد تمام محفلین کا شکریہ جو کسی بھی طرح ہماری معلومات میں اضافے کا باعث بنے.

یوں تو محفلین کسی اور پلیٹ فارم پر اپنی بزم سجانے کی بات کر رہے ہیں لیکن اردو محفل جیسی بات کہاں!!
بقول شاعر
مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بقول :
مراسلے بھی کر لئے، کیفیت نامے بھی تازہ کر لئے، انٹرویو بھی دے لئے، سوالات بھی پوچھ لئے،الوداع الوداع اے محفل بھی کر لیا۔
سوچی پئے آ ں ہن کیہ کرئیے؟
سوچ رہے ہیں اب ۔(کریں تو آخر)کیا کریں ۔
 

زیک

ایکاروس
بقول :
مراسلے بھی کر لئے، کیفیت نامے بھی تازہ کر لئے، انٹرویو بھی دے لئے، سوالات بھی پوچھ لئے،الوداع الوداع اے محفل بھی کر لیا۔
سوچی پئے آ ں ہن کیہ کرئیے؟
سوچ رہے ہیں اب ۔(کریں تو آخر)کیا کریں ۔
زندگی جئیں
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top