مبارکباد محمداحمد ہوئے ستائیس ہزاری!

صابرہ امین

لائبریرین
محمداحمد بھائی، یہ لڑی آپ کو کوچۂ آلکساں سے نکلوانے کی ایک سازش ہے کہ ہم نے پچھلے چند ماہ میں آپ کی پھرتیوں پر خوب خوب نظر رکھی ہوئی ہے۔ آپ کو ستائیس ہزاری منصب مبارک ہو اور ہم امید کرتے ہیں کہ یونہی الیکشن ٹرانسمیشن اور مزاح برائے تاوان کے مذمتی مراسلے کرتے رہے تو جمی ہوئی محفل پگھلنے تک تیس ہزاری تو ہو ہی جائیں گے۔ بقول آپ کے:

کروں گا کیا جو" مذمت" میں ہو گیا ناکام
مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا​

اللہ تعالی آپ کو دونوں جہانوں کی کامیابیاں، سرخروئی اور سکون نصیب فرمائیں۔ آمین ثم آمین۔
وللہ، شعر کا جواب نہیں!!
مزاح لکیھے مزاح!! جلد ہی۔۔
 

لاریب مرزا

محفلین
ستائیس ہزار مراسلے کس وقت لکھے آپ نے؟ :hypnotized:
آپ ہمارے چھ ہزار مراسلوں پر حیران ہو رہے تھے اور ہم آپ کے ستائیس ہزار مراسلوں پر پریشان ہو رہے ہیں. :-P
ستائیس ہزار مراسلے بلاشبہ ایک بڑا ہدف ہے. بہت بہت مبارکباد :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ستائیس ہزار مراسلے کس وقت لکھے آپ نے؟ :hypnotized:
آپ ہمارے چھ ہزار مراسلوں پر حیران ہو رہے تھے اور ہم آپ کے ستائیس ہزار مراسلوں پر پریشان ہو رہے ہیں. :-P
ستائیس ہزار مراسلے بلاشبہ ایک بڑا ہدف ہے. بہت بہت مبارکباد :)

یاران تیز گام نے منزل کو جا لیا
ہم محو نالہء جرس کارواں رہے
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محمداحمد بھائی، ڈھیروں مبارکیں۔۔۔۔ آپ کے مراسلے یقیناً بہت قیمتی ہیں۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ یہاں کے اس جمہوری نظام نے ہماری کچھ لاج رکھ لی، اب ہم بھی کہہ سکتے ہیں آپ کے نصف کے قریب قریب ہیں۔ کیونکہ یہاں بھی پوسٹوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو لے آئیں گھوڑے الف ب کی سڑکوں پر! آپ کی بات سے مجھے بھی خیال آتا ہے کہ محفل کے بند ہونے سے پہلے پہلے دس ہزاری ہو ہی جاؤں!
آئیں آپ کو دس ہزاری بننے کا نسخہ بتاتے ہیں اور چیلنج کرتے ہیں۔
تیار ہیں؟
 
Top