جاسمن ،
محمداحمد ،
سید عاطف علی
یا کرتا دھرتایانِ ڈسکورڈ!
ایک انتہائی اہم اور اعلیٰ درجہ کا ذہانت آلود سوال اس عاجز کی منحنی عقل میں کچھ یوں آیا ہے کہ جیسے محفلِ ھذا میں (نہ) آنے والوں کو محفلین کہا جاتا ہے تو کیا ڈسکورڈ والوں کو ڈسکورڈین کہا جائے گا؟!
یا پھر اختصار کے طور پر صرف ڈسکو پکارا جائے گا ۔۔ جیسے اے خان ڈسکو ، عبد الرؤف ڈسکو۔۔۔۔۔ وعلیٰ ھذا القیاس
اس اہم اور بروقت سوال کا جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں ۔
ظہیر بھائی آپ کا سوال ایک تو ذہانت کے اعلی مراتب کی گرد سے آلودہ ہے اوپر سے مخاطب بھی کرتا دھرتایان ڈسکورڈ ہیں ، تو اس کا جواب بھی ایک ۔قرار واقعی بگ برین ۔ جواب ہونے کا متقاضی ہے ۔
سو بہتر تو تھا کہ میں توکسی انکسار آلود غض بصر کے پیچھے چھپ جانے میں ہی عافیت سمجھتا ۔ لیکن ماجور ہونے کی شرط پر کچھ حوصلہ ملتا ہے سو عرض کرتا ہوں ۔
پہلے تین برس تو ہم ہوں گے
دی گریٹ سوپر اردو ڈسکورڈینز ۔ اور ہمارا موٹو ہو گا۔دی شیڈو اینڈ دی فلیم ۔ آتشیں دھندلکے
اگلے سات بر س ہم بن جائیں گے
دی جائنٹ اردو ڈیسکورڈ ینز ۔ اور ہمارا موٹو ہو گا۔سینڈ آف ٹائم ۔ یعنی ۔ بہتے وقت کی ریت کا دھارا
پھر دس برس ہم ہوں گے
دی بگ برین اردو ڈسکورڈینز۔ اور ہمارا موٹو ہو گا۔ریتھ آف انجلز۔ یعنی غضبناک ملائک کے عذاب کا کوڑا
آج کل تو لگتا ہے کہ نئی نسل اردو ایسے ہی سیکھ سکے گی ۔

بیس برس سے آگے ہم اردو محفل کی تعظیم میں اس چبوترے کو اگلی پیڑھیوں کے سپرد کر رہے ہوں گے ۔
حتمی جواب تو انتظامیہ ہی دے گی سفارشات کی ضمانت نہیں ۔