مریم افتخار
محفلین
محمداحمد بھائی، یہ لڑی آپ کو کوچۂ آلکساں سے نکلوانے کی ایک سازش ہے کہ ہم نے پچھلے چند ماہ میں آپ کی پھرتیوں پر خوب خوب نظر رکھی ہوئی ہے۔ آپ کو ستائیس ہزاری منصب مبارک ہو اور ہم امید کرتے ہیں کہ یونہی الیکشن ٹرانسمیشن اور مزاح برائے تاوان کے مذمتی مراسلے کرتے رہے تو جمی ہوئی محفل پگھلنے تک تیس ہزاری تو ہو ہی جائیں گے۔ بقول آپ کے:
اللہ تعالی آپ کو دونوں جہانوں کی کامیابیاں، سرخروئی اور سکون نصیب فرمائیں۔ آمین ثم آمین۔
کروں گا کیا جو" مذمت" میں ہو گیا ناکام
مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا
مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا
اللہ تعالی آپ کو دونوں جہانوں کی کامیابیاں، سرخروئی اور سکون نصیب فرمائیں۔ آمین ثم آمین۔
آخری تدوین: