ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کس طرح سے محفل کا شکریہ ادا کروں کہ ممنون ہونے کا حق ادا ہوجائے۔ ویسے تو احسان کا بدلہ سوائے احسان کے اور کچھ نہیں ہوتا۔ لیکن محفل سے جو معلومات ملی ہیں۔ جو لکھنا سیکھا ہے۔ جو بولنا سیکھا ہے۔ اس حاصل کردہ علم کے عشر عشیر کا بھی بدلہ نہیں چکایا جا سکتا۔ اور نہ ہی میں یہ بار اپنے سر سے اتارنا چاہوں گا۔ لیکن اگر سال رفتہ کے دوران اگر کسی بھی رکن کو مجھ سے شکوہ و شکایت ہے تو وہ اب برداشت ہی کرے۔۔ کہ اگر میں ظاہراً معافی مانگ بھی لوں۔۔ تو بھی وہ حرکتیں میں مستقبل میں بھی جاری رکھوں گا۔۔۔۔ :p

محفل پر اک سال گزر گیا ہے۔ وقت پر لگا کر اڑ گیا ہے۔ محفل اور محفلین کی محبتوں کا اسیر ہوں۔ بہت کچھ سیکھا۔۔۔ کتنا کچھ۔۔۔ الفاظ سے بیاں کرنا ممکن نہیں۔۔۔ خیالات کو تحریر میں ڈھالنا سیکھا۔ الغرض جو کچھ بھی گزشتہ اک سال میں پڑھا، سیکھا، جانچا اور جانا سب محفل کے طفیل ہی ہے۔ میری بہت سی دعائیں ہیں محفل اور اہل محفل کے لیے۔

دائم آباد رہے گی دنیا (محفل)ہم نہ ہونگے کوئی ہم سا ہوگا
جامِ جمشید تھا آپ کے ہاتھوں میں ، نین بھائی ، کہ بارہ سال پہلے وہ لفظ لکھ دیے جو موجود صورتحال میں تازہ محسوس ہورہے ہیں ۔
انہی ایامِ رفتہ کے نام کہ جب ہر صبح صبح ِامید تھی اور ہر شام شامِ طرب!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
❤️❤️❤️

سبحان اللہ

نین بھائی! کیا اچھے دن تھے۔ اور کیا خوب لکھا آپ نے۔

ماشاءاللہ آپ کی اس تحریر کی ریٹنگ دیکھیں تو رشک آتا ہے کہ کتنا اچھا لکھنے والے اور سراہنے والے یہاں موجود رہے ہیں۔ :)

محفل اور محفلین کی خوبیاں گننے بیٹھیں تو کبھی ختم نہ ہوں۔

ہم لوگ خوش نصیب ہیں کہ اس خوبصورت بزم کا حصہ بنے۔❤️
بلاشبہ ہم لوگ خوش نصیب رہے ۔۔۔۔ الحمداللہ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جامِ جمشید تھا آپ کے ہاتھوں میں ، نین بھائی ، کہ بارہ سال پہلے وہ لفظ لکھ دیے جو موجود صورتحال میں تازہ محسوس ہورہے ہیں ۔
انہی ایامِ رفتہ کے نام کہ جب ہر صبح صبح ِامید تھی اور ہر شام شامِ طرب!
ظہیر بھائی آپ کی محبت اور شفقت ہے۔ کل میں محفل سے اپنی تحاریر اپنے پاس نقل کر رہا تھا، کیوں کہ محفل پر موجود میری زیادہ تر تحاریر میرے پاس نہیں ہیں۔ اس میں کچھ تو ایسی نظر آئیں کہ دل کیا ڈیلیٹ کر دوں ۔۔۔۔ ہوہوہوہوہوہوہو
 
Top