مبارکباد محمداحمد ہوئے ستائیس ہزاری!

محمداحمد بھائی، یہ لڑی آپ کو کوچۂ آلکساں سے نکلوانے کی ایک سازش ہے کہ ہم نے پچھلے چند ماہ میں آپ کی پھرتیوں پر خوب خوب نظر رکھی ہوئی ہے۔ آپ کو ستائیس ہزاری منصب مبارک ہو اور ہم امید کرتے ہیں کہ یونہی الیکشن ٹرانسمیشن اور مزاح برائے تاوان کے مذمتی مراسلے کرتے رہے تو جمی ہوئی محفل پگھلنے تک تیس ہزاری تو ہو ہی جائیں گے۔ بقول آپ کے:

کروں گا کیا جو" مذمت" میں ہو گیا ناکام
مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا​

اللہ تعالی آپ کو دونوں جہانوں کی کامیابیاں، سرخروئی اور سکون نصیب فرمائیں۔ آمین ثم آمین۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
محمداحمد بھائی
بہت بہت مبارک ہو ستائیس ہزار کا سنگ میل ۔ لیکن ۔۔۔
ہم بھی پیچھے چلے آتے ہیں ذرا دھیان رہے ۔
بس سمجھ لیں میں نے ابھی سیٹی بجائے ہے اور میرے الف بے کے الٹے سیدھے جنونی گھوڑے حاضر ہوا چاہتے ہیں اور پھر ملاقات ہوتی ہے سرِ راہ ۔
مسئلہ یہ ہے کہ میری آپا کے علاوہ الف بے کے گھڑ سوار ذرا مشکل ملتے ہیں ۔ سیما علی آپا ذرا تیار رہیے گا۔
 
سیما علی

لائبریرین
آپ کو ستائیس ہزاری منصب مبارک ہو اور ہم امید کرتے ہیں کہ یونہی الیکشن ٹرانسمیشن اور مزاح برائے تاوان کے مذمتی مراسلے کرتے رہے تو جمی ہوئی محفل پگھلنے تک تیس ہزاری تو ہو ہی جائیں گے۔ بقول آپ کے:

کروں گا کیا جو" مذمت" میں ہو گیا ناکام
مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا​
اللہ تعالی آپ کو دونوں جہانوں کی کامیابیاں، سرخروئی اور سکون نصیب فرمائیں۔ آمین ثم آمین
احمد بھائی منصبِ ستائیس ہزاری بہت بہت مبارک !!!!جیتے رہیے اور ان شاء اللہ تیس ہزاری کی طرف اسی رفتار سے بڑ ھتے رہیے ہماری دعائیں آپکے ساتھ ہیں
؀
اپنے فروغ حسن کی دکھلا کے وسعتیں
میرے حدود شوق بڑھا کر چلے گئے
 
سیما علی

لائبریرین
بس سمجھ لیں میں نے ابھی سیٹی بجائے ہے اور میرے الف بے کے الٹے سیدھے جنونی گھوڑے حاضر ہوا چاہتے ہیں اور پھر ملاقات ہوتی ہے سرِ راہ ۔
مسئلہ یہ ہے کہ میری آپا کے علاوہ الف بے کے گھڑ سوار ذرا مشکل ملتے ہیں ۔ @سیما علی آپا ذرا تیار رہیے گا
حرکت میں اگر برکت مفقود ہو
تو گھڑ سواری کا کیا مزا ؀
جس قدر موجود ہوں مفقود ہوں
جس قدر غائب ہوں لافانی ہوں میں
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
بہت مبارک ہو محمداحمد بھائی۔
آپ کا 27000 مراسلات کےہدف کو عبور کرنا زیادہ اہم اور گراں قدر اس لئے بھی ہے کہ ہر ایک مراسلہ معیاری اور برمحل کیا گیا، نہ کہ ہماری مانند فقط کیبورڈ کوٹنے سے یا موبائل سکرین پہ انگوٹھے دابنے سے ہزاریئے سمیٹتے رہے۔
امید ہے کہ اسی طرح کی معیاری مراسلت مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔
بہت دعائیں
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ لڑی آپ کو کوچۂ آلکساں سے نکلوانے کی ایک سازش ہے کہ ہم نے پچھلے چند ماہ میں آپ کی پھرتیوں پر خوب خوب نظر رکھی ہوئی ہے۔
پچھلے چند ماہ سے ہماری سمجھ میں نہیں آ رہا کہ ہم اب ٹھیک ہو گئے ہیں یا آلکسی ہی ٹھیک تھے۔ :) :)

ع ۔ کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ
آپ کو ستائیس ہزاری منصب مبارک ہو
بہت شکریہ!

محفل وہ واحد جگہ ہے کہ جہاں ہماری تمام تر بے جا گفتگو کے بھی نمبر ملتے ہیں۔ :)

ہم امید کرتے ہیں کہ یونہی الیکشن ٹرانسمیشن اور مزاح برائے تاوان کے مذمتی مراسلے کرتے رہے تو جمی ہوئی محفل پگھلنے تک تیس ہزاری تو ہو ہی جائیں گے۔ بقول آپ کے:

کروں گا کیا جو" مذمت" میں ہو گیا ناکام
مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا​
:) :) :)
مذمت تو اب ہم سوچ رہے ہیں کہ اور جی جان سے کریں۔
ہمارے سامنے 30 ہزار کے ہدف کی مچھلی جو پھینک دی گئی ہے۔ :) :)
اللہ تعالی آپ کو دونوں جہانوں کی کامیابیاں، سرخروئی اور سکون نصیب فرمائیں۔ آمین ثم آمین۔

جزاک اللہ ! آمین۔ و ایاک!

دعاؤں کے لئے بے حد ممنون ہوں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
@محمداحمد بھائی
بہت بہت مبارک ہو ستائیس ہزار کا سنگ میل ۔
خیر مبارک عاطف بھائی! ❤️ :cool:
لیکن کیا؟؟؟ o_O
ہم بھی پیچھے چلے آتے ہیں ذرا دھیان رہے ۔
اچھا اچھا! جم جم آئیے۔ :)

جب آپ ہم سے آگے نکل جائیں گے تو ہم آپ کو مبارک باد دیں گے۔ چونکہ ہمارے پیچھے دیکھنے پر پابندی ہے۔ :)
بس سمجھ لیں میں نے ابھی سیٹی بجائے ہے اور میرے الف بے کے الٹے سیدھے جنونی گھوڑے حاضر ہوا چاہتے ہیں اور پھر ملاقات ہوتی ہے سرِ راہ ۔
ارے بھائی یہ الف بے والی لڑی کو تو آہستہ ہی رکھیے۔

بے چاری ثمرین کو بار بار چائےبنانا پڑتی ہے۔ :)
مسئلہ یہ ہے کہ میری آپا کے علاوہ الف بے کے گھڑ سوار ذرا مشکل ملتے ہیں ۔ @سیما علی آپا ذرا تیار رہیے گا۔
یہ بھی کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اس لئے لوگ الیکشن الیکشن کھیلتے رہتے ہیں۔ :ROFLMAO:
 
محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد صاحب کو بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ خوش و خرم رکھے آمین ثم آمین۔
بہت شکریہ وجی بھائی!

ممنون ہوں۔
بہت بہت مبارک ❤️❤️
بہت شکریہ چھوٹے بھیا! ❤️
احمد بھائی منصبِ ستائیس ہزاری بہت بہت مبارک !!!!جیتے رہیے اور ان شاء اللہ تیس ہزاری کی طرف اسی رفتار سے بڑ ھتے رہیے ہماری دعائیں آپکے ساتھ ہیں
؀
اپنے فروغ حسن کی دکھلا کے وسعتیں
میرے حدود شوق بڑھا کر چلے گئے
بہت شکریہ سیما آپا۔ :giggle:

شاد آباد رہیے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھیا چھا گئے آپ تو۔۔۔۔۔۔
بہت زبردست۔
مبارکاں قبول کیجئیے پوری 27000

بہت شکریہ گُلِ یاسمیں ! چھا کہاں گئے ہم تو الیکشن کے خوف سے بھا گے ہوئے تھے۔ :)

لگتا ہے کسی نے ہمیں بلانے کی خاطر دو چار پوسٹس ادھر اُدھر سے لے کر ہمارے نام لگا دیں ہیں۔ :)
 
اے خان

محفلین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
بہت مبارک ہو @محمداحمد بھائی۔
بہت شکریہ یاز بھائی!
آپ کا 27000 مراسلات کےہدف کو عبور کرنا زیادہ اہم اور گراں قدر اس لئے بھی ہے کہ ہر ایک مراسلہ معیاری اور برمحل کیا گیا، نہ کہ ہماری مانند فقط کیبورڈ کوٹنے سے یا موبائل سکرین پہ انگوٹھے دابنے سے ہزاریئے سمیٹتے رہے۔
ارے یاز بھائی! آپ تو ایسا نہ کہیں!

ہم سے تو ماشاء اللہ بہت اچھا لکھتے ہیں آپ! اور یہی تو ایفی شنسی ہوتی ہے معیار بھی اور رفتار بھی۔ :)
امید ہے کہ اسی طرح کی معیاری مراسلت مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔
بہت دعائیں
جزاک اللہ !

شاد آباد رہیے۔
 
Top